Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

میڈم مجھے ایک بات پوچھنا ہے" اس روز وہ کلاس کے بعد میڈم مصباح کے پاس چلی گئی تھی .

"جی ضرور پوچھئے." میڈم بہت توجہ سے اس کی طرف پلٹی تھیں-

وہ میم ! مجھ سے نماز پڑھی نہیں جاتی، تو خیر ہے؟"

" ہاں، کیوں نہیں خیر ہے ، اٹس اوکے، اگر آپ نہیں پڑھ سکتیں تو" محمل کو لگا، منوں بوجھ اس کے کاندھوں سے اتر گیا ہو. وہ ایک دم قید سے آزاد ہوئی تھی-

" وہی تو میم! میں باقی نیکیاں کر لوں، قرآن پڑھ لوں، ٹھیک ہے نا. نماز پڑھنا بہت ضروری تو نہیں ہے؟"

"نہیں، اتنا ضروری تو نہیں ہے. اگر آپ نہیں پڑھنا چاہتیں تو نہ پڑھیں."

" میم! کوئی فرق تو نہیں پڑے گا نا ؟"

" قطعا فرق نہیں پڑے گا. یہ بلکل آپ کی اپنی مرضی پہ ہے "

" اوہ .....اوکے!" وہ بے حد آسودہ سی مسکرائی -

مگر میڈم مصباح کی بات ابھی ختم نہیں ہوئی تھی-

" یقین کریں محمل ! کوئی فرق نہیں پڑے گا اسے -

آپ بیشک نماز نہ پڑھیں، بے شک سجدہ نہ کریں -

جو ہستیاں اس کے پاس ہیں، وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتیں-

اگر آپ کر لیں، اسے کیا فرق پڑے گا -

اس آسمان کا بالشت بھر بھی حصہ خالی نہیں -

جہاں کوئی فرشتہ سجدہ نہ کر رہا ہو-
اور فرشتہ جانتی ہیں، کتنا بڑا ہو سکتا ہے؟ 

جب اس پہاڑی پر رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے جبرائیل
علیہ السلام کے پکارنے پہ پلٹ کر دیکھا تھا تو جبرائیل علیہ السلام کا قد زمین سے آسمان تک تھا -
اور ان کے پیچھے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو آسمان نظر نہیں آرہا تھا. ایسے ہوتے ہیں فرشتے-
70 ہزار فرشتے کعبہ کا روز طواف کرتے ہیں، یہ تعداد عام سی لگتی ہے -
مگر جانتی ہو، یہ جو 70 ہزار فرشتے روز طواف کرتے ہیں، ان کی باری پھر قیامت تک نہیں آئے گی -ا
س رب کے پاس اتنی لاتعداد ہستیاں ہیں عبادت کرنے کے لئے، آپ نماز نہ بھی پڑھیں تو اسے کیا فرق پڑے گا؟"

میڈم مصباح جا چکی تھیں اور وہ دھواں دھواں چہرے کے ساتھ کتابیں سینے سے لگائے ساکت سی کھڑی تھی. اس کو لگا ،وہ اب نماز کبھی نہیں چھوڑ سکے گی-

Views: 611

Reply to This

Replies to This Discussion

Very nice anniiee

Keep it up

SubhanAllah

MashaAllah Very Nice sharing sis 

Awesome Liked by me 

Keep Going dear 

she replied well....

very nice sharing

yeh eqtabas nimrah ahmed ky novel Mushif sy lia gai h or AlhumduAllah main yeh complete novel parah howa h

your memory is appreciable....btw...i often found people pasting novel materials...:x

namaz skoon hai..i just love

Mushaf novel se hai ye zabardast novel hai zaroor parhe sb

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service