.... How to Find Your Subject Study Group & Join ....   .... Find Your Subject Study Group & Join ....  

We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Study Groups By Subject code Wise (Click Below on your university link & Join Your Subject Group)

[ + VU Study Groups Subject Code Wise ]  [ + COMSATS Virtual Campus Study Groups Subject Code Wise ]

Looking For Something at vustudents.ning.com?Search Here

فنانس کے طالبعلموں کے لیئے ایک کاوش

دو ہزار آٹھ میں وال سٹریٹ سے شروع ہونے والے معاشی بحران نے آن ہی آن میں پورے امریکہ اور مغربی دنیا کو شدید متاثر کیا۔ صرف امریکہ میں ہی 8 ملیئن افراد بے روزگار ہوئے اور 6 ملئین افراد گھر سے بے گھر ہوگئے۔

اسکے علاوہ کروڑوں امریکنز اپنی جمع پونجی کو مٹی ہونے سے نہ روک سکے۔

یہ سب کیسے ہوا؟ مائیکل لیوس کی کتاب دی بگ شارٹ پر مبنی فلم آپ کو یہ سب کچھ بڑے دلچسپ اور ڈرامائی انداز سے سمجھاتی ہے۔ یہ فلم ان تین انویسٹرز کی کہانی بتاتی ہے جو یہ پشین گوئی کرتے ہیں کہ امریکن ہاؤسنگ مورٹگیج ایک بلبلہ ہے اور اس پشین گوئی کے لئیے انکا ہوم ورک بڑا دلچسپ ہوتا ہے۔ اس پشین گوئی کی بنیاد پر وہ  یعنی ایم بی ایس بانڈز (مارٹگیج بیکڈ سکیورٹیز) پر "شارٹ" خریدتے ہیں۔
فلم کو سمجھنے کے لیۓ شارٹ ، آپشنز اور سویپس  کی فنانشل اصطلاحات کو سمجھنا ضروری ہے۔ چلیں لگتے ہاتھ انکا بھی مختصرسادگی کے ساتھ تذکرہ ہو جاۓ۔

 

شارٹ

مثلا عامر سمجھتا ہے کہ اگلے تین ماہ میں چینی کی قیمت 10 روپے کلو کم ہو رہی ہے تو وہ جہانزیب سے سے کہتا ہے کہ سو کلو چینی تین ماہ کے ادھار پر مجھے دے دو، تین ماہ بعد اپنی سو کلو چینی بھی واپس لے لینا اور 5 روپے فی کلو کے حساب سے ادھار کا منافع یا پریمیئم بھی۔ اب عامر چینی کو فوری موجودہ قیمت پر بالفرض 60 روپے کلو کے حساب سے بیچ دیتا ہے۔ مگر جہانزیب کو کیونکہ تین ماہ بعد چینی واپس کرنی ہے لہذا اب انتظار کرتا ہے۔ عامر کی پشین گوئی کے مطابق تین ماہ میں چینی کی قیمت 10 روپے کم ہو کر 50 روپے کلو ہو جاتی ہے۔ عامر مارکیٹ سے اب 50 روپے کلو کے حساب سے دوبارہ سو کلو چینی اٹھاتا ہے اور جہانزیب کو واپس کر دیتا ہے۔ اور بغیر کوئی سرمایہ کاری کیئے اپنا منافع جیب میں ڈال لیتا ہے۔ یعنی
100 کلو ادھار چینی 60 روپے کلو کے حساب سے بیچ کر 6000 کیش ملا ۔۔۔۔ تین ماہ بعد 100 کلو چینی 50 روپے کلو کے حساب سے دوبارہ خریدی یعنی 5000 کیش گیا ۔۔۔۔۔ یعنی منافع 1000 روپے
100 کلو چینی جہانزیب کو واپس کر دی + 500 روپے اسکا پریمئیم اور بقیہ 500 بچا عامر کا خالص منافع۔
اسکو سٹہ بازی بھی بولتے ہیں۔


آپشن
آپشن یہ ہے کہ جہانزیب مجھے ایک کنٹریکٹ کے ذریعے مخصوص عرصہ تک یہ حق دے دے کہ میں اسکی سو کلو چینی ایک مخصوص قمیت پر خرید یا بیچ سکوں۔ اس حق  کے بدلے جہانزیب مجھ سے پریمیئیم چارج کرے گا۔ مثلا چینی کی قیمت اب 50 سے دوبارہ 60 تک جانے کی امید ہے۔ میں بجاۓ چینی خریدنے کے جہانزيب سے آپشن (ایک طرح سے شرط bet) خرید لیتا ہوں کہ یہ لو 2 روپے ماہانہ کے عوض مجھے تین ماہ کی آپشن دے دو۔ اگر تین ماہ میں چینی کی قیمت 60 روپے کلو تک چلی گئی تو میں تم سے 55 روپے میں سو کلو چینی اٹھا لوں گا۔ اور یوں مجھے 5 روپے فی کلو کے حساب سے ممکنہ نفع ہو جاۓ گا۔ یاد رہے آپشن خریدنے والے کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ اپنا

حق استعمال کرے یا نہ کرے

سویپس
سویپ کنٹریکٹ کو یوں سمجھیں کہ فرض کریں جہانزیب عامر کو کہتا ہے کہ تم اگلے تین ماہ تک 55 روپے کلو فکس ریٹ کے حساب سے مجھ سے چینی اٹھاتے جاؤ، مارکیٹ ریٹ خواہ کچھ بھی ہو۔ اب اگر مارکیٹ ریٹ بڑھ جاتا ہے جیسے 60 روپے کلو تو اسکا فائدہ عامر کو اور نقصان جہانزیب کو ہے اور اگر مارکیٹ ریٹ 50 روپے کلو یعنی کم ہو جاتا ہےتو اسکا نقصان عامر کو اور فائدہ جہانزیب کو ہو گا۔

چلیں واپس چلتے ہیں فلم کیطرف۔ جہاں کرسچئین بیل، رائن گوسلنگ، اسٹیو کیرل اور بریڈ پٹ کی بہترین پرفارمنسز آپ کا دل موہ لیں گی وہاں اگر آپ فنانس سے نابلد ہیں تو فلم کی ککھ سمجھ نہیں آۓ گی۔ اصل میں 90 کی دہائی میں وال اسٹریٹ جو دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی مارکیٹ ہے اس نے ہزاروں ہوم مورٹگیجز کو بنیاد بناتے ہوۓ سکیورٹیز تخلیق کیں اور لاکھوں لوگوں کا اس میں پیسہ لگوا دیا۔ پراپرٹی ہمیشہ سیف اور کم رسک والی انویسٹمنٹ سمجھی جاتی ہے لہذا سب انوسیٹر دھنیا پی کے سو گئے۔ اب لوگوں سے کما کے گھروں کی قسطیں تو ادا نہیں ہو پا رہی تھیں الٹا بینکوں نے انکو قرض اتارنے کے ليئے اور قرض آفر کرنے شروع کر دئیے اور پورا گھن چکر چلنا شروع ہو گیا۔ اور اس گھن چکر میں خطرناک مورٹگیجز سب پرائم کو بھی اسی سرمایہ کاری کی باسکٹ میں ڈالنا شروع کر دیا۔ رہی سہی کسر سکیورٹیز ریٹنگ ایجنسیز نے پوری کر دی جنہوں نے بھرم رکھنے کے لیۓ جعلی ٹرپل اے, ڈبل اے ریٹنگز شائع کیں تا کہ انوسیٹرز ٹکا رہے اور سمجھے کہ سب اچھا ہے۔ یہ فلم بئیر سٹيرنز اور لہمین برادرز کے حرص و ہوس پر مبنی سرمایہ کاری کے جال کو آشکار کرتی ہے۔ مائیکل بری مائیکل بری ایک ہیج فنڈ کمپنی کا منیجر ہے جو سب سے پہلے یہ ریلائز کرتا ہے کہ ایک دن یہ سب قرضہ جات ڈیفالٹ ہو جائیں گے اور ببل پھٹ جاۓ گا لہذا ان  میں شارٹ اور آپشنز میں انویسٹمنٹ کی جاۓ (سمجھ لیں شرط لگائی جاۓ)اور وقت آنے پر بھاری بھاری ۔۔۔۔ اور بھاری نفع کمایا جاۓ۔

فلم میں سی ڈی او يعنی  کولیکٹرائزڈ ڈیٹ اوبلیگیشن کا بھی تذکرہ ہے جو اس سرمایہ کاری کی دنیا کا باقی نمونوں کیطرح عجب ہی نمونہ ہے۔ یعنی جیسے اگر میں نے جہانزیب کا قرض دینا ہے تو میرا یہ قرض جہانزیب عثمان سہیل ، حافظ صفوان اور شاد مردانوی کو کم منافع پر بیچ دے گا ۔۔۔۔۔ اور حافظ صفوان، عثمان سہیل اور شاد مردانوی اپنی یہ سی ڈی او (جو اصل میں عامر کے ذمے قرض ہے) کسی اور کو منافع پر بیچ دیں گے اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ بعنی شکل کچھ اسطرح ہے دو بندے یہ سٹہ کھیل رہے ہیں کہ آیا عامر یہ قرض ادا کر سکتا ہے یا نہیں؟ ۔۔۔۔۔ اور دو اور بندے یہ سٹہ کھیل رہے ہیں کہ وہ جو پہلے سٹہ کھیل رہے ہیں ان میں کون جیتے گا اور اسطرح یہ سلسلہ چلتا جاتا ہے اور سب کی جان اس پر اڑی ہوئی ہے کہ آیا عامر قرض واپس
کر پاتا ہے یا نہیں (بہت سادہ عام فہم انداز سے سمجھانے کی کوشش کی ہے)۔

فلم ایک تلخ جملے پر ختم ہوتی ہے یو ایس گورنمنٹ بجاۓ اس گندے گھن چکر پر بینکوں اور وال اسٹریٹ کو سزا دیتی ۔۔۔۔ الٹا اس نے امریکن ٹیکس پئرز شہریوں کے پیسے کو بیل آؤٹ کر کے انہی بینکوں کو ”بونس“ دے دیا۔

 

This Content Originally Published by a member of VU Students.

Views: 63

See Your Saved Posts Timeline

Reply to This

Replies to This Discussion

دیکھنی پڑے گی یہ مووی

بالکل دیکھیں ...اگر فنانس میں دلچسپی ہے

جی  ضرور

RSS

Forum Categorizes

Job's & Careers (Latest Jobs)

Admissions (Latest Admissons)

Scholarship (Latest Scholarships)

Internship (Latest Internships)

VU Study

Other Universities/Colleges/Schools Help

    ::::::::::: More Categorizes :::::::::::

Latest Activity

+Nayab replied to +AS's discussion Dunya me koi kisi ka nahi hota.:)
3 minutes ago
sajid ali added a discussion to the group CS601 Data Communication
19 minutes ago
+" I S "+ replied to +AS's discussion Dunya me koi kisi ka nahi hota.:)
26 minutes ago
+" I S "+ liked +AS's discussion Dunya me koi kisi ka nahi hota.:)
29 minutes ago
احمق ٹمبکٹو replied to +AS's discussion Dunya me koi kisi ka nahi hota.:)
39 minutes ago
RaPuNzAl-(MHRM-1st smstr) replied to + M.Tariq Malik's discussion MGT503 ALL Current Final Term Papers & Past Final Term Papers at One Place from 12 August 2017 to 24 August 2017 in the group MGT503 Principles of Management
46 minutes ago
RaPuNzAl-(MHRM-1st smstr) joined + M.Tariq Malik's group
46 minutes ago
Abeera replied to + M.Tariq Malik's discussion ENG201 ALL Current Mid Term Papers & Past Final Term Papers at One Place from 03 June 2017 to 14 June 2017 in the group ENG201 Business and Technical English Writing
46 minutes ago
RaPuNzAl-(MHRM-1st smstr) replied to HaPpY cнαη∂α (✿◠‿◠)(◉‿◉✿)'s discussion PSY101_Share your Current Final Term Papers Spring 2017 at One Place from 12 August 2017 to 24 August 2017 in the group PSY101 Introduction to Psychology
49 minutes ago
+ fatima sheikh replied to careless girl *'s discussion HAPPY BIRTHDAY MASOOM CHANDA
51 minutes ago
Abeera joined + M.Tariq Malik's group
55 minutes ago
maham liked احمق ٹمبکٹو's photo
1 hour ago

Today Top Members 

© 2017   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service