Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

1c7y4h15o2ezw

شیخ عثمان مروندی لال شہباز قلندر

آذر بائی جان کے ایک گاؤں مرو ند میں اس وقت سناٹے اور تاریکی کا راج تھا۔ سردیوں کی رات تھی۔ دیواریں تک یخ تھیں۔ لوگوں کو گرم بستروں میں رہ کر بھی سردی ستار ہی تھی ۔ اس عالم میں ایک نوجوان طالب علم شہر میں داخل ہو کر ادھر ادھر بھٹک رہا تھا۔ اس کے جسم پر سرخ لباس تھا۔ چہرے کی سرخی، سردی کی شدت سے مزید سرخ ہو گئی تھی۔
پھر وہ چلتے چلتے تھک گیا۔ کسی دیوار نے جیسے اسے آواز دی ہو۔ وہ اسی دیوار سے ٹک کر بیٹھ گیا۔ اس نے گھنٹوں میں سردہا کر سردی سے بچنے کی کوشش کی اور آنکھیں بند کرکے کسی دھیان میں گم ہوگیا۔
ابو اسحاق ابراہیم اپنے حجرۂ خاص میں عبادت میں مشغول تھے۔ اچانک آپ پر کشف کی حالت طاری ہوئی۔ آپ نے دیکھا کہ ایک لڑکا آپ کی خانقاہ کی دیوار تلے بیٹھا ہے۔ آپ نے خدمت گار کو طلب کیا۔
‘‘باہر جا کر دیکھو۔ کوئی سردی میں ٹھٹھر رہا ہے۔ اسے عزت کے ساتھ اندر لے کر آؤ۔’’
خدمت گار نے دروازہ کھول کر گلی میں ادھر ادھر دیکھا۔ کوئی دیوار سے لگا بیٹھا تھا۔
‘‘کون ہو بھائی….؟’’
‘‘مسافر ہوں۔ طلب علم مجھے کھینچ لائی ہے۔’’
‘‘منزل جانتے ہو….؟’’
‘‘منزل ہی ڈھونڈنے تو آیا ہوں۔’’
‘‘پھر تم صحیح جگہ آگئے ہو۔ سید ابراہیم مجذدب تمہیں طلب کر رہے ہیں۔’’
‘‘انہیں کیا معلوم، میں یہاں ہوں….؟’’
‘‘اولیا اللہ پر بہت کچھ ظاہر ہوتا ہے۔’’
وہ لڑکا جس کی عمر بیس سال کے قریب ہوگی، اٹھا اور خدمت گار کی رہنمائی میں خانقاہ کے اندر داخل ہوگیا۔ سید ابراہیم ولی کامل تھے۔ ان پر سب کچھ روشن ہوچکا تھا۔
‘‘آؤ عثمان، ہمیں معلوم تھا کہ تم آؤ گے۔ علم کی منزل طے کر آئے، اب کچھ دن ہمارے پاس ہو۔’’ حضرت سید ابراہیم نے فرمایا اور طالب علم نے اپنا سر ان کے قدموں میں رکھ دیا۔
‘‘سر اٹھاؤ۔ یہ سر جھکنے کے لیئےنہیں بناہے۔ تمہاری آنکھیں شہباز کی طرح ہوںگی۔ بلند، اور بلند۔’’
یہ لڑکا تاریخ میں
کے نام سے مشہور ہوا۔

Views: 597

Reply to This

Replies to This Discussion

nice muskan

keep it up

nice sharing

Jazak Allah, Aulia Allah kamal hasti hain.

nice sharing 

MAsha Allah 

Nice try for becoming ...................

nice sharing muskan

well done

RSS

Looking For Something? Search Below

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service