.... How to Find Your Subject Study Group & Join ....   .... Find Your Subject Study Group & Join ....  

We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Study Groups By Subject code Wise (Click Below on your university link & Join Your Subject Group)

[ + VU Study Groups Subject Code Wise ]  [ + COMSATS Virtual Campus Study Groups Subject Code Wise ]

Looking For Something at vustudents.ning.com?Search Here

ایک دن بادشاہ نے اپنے تین وزراء کو دربار میں بلایا اور تینوں کو حکم دیا کہ تینوں ایک ایک تھیلا لے کر باغ میں داخل ہوں

ایک دن بادشاہ نے اپنے تین وزراء کو دربار میں بلایا اور تینوں کو حکم دیا کہ تینوں ایک ایک تھیلا لے کر باغ میں داخل ہوں۔
اور وہاں سے بادشاہ کے لیے مختلف اچھےاچھے پھل جمع کریں

وزراء بادشاہ کے اس عجیب حکم پر حیران رہ گئے اور تینوں ایک ایک تھیلا پکڑ کر الگ الگ باغ میں داخل ہوگئے.

■پہلے وزیر نے کوشش کی کہ بادشاہ کے لئے اسکی پسند کے مزیدار اور تازہ پھل جمع کرے اور اس نے کافی محنت کے بعد بہترین اور تازہ پھلوں سے تھیلا بھر لیا.

■دوسرے وزیر نے خیال کیا کہ بادشاہ ایک ایک پھل کا خود تو جائزہ نہیں لے گا کہ کیسا ہے اور نہ ہی پھلوں میں فرق دیکھے گا.
اس لیے اس نے بغیر فرق دیکھے جلدی جلدی ہر قسم کے تازہ اور کچے اور گلے سڑے پھلوں سے اپنا تھیلا بھر لیا.

■تیسرے وزیر نے سوچا کہ بادشاہ کی توجہ صرف تھیلے کے بھرنے پر ہوگی۔ اس کے اندر کیا ہے، اسے بادشاہ نہیں دیکھے گا۔
یہی سوچ کر وزیر نے تھیلے میں گھاس پُھوس اور پتے بھر لئے اور محنت سے بچ گیا اور وقت بچایا.

☆دوسرے دن بادشاہ نے تینوں وزراء کو اپنے تھیلوں سمیت دربار میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔
جب تینوں دربار میں حاضر ہوئے تو بادشاہ نے تھیلے کھول کر بھی نہ دیکھے اور حکم دیا کہ تینوں کو ان کے تھیلوں سمیت 1 ماہ کے لیے دور دراز جیل میں قید کر دو.

اب اس دور دراز جیل میں تینوں کے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں تھا، سواۓ اس تھیلے کے جو انھوں نے جمع کیا تھا.

اب
●پہلا وزیر جس نے اچھے اچھے پھل چن کر جمع کیے تھے، وہ مزے سے اپنے انہیں پھلوں پر گزارہ کرتا رہا۔ یہاں تک کے 1 ماہ باآسانی گزر گیا۔

اور
●دوسرا وزیر جس نے بغیر دیکھے کچے، پکے اور گلے سڑے پھل جمع کیے تھے۔ اس کے لئے بڑی مشکل پیش آئی کچھ دن تو تازہ پھل کھا لیے لیکن پھر کچے اور گلے سڑے پھل کھانے پڑے، جس سے وہ بہت زیادہ بیمار ہوگیا اور اسے بہت تکلیف اٹھانی پڑی۔

اور
●تیسرا وزیر جس نے اپنے تھیلے میں صرف گھاس پُھوس ہی جمع کیا تھا۔
وہ کچھ دن بعد ہی بھوک سے مر گیا کیونکہ اس کے پاس کھانے کو کچھ نہ تھا۔

■اب آپ اپنے آپ سے پوچھیے...
•آپ کیا جمع کر رہے ہیں؟

آپ اس وقت اس دنیا کے باغ میں ہیں۔
جہاں سے آپ چاہیں تو نیک اعمال اپنے لئے جمع کریں اور چاہیں تو خراب اعمال...

مگر یاد رہے جب بادشاہ کا حکم صادر ہوگا،
تو آپ کو اپنی جیل (قبر) میں ڈال دیا جاۓ گا۔
اس جیل میں آپ اکیلے ہونگے جہاں آپ کے ساتھ صرف آپ کے اعمال کی تھیلی ہوگی۔ تو جو آپ نے جمع کیا ہوگا، وہی آپ کو وہاں کام دے گا۔

■تو آج تھوڑی سی محنت کرکے اچھی اچھی چیزیں یعنی نیک اعمال جمع کرلیں اور وہاں آسانی اور آرام والی زندگی گزاریں...
الله پاک ھم سب کو عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین.

This Content Originally Published by a member of VU Students.

Views: 66

See Your Saved Posts Timeline

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Forum Categorizes

Job's & Careers (Latest Jobs)

Admissions (Latest Admissons)

Scholarship (Latest Scholarships)

Internship (Latest Internships)

VU Study

Other Universities/Colleges/Schools Help

    ::::::::::: More Categorizes :::::::::::

Latest Activity

+^" βℓµ ʍ๏๏ɲ " replied to +^" βℓµ ʍ๏๏ɲ "'s discussion •?((¯°·._.• αкнιя q •._.·°¯))؟•
2 minutes ago
+^" βℓµ ʍ๏๏ɲ " replied to ☹ ₰ϓᶓᶑ Ẑάάᶑᴉ ☹'s discussion Dosti Kia Hai...???
4 minutes ago
hasan ali updated their profile
4 minutes ago
Rose merry replied to +вαкнтαωαя(вѕ 8тн)'s discussion CS614-Data Warehousing Assignment no 2 Solution and Discussion Spring 2017 Due Date:25-5-2017 in the group CS614 Data Warehousing
11 minutes ago
Profile IconRose merry, Maham Arshed and 3 other members joined + M.Tariq Malik's group
12 minutes ago
Rose merry replied to +вαкнтαωαя(вѕ 8тн)'s discussion CS614-Data Warehousing Assignment no 2 Solution and Discussion Spring 2017 Due Date:25-5-2017 in the group CS614 Data Warehousing
12 minutes ago
☹ ₰ϓᶓᶑ Ẑάάᶑᴉ ☹ replied to +^" βℓµ ʍ๏๏ɲ "'s discussion •?((¯°·._.• αкнιя q •._.·°¯))؟•
20 minutes ago
NAFEES replied to +вαкнтαωαя(вѕ 8тн)'s discussion CS614-Data Warehousing Assignment no 2 Solution and Discussion Spring 2017 Due Date:25-5-2017 in the group CS614 Data Warehousing
23 minutes ago
VUstudent replied to Zain ul haq's discussion assignment no 2 cs 609 fall semester 2017 in the group CS609 System Programming
23 minutes ago
Programmer (MSCS) replied to Zain ul haq's discussion assignment no 2 cs 607 fall semester 2017 in the group CS607 Artificial Intelligence
27 minutes ago
komal and M bhatti are now friends
28 minutes ago
+·.·´¯`·.·★ $ţąяℓɨǥhţ ★·.·´¯`·.· liked +вαкнтαωαя(вѕ 8тн)'s discussion ~@~How to post gdb using MathType - For new students~@~
35 minutes ago

Member of The Month

1. + M.Tariq Malik

Pakistan, Pakistan

© 2017   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service