.... How to Find Your Subject Study Group & Join ....   .... Find Your Subject Study Group & Join ....  

We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Study Groups By Subject code Wise (Click Below on your university link & Join Your Subject Group)

[ + VU Study Groups Subject Code Wise ]  [ + COMSATS Virtual Campus Study Groups Subject Code Wise ]

Looking For Something at vustudents.ning.com?Search Here

"اپو اللہ تیری مشک بھری رکھے"

اپو آج چکڑ چھولے اور تلوں والا کلچہ کھانے کو جی چاہ رہا ہے۔ اباجی نے سالوں بعد فرمائش کی۔ ابا مجھے پیار سے اپو کہتےہیں. میری خوشی کی انتہا نہ رہی. فجر کی نماز ادا کی جوگر پہنے مارنگ واک کے بعد چکڑ چنے والے کے اڈے پر جادھمکا۔ ابھی وہ اپنی ریڑھی سجا رہا تھا. میں نے چنے پیک کرنے کو کہا وہ بولا۔ باو جی اتنی صبح؟ چنے 7 بجے سے پہلے نہیں ملیں گے۔ میں گاڑی میں بیٹھ گیا اور بے قراری سے چنوں کا انتظار کرنے لگا. چنے والے سے ہر دو منٹ بعد دریافت کرتا بھائی اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟ وہ بس تھوڑی دیر باوجی کہ کر تسلی دے دیتا۔ میری بے قراری بڑھتی جارہی تھی۔ بار بار موبائل پر وقت دیکھتا۔ چنے والا جو مجھے نوٹ کررہا تھا میرے پاس آیا اور بولا "باو جی اپ پہلے بھی چنے لے جاتےہو پر اتنی سویرے اور اتنی بےقراری پہلے نہیں دیکھی خیر تو ہے؟" میں تو جیسے سوال کا منتظر تھا ... میں نے سر اٹھا کر فخر سے کہا ... بھائی آج میرے مرشد نے چکڑ چنوں کی فرمائش کی ہے میں ان کا حکم جلد از جلد بجا لانا چاہتا ہوں. وہ بولا مرشد مطلب آپ کے پیر؟ میں نے کہا ہاں میرے والد بزرگوار. وہ جھلا کر بولا "کبھی مرشد کہتے ہو کبھی والد؟ چکر کیا ہے؟" میں نے بتایا میرا باپ ہی میرا مرشد ہے۔ وہ بولا اچھا تو آپ کے والد کی گدی ہے؟ میں نے کہا نہیں بھائی میں اپنے والد اور والدہ کو سب سے بڑا پیر مانتا ہوں ان کے ہوتے مجھے آج تک کسی مرشد کی ضرورت نہیں پڑی۔ ویسے بھی قرآن کریم میں اللہ فرماتا ھے کہ تمھارے والدین تمہارے سب سے بڑے محسن ہیں. چنے والے کے چہرے سے صاف عیاں تھا کہ وہ میری باتوں سے مطمعن نہیں ہے۔ بولا وہ تو ٹھیک ہے پر مرشد مرشد ہوتا ہے۔ اور ماں باپ، ماں باپ۔ میرے مرشد کا نور محل ٹنڈو مستی خان میں ہے وہ فرماتے ہیں کہ بنا مرشد راہ نہیں ملتی. میں نے کہا بلکل درست کہتے ہیں تمہارے مرشد. دیکھو مرشد، رشد سے ہے، مرشد مطلب راستہ دکھانے والا، اور ماں باپ سے اچھا راستہ کون دکھا سکتا ہے؟ وہ لاجواب ہوگیا، شاید اس کے اندر حق اور باطل کی جنگ جاری تھی۔ پھر کچھ توقف کے بعد بولا باوجی اگر کسی کا باپ شرابی ہو زانی ہو یا رشوت لیتا ہو تو کیا اس کی اطاعت اور تکریم کرنی چاہئے؟ میں نے کہا ہاں یہ اس کا عمل ہے جس کے لئے وہ اللہ کو جواب دہ ہے، پر بچے پر فرض ہے کہ وہ باپ کے ہر حکم کے آگے سر جھکائے۔ انکار کی صرف ایک صورت ہے کہ باپ شرک کرنے کو کہے. چنے والا حیران رہ گیا۔ بولا میرا باپ گاؤں میں بھٹی کی بنی کچی شراب پیتا ہے، گالم گلوچ کرتا ہے، تو کیا مجھ پر اس کی فرمانبرداری فرض ہے؟ میں نے کہا ہاں بلکہ فرض اولین ہے۔ کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد بولا باوجی آپ اپنے مرشد کے لئے چنے لے جانے کو اتنے بےقرار کیوں ہو؟ میں نے کہا بھائی میرے ابا کبھی ہم سے کچھ نہیں مانگتے ہم 5 بھائی اماں ابا کے لب ہلنے کے منتظر رہتے ہیں۔ ابھی میرے چاروں بھائی سوئے پڑے ہیں. مجھے ڈر ہے کہ اگر ان میں سے کوئی جاگ گیا اور ابا نے اس سے چکڑ چنے اور تلوں والے کلچے کی فرمائش کر دی اور وہ مجھ سے پہلے ابا کے لئے چنے لے گیا تو میرے ہاتھ سے نیکی کا موقع نکل جائے گا- چنے والا حیرت سے تکنے لگا بولا باوجی آپ ایسا سوچتے ہو؟ میں نے کہا سوچتے نہیں بلکہ ہم پانچوں بھائی تاک میں رہتے ہیں کہ والدین کوئی بات منہ سے نکالیں اور ہم ایک دوسرے پر سبقت لے جائیں۔ ہم تو تاڑ میں رہتے ہیں۔ چنے والے کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے. اسی اثناء میں ایک رکشہ آکر رکا چنے والے نے رکشہ میں سے ایک بڑا پتیلہ چوبی باٹے میں انڈیلا اور مجھے چنے پیک کر کے دیئے میں پیسے ادا کر کہ گاڑی کی طرف لپکا. چنے والا میرے پیچھے بھاگا قریب آکر پوچھا باوجی عیبی باپ کو مرشد کیسے مان لوں؟ میں نے کہا نہ مانو مرشد پر اس کی فرمابرداری تو کرو۔ میں اس کا مسئلہ جان چکا تھا. میں نے کہا سوچو بھائی اگر اللہ کو عیبی اور نیک والدین میں فرق کرنا ہوتا تو وہ دونوں اقسام کے والدین کے لئے الگ الگ احکامات جاری کرتا. جب اللہ والدین کو ایک نظر سے دیکھتا ہے اور ایک ہی طرح کے حقوق بیان کرتا ہے تو تم تفریق کرنے والے کون ہو؟ اس نے سوال کیا اگر میں اپنے ابا سے معافی مانگوں تو کیا وہ مجھے معاف کردینگے؟ میں نے کہا بھائی اللہ کے بعد والدین ہی ہوتے ہیں جو ہمیں معاف بھی کرتے ہیں اور ہماری پردہ پوشی بھی کرتے ہیں. تمہیں زندہ پیر میسر ہیں، جاو جاکر اپنی عاقبت سنوار لو۔ اس سے پہلے کے وقت ہاتھ سے نکل جائے. چنے والے نے اپنے ہلپر کو ریڑھی پر کھڑا کیا اور اپنے پیر کو منانے احمد پور لما چلا گیا. جاتے ہوئے وہ زاروقطار رو رہا تھا اور مجھے کہہ کر گیا باوجی دعا کرنا میرے پہچنے تک میرا بوڑھا سلامت رہے. میں وہاں سے نکلا راستے میں ایک تنور سے مرشد کے حکم کے مطابق دو تلوں والے سرخ کلچے لگوائے. تیزی سے گاڑی بھگاتا ہوا گھر پہنچا میری بیوی نے جلدی سے ابا کو انسولین لگائی اور چکڑ چنوں کے ساتھ کلچے دیئے. ابا مزے سے چنے کھا رہے تھے اور ہر لقمے پر دعا دے رہے تھے "اپو اللہ تیری مشک بھری رکھے". میں اور میری بیوی دل ہی دل میں آمین کہہ رہے تھے ۔ مرشد کو چنے کھلانے اور دعائیں سمیٹنے کے بعد جب میں نے بیوی سے اپنے حصے کے چنے مانگے تو پتہ چلا کہ میرے حصے کے چنے میرے بچے کھا کر سکول چلے گئے ہیں. "جانے میں نے کتنی بار ابا کے حصے کے چنے کھائے ہون اللہ ہمیں آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے. آمین

Share This With Friends......


How to Find Your Subject Study Group & Join.

Find Your Subject Study Group & Join.

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.


This Content Originally Published by a member of VU Students.

+ Prohibited Content On Site + Report a violation + Report an Issue


Views: 91

See Your Saved Posts Timeline

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by + شرارتی ` کا کا on Tuesday

Miss you baba 

Comment by Izhar Ahmad on Sunday

JazakALLAH 

Comment by + ✿αғιғα✿ on Sunday

Comment by + ! ! ! ! ! " αуѕн нαι∂єя кнαη+ on January 13, 2018 at 9:34am

nice

Comment by + (✿◕ ‿ ◕✿)мooɴ(✿◕ ‿ ◕) on January 11, 2018 at 6:13pm

Allah Pak hm sab ko

maa baap ki kidmat

karnay kI toufeeQ

  ata farmaye..!!

Comment by + (✿◕ ‿ ◕✿)мooɴ(✿◕ ‿ ◕) on January 11, 2018 at 6:07pm

JazakAllah..!!

 

Comment by Uzma_Uzi on January 11, 2018 at 10:42am

Comment by Muhammad Bilal on January 10, 2018 at 11:34pm

nice

Forum Categorizes

Job's & Careers (Latest Jobs)

Admissions (Latest Admissons)

Scholarship (Latest Scholarships)

Internship (Latest Internships)

VU Study

Other Universities/Colleges/Schools Help

    ::::::::::: More Categorizes :::::::::::

Member of The Month

1. Taimoor Rasheed

Sialkot, Pakistan

© 2018   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service