.... How to Find Your Subject Study Group & Join ....   .... Find Your Subject Study Group & Join ....  

We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Study Groups By Subject code Wise (Click Below on your university link & Join Your Subject Group)

[ + VU Study Groups Subject Code Wise ]  [ + COMSATS Virtual Campus Study Groups Subject Code Wise ]

Looking For Something at vustudents.ning.com?Search Here

*#محبت*
آج اس کا دل اتنا اداس تھا ۔۔۔اداس نہیں تھا ،شاید بیٹھ گیا تھا کیونکہ اداسیاں تو وہ اکثر برداشت کر لیتا تھا ۔۔۔ شاید وہ مایوس تھا ۔۔ جیسے بالکل ہار گیا ہو ۔۔۔ PMS ٹسٹ کی تیاری بہت محنت سے کی تھی ۔۔ written test میں اس کے بہت اچھے مارکس آئے تھے ۔۔۔ انٹرویو بھی اچھا ہوگیا تھا ۔۔ لیکن آج وہ سلیکٹ نہیں ہوسکا تھا ۔۔۔
وہ اتنا ٹوٹا تھا ، اس نے آج عشاءکی نماز کےبعد دعا کیلئے ہاتھ تک نہیں اٹھائے تھے ۔۔ جیسے وہ روٹھا ہو کسی سے ۔۔۔ یا جیسے اسے بہت گلے ہوں کسی سے ۔۔۔
کہ میرے ساتھ ہی کیوں ؟؟ میرا اور آپ کا تعلق تو دوسروں سے ہٹ کے تھا نا ۔۔۔ میں تو آپ سے دوسروں سے ہٹ کے محبت کرتا تھا نا ۔۔۔
کئی دفعہ آدھی رات کو جب وہ اس کے سامنے کھڑا ہوتا تھا تب اسے لگتا تھا کہ اللہ جی اس سے کتنی محبت کرتے ہیں کرتے ہیں تبھی تو اس ٹائم اپنے سامنے کھڑا کیا ھے ۔۔۔
اس نے بہت رو رو کے اپنی کامیابی کیلئے دعائیں مانگی تھیں ، لیکن یہ ناکامی آج اسے بہت مایوس کر گئی تھی ۔۔۔
بالکل سکڑ کے وہ مسجد میں ہی صف کے اوپر سوگیا تھا ۔۔۔ ایسے ہی ، جیسے بچپن میں اماں اس کی کوئی بات نہیں مانتی تھی تو ، تو روٹھ کے سکٹر کے سو جاتا تھا ۔۔۔ اور جب اماں منانے آتی تھی ، اور کمبل ہٹاتی ، تو وہ رو کے کہتا تھا ۔۔ اماں میں نے آپ سے نہیں بولنا ۔۔۔ آپ تو میری اپنی اماں ہیں پھر بھی ایسے ۔۔۔ پھر اماں اسے سینے سے لگا لیتی تھی ۔۔۔ شاید وہ آج بھی کسی کے انتظار میں لیٹا تھا۔۔
وہ سوچ رہا تھا۔۔۔ کاش آج میرے نبی حضرت محمد( ص) ہوتے ۔۔۔ وہ بھاگ کے ان کے پاس جاتا ۔۔۔ سامنے بیٹھ کے اتنا روتا ۔۔۔اپنے سارے غم سناتا ۔۔ آپ (ص ) ضرور اسے سینے سے لگا لیتے ۔۔۔ اکثر جب وہ پریشان ہوتا تھا تو حضور (ص) کی محبت شدت سے یاد آتی تھی ۔۔۔ 
وہ کب سوگیا اسے پتہ ہی نہ چلا ۔۔۔ 
بابا جی اس کے خواب میں آئے تھے ۔۔۔ اور آتے ہی بولے ۔۔ کیوں مایوس لیٹا ھے ؟؟ تجھے گلے ہیں ؟؟ روٹھا پڑا ھے ؟؟ سیدھی طرح کیوں نہیں بولتا کہ مجھے نا کام کیوں کیا ؟؟؟ کہہ دے ، کہ مجھے میری عبادتوں اور محبتوں کا صلہ کیوں نہیں دیا ؟؟؟ ایک بات بتاؤں بیٹا ؟؟ تو حقیقت میں اللہ جی سے محبت کرتا ہی نہیں ھے ۔۔۔ تری ساری عبادتیں مطلب کی ہیں ۔۔۔ محبت کی نہیں ۔۔۔ محبت میں صلہ اور فائدہ کی امید نہیں رکھی جاتی ۔۔۔ محبت "بس" کی جاتی ھے۔۔۔ جس میں واپسی اور فائدہ کی توقع رکھی جائے وہ محبت نہیں کاروبار ھے ۔۔۔تم اس لئے عبادت کرتے ہو کہ وہ تمھیں دنیا میں نواز دے ۔۔ تم محبت نہیں کاروبار کرتے ہو ۔۔۔ 
اب گلہ لئے پڑے ہو کہ مجھے گھاٹا ہوا ھے ۔۔۔ 
کاش ایک بار تم اس کی محبت میں عبادت کرتے ۔۔۔ اپنی چاہتیں اس کے سپرد کر کے تو دیکھتے ۔۔ یہ نہیں ھے کہ تب تم ضرور ہی کامیاب ہوتے ، لیکن ایک بات پکی ہے ، تب کوئی ناکامی تمھیں یوں مایوس ہرگز نہ کرتی ۔۔ کوئی تکلیف ، تیری زباں پہ گلہ نہ لاسکتی ۔۔۔
پھر وہ ذات تمھیں امیہ بن خلف کی تکلیفیں برداشت کرنے والے اس غلام جتنا نوازتا جسے بعد میں مکہ کے سرداروں سے یاسیدی یاسیدی کہہ کے بلوایا۔۔
بس اٹھ ۔۔ ایک دفعہ صلے مانگنا چھوڑ دے ۔۔۔ محبت میں کاروبار کرنا چھوڑ دے ۔۔۔ سپرد کردے خود کو پورا کا پورا ۔۔۔
پھر دیکھنا وہ تمھیں اُنھیں عربوں کی طرح نوازے گا ۔۔۔
پتہ نہیں وہ کب اٹھا ۔۔۔ وہ نفل پڑھ رھا تھا ۔۔۔شائد اس با ر صلوٰة حاجت نہیں ،۔۔۔ شائد صلوٰة شکر تھی ۔۔۔

Share This With Friends......


How to Find Your Subject Study Group & Join.

Find Your Subject Study Group & Join.

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.


This Content Originally Published by a member of VU Students.

+ Prohibited Content On Site + Report a violation + Report an Issue

+ Safety Guidelines for New + Site FAQ & Rules + Safety Matters

+ Important for All Members Take a Look + Online Safety


Views: 82

See Your Saved Posts Timeline

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by Sılǝuʇ చɥıspǝɹ on April 8, 2018 at 5:36pm
Comment by + "αуѕн " нαι∂єя кнαη on April 8, 2018 at 7:41am

nice

Comment by Sılǝuʇ చɥıspǝɹ on March 26, 2018 at 7:57pm

ThnkiEwZzzZZ

Comment by Muhammad Bilal on March 25, 2018 at 8:18am

excellent

Comment by Mehr Fatima on March 24, 2018 at 6:27pm

Nice One.

© 2018   Created by +~Malik~.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service