We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

دنیا کی عدالتوں کی چند دلچسپ سزائیں

آسٹریلیا کی ایک عدالت کے مجسٹریٹ نے ایک ڈرائیور کو سزاسنائی جسے زبردست عوامی پذیرائی ملی۔ ڈرائیور نے سخت لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی ایک فٹ پاتھ پر چڑھا دی جس سے کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ مجسٹریٹ نے جب ڈرائیور سے پوچھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا ہے اور کیا وہ اپنی حرکت پر شرمندگی محسوس نہیں کرتا جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ ایسا اتفاقاً ہوگیا ہے لوگوں کو خود ہی احتیاط کرنی چاہیے تھی۔وہ فٹ پاتھوں پر اتنی آزادی اور لاپروائی سے کیوں چلتے ہیں۔ مجسٹریٹ کیلئے یہ جواب انتہائی مایوس کن تھا۔ اسے یقین تھا کہ ڈرائیور اپنی غلطی کا اعتراف کرے گا اور معافی کا طلب گار ہوگا لیکن یہاں تومعاملہ ہی الٹ نکلا۔ مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں ڈرائیور کو ایک غیر سنجیدہ اور بے حس شخص قرار دیا اور یہ بھی لکھا کہ اس شخص میں انسانیت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی۔ مجرم کو یہ سزا دی گئی کہ وہ چھ مہینے تک ہر شام کو ہسپتال جائے اور وہاں ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے لوگوں کی مرہم پٹی کرے۔ اس پر ڈرائیور کی سٹی گم ہو گئی۔ وہ تو یہ توقع کر رہا تھا کہ کچھ عرصہ قید یا پھر بھاری جرمانہ عائد کر دیا جائے گا لیکن اس انوکھی سزا کا تو اس نے تصور ہی نہیں کیا تھا۔ اس نے بہت واویلا کیا لیکن اس کی سزا تبدیل نہیں ہوئی۔
عدالت کی طرف سے انوکھی سزا دینے کا ایک اور واقعہ کیلی فورنیا )امریکہ( میں پیش آیا۔ جہاں ایک خاتون نے جوس پینے کے بعد چلتی کار سے خالی ڈبہ اس بے احتیاطی سے باہر پھینکا کہ ایک موٹرسائیکل سوار پولیس والے نے بڑی مشکل سے جان بچائی ورنہ اسڈبے کی وجہ سے وہ حادثے کا شکار ہو جاتا۔ جج نے اس خاتون کو سزا دی کہ وہ سڑک پر پورے ایک میل تک بکھرے ہوئے خالی ڈبے جمع کرے اس پر اس عورت کے ہوش ٹھکانے آ گئے وہ سڑک پر پورے ایک میل تک بکھرے ہوئے خالی ڈبے جمع کرتی رہی اور اس کا برا حال ہوا


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 100

Reply to This

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.