Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


مدینے شریف میں ایک زائر سے ملاقات


مدینے شریف میں ایک مرتبہ سندھ کے ایک زائر سے ملاقات ہوئی - جنھوں نے اپنی عمر کے پچیس چھبیس سال عذر خواہ عاصیان اور پناہ دار گنہگاراں کے حرم کی سیڑھیوں پر گزار دیے تھے - 

ہم نے کہا سائیں آپ بڑے خوش قسمت ہیں جو اس دربار میں حاضری دیتے ہیں - ہمیں فرمائیں کہ آپ یہاں کیا کرتے ہیں ؟ 

مسکرا کر کہنے لگا ! " ہم یہاں گرتے ہیں اور پھر اٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں - پھر گرتے ہیں اور پھر اٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں - غلطی کرتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں - معافی مل جاتی ہے تو پھر بھول چوک ہو جاتی ہے - پھر توبہ تلا کرتے ہیں ، پھر رحم ہو جاتا ہے - " 

ہم نے کہا ، " سائیں ! یہ عجیب کیفیت ہماری سمجھ سے باہر ہے ؟ " 

فرمایا ! " مومن کی شان ہے یہی ہے کہ وہ گرے تو پھر اٹھ کر کھڑا ہو جائے - لغزش کھائے تو پھر اپنی جگہ پر قائم ہو جائے - 
مومن وہ نہیں ہوتا کہ جو کبھی ٹھوکر ہی نہ کھائے - غلطی ہی نہ کرے - 
مومن وہ ہوتا ہے کہ ٹھوکر کھائے لیکن پھر اپنی جگہ پر مستعد ہو جائے - " 

ہم نے ان کو جب ایک مختلف مقام پر پایا تو ان سے دعا کی درخوست کی - 

انھوں نے دونوں ہاتھ اوپراٹھا کر کہا ! 

" الله سائیں مجھے ایسی طاقت عطا فرما کہ جن چیزوں کو میں تبدیل نہ کر سکوں ان کے لئے اپنی جان عذاب میں نہ ڈالوں اور جن چیزوں کو میں تبدیل کر سکون ان کے لئے مجھے جرأت عنایت فرمائی جائے - 

ساتھ ہی مجھے وہ عقل بھی عطا فرمائی جائے ، جو ان دونوں حقیقتوں کے درمیان فرق کر سکے تا کہ میں بیکار اور بے یار و مددگار بھٹکتا نہ پھروں! " 

Views: 250

Reply to This

Replies to This Discussion

AMEEN!!!!! SUM AMEEN!!!!!!!!

Madinay meen kafi arsa guzra per ,,,saheen ke Rohani ankheen(eyes) nahi theen, hoti to 25 ya 26 saal meen or koch nahi to Allah k wali he ban jatay ...haan ya peshan momen ke nahi hai ,,,ya to muslim hai to apne nafas se jhehad ker raha hai , momen to wo hai jis ne nafas ko mar deya...kher apni apni demag ke taqat ke baat hai....

 

ameen 

and thnx for sharing.. 

gud and ameen

MASHA ALLHA .

ALLHA hamain ya sab samjny or amel kerny ke tofeq ata ery

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service