Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

تامل فلموں کی ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کر لیا

بھارت کی معروف اداکارہ اور تامل فلموں کی ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کر لیا۔ 26 سالہ ادکارہ نے اپنا اسلامی نام ''ایم جی رحیما'' رکھا ہے۔ 

ممبئی: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تامل فلموں کی معروف ہیروئن مونیکا کا تعلق عیسائی مذہب سے تھا لیکن اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر عیسائیت کو خیر باد کہتے ہوئے اسلام قبول کر لیا ہے۔ ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مونیکا کا کہنا تھا کہ ''میرے دائرہ اسلام میں آنے کی وجہ پیسہ یا پیار و محبت نہیں بلکہ اسلامی اصول ہیں جنہوں نے مجھے اسلام کی طرف مائل کیا۔ انہوں نے کہا میں نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں تھی تاہم ''ایم جی رحیما'' رکھا۔ ایم سے ان کے والد ماروٹھی راج اور جی سے ان کی والدہ گریسی مراد ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایم جی رحیما نے عبایا پہن رکھا تھا۔ ایم جی رحیما کا کہنا تھا کہ وہ اسلام قبول کرنے کے بعد اب فلم انڈسٹری کو بھی خیر باد کہہ دیں گی اور آئندہ کبھی اداکاری نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کے متعلق 2010ء سے پڑھنا شروع کیا تھا۔ میں بھی دیگر لوگوں کی طرح یہی سمجھتی تھی کہ اسلام ''انتہا پسندی'' کا مذہب ہے لیکن اس کی تعلیمات پڑھنے کے بعد مجھ پر واضع ہوا کہ اسلام تو ''امن'' کا مذہب ہے۔ مونیکا کا کہنا تھا کہ میرے خاندان نے اس سلسلے میں میری بہت مدد کی۔ اس سلسلے میں خصوصی طور پر میں اپنے والد ہی بہت شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے اس معاملے پر میرا بھرپور ساتھ دیا۔ ایم جی رحیما کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کے متعلق بھی میڈیا کو جلد آگاہ کریں گی۔ واضع رہے کہ موسیقار اے آر رحمان اور یووان شنکر راجا نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔ مونیکا کے والدین کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے۔

Views: 115

Reply to This

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service