We have been working very hard since 2009 to facilitate in learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

میرے پاس جو شخص بیٹھا تھا وہ ملک الموت تھا..


حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے وزراء کے ساتھ مجلس میں گفتگو کر رہے تھے.. ایک شخص نہایت خوبصورت حلیے میں، عمدہ پوشاک پہنے ' اعلی وضع قطع کے ساتھ مجلس میں داخل ہوا اور تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد وہ شخص چلاگیا..
اس کے جانے کے بعد ایک وزیر نے حضرت سلیمان علیہ السلام سے پوچھا.. " اﷲ کے نبی ! ابھی جو شخص آپکے پاس آیا یہ کون تھا..؟ "
ارشاد ہوا.. " میرے پاس جو شخص بیٹھا تھا وہ ملک الموت تھا.. "
جیسے ہی وزیر نے موت کے فرشتہ کا ذکر سنا اس کا رنگ فق ہوگیا ' جسم کپکپانے لگا.. عرض کرنے لگا.. " حضرت ! میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہوا کو حکم دیں وہ مجھے ہندوستان پہنچا دے.. میرے لیے ممکن نہیں کہ میں اس جگہ بیٹھوں جہاں ملک الموت بیٹھا ہے.. "
حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس کی درخواست قبول کرلی.. ہوا کو حکم دیا ' اس نے وزیر کو ہندوستان منتقل کردیا..
تھوڑی دیر گزری تھی کہ ملک الموت دوبارہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی مجلس میں حاضر ہوا.. وزیر نظرنہیں آیا.. پوچھا.. " آپ کا وزیر کدھر ہے..؟ "
ارشاد فرمایا.. " تیرے ڈر اور خوف کی وجہ سے ہوا نے اس کو ہندوستان پہنچا دیا.. "
ملک الموت ہنسا اور کہنے لگا.. "جب تھوڑی دیر پہلے آپ کی مجلس میں آیا تھا تو اس شخص کو آپ کی مجلس میں دیکھ کر بڑا متعجب ہوا کیونکہ اﷲ تعالی کی طرف سے مجھے حکم ملا کہ فلاں وقت پر اس شخص کی ہندوستان کے فلاں علاقے میں جان قبض کرنی ہے اور یہ ہندوستان سے ہزار میل دور آپ کے پاس بیٹھا تھا..
سبحان اﷲ ! اﷲ تعالی' ﴿تقدیر میں لکھے ہوئے﴾ وقت اور جگہ کو بدلتا نہیں.. بہرحال میں وقت مقرر پر ہندوستان پہنچا تو یہ شخص اسی جگہ موجود تھا اور اب میں اس کی جان قبض کرکے آپ کے پاس آرہا ہوں.. "

" سنہرے اوراق "


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 474

Reply to This

Replies to This Discussion

Ameen

JAZAK ALLAH

Ameen 

nice sharing

thnx Humna Afzal 

nice

JazakAllah

Ameen

nice sharing sis

han g bilkul insan muqarar wakat aur jaga se aik ghari agay peechy nahi ho skta ...bs insan ha na wo sb kuch jan nay k bawajood bhoola betha ha.......Thanx Allah pak jazay kahir ata farmay for nice shairing

Ameen 

+ touseef @li + 

bashak....

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.