.... How to Find Your Subject Study Group & Join ....   .... Find Your Subject Study Group & Join ....  

We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Study Groups By Subject code Wise (Click Below on your university link & Join Your Subject Group)

[ + VU Study Groups Subject Code Wise ]  [ + COMSATS Virtual Campus Study Groups Subject Code Wise ]

Looking For Something at vustudents.ning.com?Search Here

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نے سنا کہ ان کے شاگردوں میں سے ایک شاگرد ساری رات عبادت میں گزارتا ہے اور پورے قران شریف کو اپنے قیام میں پڑھ لیتا ہے۔ امام صاحب کو بہت تعجب ہوا کہ پورا قران ایک رات میں کس طرح ختم کیا جا سکتا ہے؟ آپ نے اس شاگرد کو سبق سکھانے کیلئے بلا بھیجا۔
شاگرد کے حاضر ہونے پر امام صاحب نے کہا: اے میرے بیٹے، میں نے سنا ہے کہ تو اپنی ایک رات کے قیام میں پورے قران پاک کی تلاوت کر لیتا ہے؟
شاگرد نے کہا جی، بالکل ایسا ہی ہے۔ اور میں اللہ تبارک و تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ میری سعی کو قبول فرمائیں۔
امام صاحب نے اپنے شاگرد سے کہا: میرے بیٹے؛ اگر آج رات کو بھی تو قیام کرے تو قران پاک کو ایسے پڑھنا جیسے تو مجھے سنا رہا ہے۔
شاگرد نے کہا: حاضر میرے استاد محترم، میں نے سن لیا اور اطاعت کرونگا۔
شاگرد چلا گیا اور اس نے رات کو اپنا قیام شروع کیا۔ شعور میں یہ بات بٹھائی کہ قران ایسے پڑھنا ہے جیسے استاد کو سنا رہا ہو۔ اور استاد بھی کوئی عام تام نہیں امام احمد بن حنبل ہیں۔ اس نے تلاوت کو خوبصورت بنایا اور مکمل اصولوں کے ساتھ پڑھنا شروع کیا۔
صبح ہوئی تو امام صاحب کے پاس گیا۔ امام صاحب نے بھی دیکھتے ہی پوچھا: تو کتنا قران مجید تم نے رات بھر میں تلاوت کیا؟
شاگرد نے کہا: امام محترم؛ آج تو صبح ہو گئی اور مجھ سے قران پاک کے دس پارے بھی مکمل نا ہو پائے۔
امام صاحب نے کہا: میرے بیٹے، اگر آج کی رات بھی تونے قیام کرنا ہو تو قران پاک ایسے پڑھنا جیسے تیرے سامنے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود موجود ہیں اور تو انہیں سنا رہا ہے۔
شاگرد چلا گیا اور اس نے رات کو قیام شروع کیا۔ شعور میں یہ بات بٹھائی کہ وہ تلاوت بارگاہ رسالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کر رہا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سُن رہے ہیں۔ اُس نے آج کی تلاوت اپنی دانست میں پورے احترام اور آداب دربار رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ملحوظ رکھ کے کی۔
صبح ہوئی تو پھر امام صاحب کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔
امام صاحب نے دیکھتے ہی پوچھا؛ تو کل رات تو نے اپنے قیام میں کتنی تلاوت کی ؟
شاگرد نے کہا: اے امام ، صبح ہی ہو گئی مگر مجھ سے بس قران کا بس ایک ہی جزء "عم" ہی پورا ہو پایا۔
امام صاحب نے کہا: اے میرے بیٹے، اگر آج کی رات بھی تونے قیام کرنا ہو تو قران پاک ایسے پڑھنا جیسے اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر پڑھ رہا ہو۔
شاگرد چلا گیا اور رات کو اس نے اپنے شعور میں یہ بات بٹھائی کہ وہ قران پاک ایسے پڑھ رہا ہے جیسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر پڑھ رہا ہے۔ اس کا آج کا شعور بادشاہوں کے بادشاہ کے دربار میں کھڑے ہونا تھا۔ تلاوت تو اس نے اچھی طرح شروع کی مگر ہیبت اور خشیت سے رو رو کر برا حال ہو گیا۔
صبح کو امام صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے پوچھا؛ تو پھر کل رات تونے کتنا قران پڑھا تھا؟
شاگرد نے کہا؛ اے امام، فجر ہو گئی اور مجھ سے ایک سورت "سورۃ الفاتحۃ" بھی پوری طرح نا پڑھی جا سکی۔
ڈاکٹر رياض يحي الغيلي کے خطبے "فأين الله؟" سے اقتباس
ا

This Content Originally Published by a member of VU Students.

Views: 43

See Your Saved Posts Timeline

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + Nayab on July 20, 2017 at 6:10pm

Comment by ❤sεηsιтιvε(∂εsεят ρяιηcεss)❤ on July 17, 2017 at 7:11pm

Awlaaa

Allah  hmain bhi achy sy tilaawat krny ki tofeeq ata frmayy (Ameen )

Forum Categorizes

Job's & Careers (Latest Jobs)

Admissions (Latest Admissons)

Scholarship (Latest Scholarships)

Internship (Latest Internships)

VU Study

Other Universities/Colleges/Schools Help

    ::::::::::: More Categorizes :::::::::::

Member of The Month

1. + ansa

rwp, Pakistan

© 2017   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service