Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.



سب سے پہلے تو ہمیں محبت کو سمجھ لینا چاہیے، عموما لوگ، پیار، محبت اور عشق کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں
پیار ................ پیار انسان کی فطرت میں شامل ایک جزو ہے، بلکل اِسی طرح جس طرح سانس لینا، کھانا کھانا، پانی پینا، سونا، جاگنا، انسانی فطرت کے جزو ہیں، اِسی لیے ہم ہر انسان سے بحیثیت انسان پیار کرتے ہیں، ہم فطرت سے پیار کرتے ہیں، ہم اپنے دوستوں سے... پیار کرتے ہیں، اپنے عزیزوں اور رشتے داروں سے پیار کرتے ہیں اپنے گھر والوں سے، ماں ،باپ، بھائی، بہن، بیوی بچوں سے پیار کرتے ہیں، اپنے گھر، گلی، گاؤں، شہر اور ملک سے پیار کرتے ہیں، اور جانوروں سے پیار کرتے ہیں ، یہ سب پیار کی مثالیں ہیں۔

محبت ................ محبت بھی پیار ہی کی طرح ایک فطری جزبہ ہے مگریہ پیار سے کچھ بڑھا ہوا ہوتا ہے اِس میں ایک خاص بات ہے اور وہ یہ کہ یہ عموما صرف ایک شخص سے ہوتی ہے، مگر کبھی کبھی ایک سے زیادہ لوگ بھی اِس کی تحریک کا سبب بن جاتے ہیں مگر اِس کی خاصیت یہ ہے کہ اِس جزبے کا محرک شخص باقی سب لوگوں سے خاص ہو جاتا ہے، اور اِس کے لیے بھی کسی باہمی رشتے کی ضرورت نہیں ہوتی، عموما یہ مرد اور عورت کے درمیان ہوتی ہے مگر یہ ضروری نہیں یہ کسی کو کسی سے بھی ہوسکتی ہے، کوئی شخص اپنے ملک سے بھی محبت کر سکتا ہے، یعنی اُس کے لیے اپنا ملک باقی دنیا سے ممتاز ہوجاتا ہے منفرد ہو جاتا ہے ، ایک ماں کے دس بیٹے ہو سکتے ہیں مگر ممکن ہے اُن میں سے کسی ایک سے کچھ زیادہ انسنیت ہو جائے، وہ باقی بھائیوں کے مقابلے ماں کو زیادہ محبوب ہو جائے، دوستوں میں سے کسی دوست سے طبیعت زیادہ میلان کھاتی ہو، کسی کے پاس کئی جانور ہوں مگر ایک اُن مین سے کچھ زیادہ ہی پسند ہو، ایسی کئی مثالیں دی جاسکتی ہیں، مگر ہم اگر صرف مرد اور عورت کے درمیان ہونے والی محبت کا ذکر کریں تو بھی یہ اپنی خاصیت یونہی برقرار رکھتی ہیں، ایک محلے میں کئے خاندان رہتے ہیں اُن سب میں باہمی پیار ہمیشہ رہتا ہے مگر کسی نوجوان کو خاندان یا محلے کی کوئی لڑکی اچانک باقی لڑکیوں سے ممتاز لگنے لگے یا کسی کی کوئی ادا کوئی بات دوسروں سے منفرد لگنے لگے تو یہی محبت کی ابتداء ہے،اور یہی سب کچھ لڑکیوں کے ساتھ بھی ممکن ہے۔

میں یہاں اپنے ایک دوست کی مثال دونگااُسے اپنی ایک کزن کی صرف یہ بات اچھی لگی کہ اُس نے ہمارے دوست کو اپنے گھر آنے پر چائے پیش کی اور اُنہیں اُسکی چائے پیش کرنے کی ادا پسند آگئی جس کی سزا وہ آج اُنکی بیوی بن کر بھگت رہی ہیں۔
اب آتے ہیں عشق کی طرف !

عشق .......... عشق اِن دونوں سے الگ ایک خوبصورت ترین جزبہ ہے، اور اِس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ موحد ہوتا ہے، یعنی یہ جزبہ عمر بھر میں کسی ایک ہی ہستی کے لیے بیدار ہوتا ہے، یہ کبھی بھی ایک سے زیادہ لوگوں کے لیے نہیں ہوسکتا، البتہ اِس کی دو قسمیں ہیں۔

اور دونوں کی ابتداء ہی دیوانگی ہے، اور انتہا فنا پر ختم ہوتی ہے،

عشق حقیقی ............ انسانی جزبوں میں سب سے اعلی جزبہ ، سب سے مقدس ترین جزبہ، یہ عشق ذاتِ باری تعالی سے ہوتا ہے اور ہمارے پاس اِس کے کئی مثالیں ہیں، مگر میں ہمیشہ صرف حضرت بلال رضہ کے عشق کی بات کرتا ہوں کہ اُمیہ بن خلف جلتے کویلوں پر لٹا کر سینے پر بھاری پتھر رکھ دیتا ہے مگر آپ رضہ کی زبان سے اُحد اُحد ہی جاری رہتا ہے۔

عشق مجازی ............. عشق حقیقی کے بعد یہ جزبہ سب سے افضل ہے، کہ یہ ہوتا تو عشق ہی ہے مگر یہ مخلوق سے ہوتا ہے، اور اِس کی سب سے اعلی شکل خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کی شکل میں ہیں اور میں ہمیشہ اِس کی مثال میں بھی حضرت بلال رضہ کا نام لیتا ہوں ، کہ یہ اُنکے عشق کی انتہا ہی تھی کہ آپ نے اُنہیں اپنا مؤذن مقرر کیا تھا ........

Views: 803

Reply to This

Replies to This Discussion

Hmmmmm..........nice 

 very veryyyyy nycccccccc 

thnx for sharing 

 Good Effort 

 hmmmm

banda shadi kay bad experiance wala ho e jata ha 

nice Sharing 

keep it up 

Keep it up ....... yani chukk kay rakh 

niceeeeeeeeeeee

good yrrrrr leaf........

nice sharing

vry nice......

very nice

Hmmmmmm

nice saying leafunnnn :)

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service