We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

یوم قائد اور ہم .... بات تو سچ ہے پر بات ہے رسوائی کی.

آج یوم قائد منایا جارہا ہے اور جب سے ہوش سنبھالا ہے ٢٥ دسمبر کو قائد کے مزار پر حاضری دینے ضرور گیا ہوں . اس بار جب مزار کے احاطے میں داخل ہوا تو بہت عجیب ہی منظر دیکھا کچھ جوڑے درختوں کے نیچے ضرورت سے زیادہ قریب ہوۓ بیٹھے تھے خیر میں نے یہی سوچا کہ میاں بیوی ہوں گے گھر میں پرائیویسی نہیں ملتی ہوگی تو دل کی باتیں یہاں بیٹھ کر کر رہے ہوں گے پر جیسے جیسے آگے بڑھتا گیا اس طرح کا ماحول اور زیادہ واضح ہوتا گیا اور کچھ بہت ہی "کم عمر" جوڑے بنے ہوۓ بھی دکھائی دئے ایک دوسرے کے کانوں میں سرگوشیاں کرتے ہوۓ. قائداعظم کے مزار میں کام کرنے والے ایک مالی سے بہت پرانا واسطہ ہے ہمارا اور اتفاق سے انھوں نے مجھے آتا ہوا دیکھا تو خود ہی میرے پاس آگئے گلے مل کر بہت دنوں بعد آنے کا شکوہ کرنے لگے . میرے کان تو انکی آواز سن رہے تھے پر دماغ ابھی تک وہاں موجود عجیب و غریب جوڑوں پر ہی اٹکا ہوا تھا جنہیں دیکھ دیکھ گھن محسوس ہورہی تھی . بابا یہ کیا ڈرامے بازی اور بیہودگی ہورہی ہے ؟ " چھوڑو دفع کرو بیٹا جو تم فاتحہ پڑھ آؤ میں چائے بنا کر لاتا ہوں " نہیں بابا رہنے دو چائے مجھے بتاؤ کہ یہ کیا حرکتیں لگی ہوئی ہیں ؟ " بیٹا انہیں منع کرو گے تو خود ہی مصیبت میں پھنسو گے یہ تو بغیرتی مل کر بیٹھے ہوۓ ہیں تو خود کو نا گندا کر " بابا کیسے دفع کروں یہ جگہ کس ہستی کے نام سے منسوب ہے انہیں اس کا بھی پاس نہیں ؟ " اس کا پاس تو اس مزار کی رکھوالی کرنے والے نہیں کرتے یہ انڈین فلموں میں غرق نوجوان کیا خاک کریں گے ؟ یہ تو اچھا ہوا تو عام دنوں میں نہیں آیا ورنہ کالج اور اسکول کے لڑکے لڑکیوں نے اسے وہ جگہ بنایا ہوا ہے جس کا نام لیتے بھی شرم محسوس ہوتی .." ٹھیک کہ رہے ہو بابا ویسے جو پچھلے حکمرانوں نے حقوق نسواں کے نام سے بغیرتی بل پیش کیا تھا اسکے ثمرات دیکھ رہا ہوں اب میں . پرسوں عبد الله شاہ غازی کے مزار کے اطراف ایسی حرکات دیکھی اور اب یہاں بھی .. شاید بغیرتی اور بے شرمی لیول ہم نے بہت ہائی کرلیا ہے اسلئے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا اب ادھ ننگے انڈین ڈرامے ہوں یا پاکستانی مجرا کرتے اشتہارات کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم نے اپنا بےشرمی لیول بہت ہائی کر لیا ہے ... " اچھا چھوڑ تو کن چکروں میں پر گیا ہے ایک تو دکھائی کم دیتا ہے اور جب دکھائی دیتا ہے تو بھی اپنا خون جلاتا ہوا جا تو فاتحہ پڑھ کر آ میں چائے لیکر آرہا ہوں " خیر ان "پریمی جوڑوں" کو تنگ نا کرتے ہوۓ میں مزار میں فاتحہ پڑھنے روانہ ہوگیا . میں ہر بار قائداعظم سے بہت ساری باتیں کیا کرتا تھا آنکھیں بند کر کے پر اس بار فاتحہ پڑھنے کے بعد جیسے ہی آنکھیں بند کی اور کچھ کہنے کے لئے لبوں کو جنبش دی تو اس سے پہلے کہ میں کچھ کہتا مجھے ایک آواز سنائی دی . "ملک جہانگیر اقبال " میں ایک دم سے چونک گیا کہ یہ میرا نام کس نے پکارا ہے ..! خیر آس پاس کا جائزہ لے کر جب تسلی ہوگئی کہ یہ میرا وہم ہی ہوگا تو دوبارہ سے آنکھیں بند کر لی اور جیسے ہی آنکھیں بند کی پھر وہی آواز سنائی دی.. " جہانگیر آنکھیں بند ہی رکھو اور آج میری سنو کہ بہت سن لی ہم نے تمہاری ..." اب مجھے واقعی گبراہٹ محسوس ہونے لگی کہ یہ کیا ماجرہ ہے اور کون مخاطب ہے مجھ سے جو مجھے دکھائی ہی نہیں دیتا ابھی اس طرح کی منتشر سوچیں دماغ میں قبضہ جما ہی رہی تھیں کہ دوبارہ وہ آواز دماغ میں گونجی . .. " ہر بار تو تم بات کرنے آتے ہو آج میری بات سنو گے تم .." قائداعظم محمد علی جناح صاحب کیا یہ آپ ہیں ؟ میں نے ڈرتے ڈرتے سوال پوچھا .. " ہاں میں ہی ہوں یہ .. پر تم بتاؤ میرا ملک کیسا ہے ؟ میں نے تو اپنی زندگی لگا دی تھی اسکے لئے پر اب بتاؤ کیا میرے بعد آنے والوں نے اسکو مزید بہتر بنایا ؟ میں نے اپنی عیاشی والی زندگی چھوڑ کر سادگی اپنائی تھی کیا میرے بعد آنے والوں نے اس کو رول مڈل بنایا ؟ میں نے اسلام پر اس کی بنیاد رکھی تھی کیا میرے بعد آنے والوں نے اسکی بنیادیں مضبوط کی ؟ میں نے مذہبی رواداری کو فروغ دیا تھا کیا میرے بعد آنے والوں نے اس میں مزید تحمل کو شامل کیا ؟ میں پانچ مختلف اکائیوں کو ایک جھنڈے تالی جمع کیا تھا کیا اسمیں اور اکائیوں کا اضافہ ہوا ؟ میں نے مسلمان خون کی عزت کی رکھوالی کے لئے ایک سائبان بنایا تھا کیا اس سائبان نے عزتوں کی حفاظت کی ؟ مجھے تم سے ابھی جواب چاہیئے.. " یہ سوال سن کر میرا حلق خشک ہوگیا پر کیا کروں جواب بھی دینا ہی تھا لہٰذا یہی سوچا کہ اس سچے انسان سے سچ ہی بولا جاۓ .. " قائداعظم بابا اپنے عیاشی چھوڑ کر سادگی اپنی یہاں چوروں اور لوٹیروں اور بھکاریوں کو جب اقتدار ملا تو اسے ہی نوچ نوچ عیاش بن گئے . آپ نے اسلام پر اسکی بنیاد رکھی تھی جب کہ آپکے جانے کے کچھ عرصے بعد ہی زبان کی شناخت پر اسکو دو ٹکڑے کردیا گیا . آپ نے مذہبی رواداری کا کہا جب کہ یہاں تو ایک مذہب والے خود میں تفرقہ ڈالے بیٹھے ہیں باقی مذھب کی تو بات ہی چھوڑیں پہلے ہم خود سے تو لڑ لیں .. آپ نے پانچ مختلف اکائیوں کو جوڑا جن میں سے ایک تو پہلی ہی ٹوٹ چکی ایک دشمنوں کے ہاتھوں کھیل رہی ایک میں آگ لگی ہوئی ہے . ایک قتل و غارت گری میں ڈوبی ہوئی جب کہ ایک کو کچھ سمجھ ہی نہیں آرہا کہ وہ کرے تو کرے کیا . آپ نے مسلمان خون کی عزت کی رکھوالی کی اور وہی خون آج آپکے مزار میں آکر اپنی عزتیں برباد کر رہا ہے . جسکا جہاں بس چل رہا ہے وہ اس ملک کو نوچے جارہا ہے اس قوم کو تقسیم در تقسیم کئے چلے جارہا ہے کہیں زبان کہیں مسلک کہیں مٹی اور کہیں سیاسی پارٹیوں کے نام پر بس ایک نفرت ہی بوئی جارہی ہے .." یہ کہ کر میں خاموش ہوگیا اور قائداعظم بابا کے جواب کا انتظار کرنے لگا پر باوجود کوششوں کے کچھ نہ سن پایا اور پھر تھوڑی در بعد کسی کے ہچکیاں لے کر رونے کی آواز سنی دینے لگی اور پھر وہ بھی آہستہ آہستہ غائب ہوگئی.. قائداعظم بابا آپ میری بات سن رہے ہیں نا ؟ بابا ؟ آپ چلے گئے ؟ قائداعظم بابا ؟ اسی دوران مجھے اپنے بازو پر ایک مضبوط گرفت محسوس ہوئی . " او پاگل ہوگیا ہے کیا کیسے آواز دےرہا ہے ؟ " یہ مزار کا گارڈ تھا .. یار وہ قائداعظم بابا سے بات کر رہا تھا پتا نہیں کیوں خاموش ہوگئے وہ .،، یہ سن کر گارڈ نے میری طرف ایسی نظروں سے دیکھا جیسے مجھے کوئی پاگل سمجھ رہا ہو .. او لڑکے کوئی چرس بھنگ تو نہیں پی کر آگیا ؟ ارے کیا بات کر رہے ہو آپ میں سچ کہ رہا ہوں وہ بات کر رہے تھے مجھ سے .. پر میری بات کا اس گارڈ پر کوئی اثر نا ہوا اور مجھے ہاتھ سے پکڑ کر گھسیٹنے لگا اور اس کارخیر میں ایک اور گارڈ بھی شامل ہوگیا اور آپسی بھائی چارے سے مجھے مزار کے احاطے سے باہر نکال دیا . انکا بس چلتا تو مجھ جیسے "پاگل " کو بھر گیٹ تک "چھوڑنے" آتے پر مالی بابا نے دیکھ لیا اور ایک موٹی سی گالی دیتے ہوے ان گارڈز کو واپس اوپر بھیجا اور مسکراتے ہوۓ مجھے چائے کا کپ تھما دیا . " تو نہیں باز آئے گا نا ؟ " ارے اب میں نے کیا کیا میں تو بس قائداعظم بابا کو کچھ بتا رہا تھا اور یہ لوگ مجھے نشئی سمجھنے لگے .. " ہاہاہاہا قائداعظم جہانگیر ایسی باتیں کرے گا تو تجھے سب ایسا ہی سمجھیں گے ایک بات بتاؤں ؟ آج کل جو بھی قائداعظم بابا والی باتیں کرتا ہے سب اسے پاگل جاہل ہی کہتے ہیں کیوں کہ انکی باتیں "آوٹ آف فیشن " ہوگئی ہیں .. اچھا اگلے سال میں سیالکوٹ واپس جارہا ہوں اقبال ڈے پر تو وہاں ضرور آنا .." میں اقرار میں سر ہلاتا ہوا چائے کی چسکیاں لینے لگا اور اسی دوران دوبارہ ایک "پریمی جوڑے" پر نظر پڑ گئی اور دل میں یہی کہنے لگا .. میرا دماغ خراب ہے کیا جو اقبال ڈے پر سیالکوٹ جاؤں قائداعظم بابا تو سیدھے سادے بندے ہیں پھر بھی اتنے مشکل سوال پوچھے اگر علامہ اقبال صاحب نے بھی کوئی سوال پوچھ لئے تو ؟؟ کیا جواب دوں گا ؟ انکے سوالات تو اور بھی زیادہ مشکل ہوں گے .. اور یہی سوچتے ہوۓ دل ہی دل میں مالی بابا سے معافی مانگنے لگا معاف کردیجئے گا مالی بابا میں پاگل ضرور ہوں پر اتنا بھی پاگل نہیں کہ سیالکوٹ جا کر بھی جوابدہ ہونا پڑے، مجھ میں اب ان ہستیوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ...


تحریر : ملک جہانگیر اقبال

 

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 215

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

sad but very true.....

Superb work....

Thought provoking post....

Keep sharing....

its true but saying nice 

Good work 

بات تو سچ ہے پر بات ہے رسوائی کی....

mmm,, sahi,, 

RSS

Latest Activity

M_Asim left a comment for Aisha RD
17 minutes ago
Amjad Abbas posted a status
"thanks"
20 minutes ago
Profile IconAmjad Abbas, Nimra zahid, Aisha RD and 31 more joined Virtual University of Pakistan
22 minutes ago
+ Danial replied to +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion Shadi Ho Rhi Hai Alhamdulillah.......... (^__^)!
23 minutes ago
+ Danial liked +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion Shadi Ho Rhi Hai Alhamdulillah.......... (^__^)!
23 minutes ago
+ Iuuoɔǝut + posted videos
31 minutes ago
MUDASAR SHAKIL posted a status
"Mujhe Suspend kyon kar diya jata ha chat se yar"
33 minutes ago
ϝ ι ყ α replied to + "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •"'s discussion Happy Marriage to "Zee" & " Nomi weds Noor"....!
55 minutes ago
Aiman posted a status
"Hello students I am new please tell me their is any student of Bs Psychology I have a problem to make Isl201 assignment please help me"
57 minutes ago
Scorpio liked +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion Shadi Ho Rhi Hai Alhamdulillah.......... (^__^)!
1 hour ago
Sidra Mustafa replied to + M.Tariq Malik's discussion MGT610 Business Ethics GDB Fall 2019 Solution & Discussion in the group MGT610 Business Ethics
1 hour ago
Sidra Mustafa joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
Imran Khan replied to + M.Tariq Malik's discussion MTH601 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group MTH601 Operations Research
1 hour ago
Profile IconImran Khan, Hashim and Aakash Ahmed joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
+ ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂ replied to + M.Tariq Malik's discussion MGT201 Financial Management GDB Fall 2019 Solution & Discussion Last Date: 22-11-2019 in the group MGT201 Financial Management
1 hour ago
+ ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂ liked + M.Tariq Malik's discussion MGT201 Financial Management GDB Fall 2019 Solution & Discussion Last Date: 22-11-2019
1 hour ago
+"Khwab Zaadi"+ liked + M.Tariq Malik's discussion MTH501 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion Due Date: 19-11-2019
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to + M.Tariq Malik's discussion MGT201 Financial Management GDB Fall 2019 Solution & Discussion Last Date: 22-11-2019 in the group MGT201 Financial Management
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to + M.Tariq Malik's discussion MGT201 Financial Management GDB Fall 2019 Solution & Discussion Last Date: 22-11-2019 in the group MGT201 Financial Management
1 hour ago
+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" replied to + M.Tariq Malik's discussion MGT201 Financial Management GDB Fall 2019 Solution & Discussion Last Date: 22-11-2019 in the group MGT201 Financial Management
1 hour ago

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service