.... How to Find Your Subject Study Group & Join ....   .... Find Your Subject Study Group & Join ....  

We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Study Groups By Subject code Wise (Click Below on your university link & Join Your Subject Group)

[ + VU Study Groups Subject Code Wise ]  [ + COMSATS Virtual Campus Study Groups Subject Code Wise ]

Looking For Something at vustudents.ning.com?Search Here

Pakistani Khawateein Mein Tambakoo Noshi ka Barhta Rujhan....پاکستانی خواتین میں تمباکو نوشی کا بڑھتا رحجان

پاکستان میں مردوں کے ساتھ ساتھ اب خواتین میں بھی تمباکو نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباََ ایک ٹن سے زائد تمباکو فروخت ہوتا ہےجس کی وجہ سے پاکستان میں ہر سال تمباکو نوشی سے ہزاروں افراد ابدی نیند سوجاتے ہیں۔

اس رجحان میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ تمباکو نوشی کے خلاف اشتہاری مہمات کی کمی اور حکومت کی عدم توجہ ہیں جن کی وجہ سے نوجوان لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی اس جان لیوا نشے میں مبتلا ہو رہی ہیں۔

ایک غیر ملکی رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکیوں میں سگریٹ نوشی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ سگریٹ نوشی کو خواتین نے’ اسٹیٹس سمبل ‘سمجھ لیا ہے اور ان کے خیال میں سگریٹ نوشی سے ان کا امیج بارعب ‘خاتون کے طور پر نظر آتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

سگریٹ پینے والی لڑکیوں اور خواتین کی اکثریت اس غلط فہمی کا بھی شکار ہوتی ہے کہ وہ سگریٹ نوشی نہیں کریں گی تو انہیں ’ماڈرن لیڈی‘ کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے یا اگر وہ ایسا نہیں کریں گی تو ماڈرن سوسائٹی انہیں ’قبول‘ نہیں کرے گی۔

انہی خیالات کے سبب خواتین میں سگریٹ نوشی اس قدر عام ہوگئی ہے کہ دفتری خواتین ہی نہیں بلکہ اسکول ، کالج اوردیگر درسگاہوں میں فرائض انجام دینے والی خواتین بھی اس لت میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔

ایک مشاہدے کے مطابق اکثر نوکری پیشہ خواتین دفتری اوقات میں’’ پورٹیبل شیشے ‘‘کا استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے اس کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

عورتوں میں تمباکو نوشی کی وجہ سے منہ، پھیپھڑے اور چھاتی کا کینسر عام ہے خاص کر حاملہ خواتین پر تو اس کا بہت ہی بُرا اثر پڑتا ہے۔

دنیا بھر میں ہرسال 31 مئی کو ’’اینٹی ٹوبیکو ڈے‘‘ منایا جاتا ہےاور اس حوالے سے بیشتر سیمینار ز اور عوامی شعور اُجاگر کرنے کے لیے دستاویزی فلمیں بھی دکھا ئی جاتی ہیں مگر پھر بھی نتیجہ اس کے برعکس نکلتا ہے۔

ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم سب کو اس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔ 

link 

Share This With Friends......


How to Find Your Subject Study Group & Join.

Find Your Subject Study Group & Join.

+ Click Here To Join also Our facebook study Group.


This Content Originally Published by a member of VU Students.

+ Prohibited Content On Site + Report a violation + Report an Issue


Views: 42

See Your Saved Posts Timeline

Comment

You need to be a member of Virtual University of Pakistan to add comments!

Join Virtual University of Pakistan

Comment by MSCS new on January 1, 2018 at 1:41pm

its just one thinking...n kuch logon k mind change krna bhoot mushkil hota ha...wrna job wali e just bury ni hotii

.ایک مشاہدے کے مطابق اکثر نوکری پیشہ خواتین دفتری اوقات میں’’ پورٹیبل شیشے ‘‘کا استعمال کرتی ہیں 

Comment by Muhammad Bilal on December 28, 2017 at 8:15pm

nice sharing

Forum Categorizes

Job's & Careers (Latest Jobs)

Admissions (Latest Admissons)

Scholarship (Latest Scholarships)

Internship (Latest Internships)

VU Study

Other Universities/Colleges/Schools Help

    ::::::::::: More Categorizes :::::::::::

Member of The Month

1. +ɹǝʞɔɐɥ

Punjab, Pakistan

© 2018   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service