Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

''پاکستان نےہمیں کیا دیا ؟

فیس بک پر دوران بحث ایک نوجوان کے سوال نے مجھے حیران کردیا .
اس نے کہا ہم کیوں کریں فخر پاکستانی ہونے پر پاکستان نے ہمیں کیا دیا ہے ؟
مجھے افسوس ہے ان لوگوں کی سوچ عقل تجربے اور مشاہدے پر جو پاکستان میں رہتے ہوۓ بھی یہ سوال کرنے کی جرات بلکہ حماقت کرتے ہیں..
کیا آپ نہیں جانتے
پاکستان آپ کو کیا دیتا ہے..
پاکستان آپ کو آزادی دیتا ہے .سب سے بہترین آزادی .مادر پدر آزادی .
آپ کو کسی سیاسی پارٹی سے اختلاف ہے .تو آپ آزاد ہیں انہیں غیر ملکی ایجنٹ کہنے کیلیے .
آپ آزاد ہیں یہاں اپنے سوا سب کی حب الوطنی پر انگلی اٹھانے کیلیے .
اپنے مسلک کو چھوڑ باقی تمام مسالک پر فتویٰ کفر لگانے کیلیے .اختلاف راۓ رکھنے والوں کو واجب القتل قرار دینے کیلیے .
آپ بے روزگار ہیں. یا شارٹ کٹ طریقہ سے لکھہ پتی بننا چاہتے ہیں .تو یہاں آپ آزاد ہیں اپنے خوابوں کی تعبیر کیلیے دوسروں کی محنت سے فائدہ اٹھانے کو. ایک عددپستول لیجیے .اور کسی بھی دکان یا گھر میں گھس جائیے 
یا پھر راہ چلتے کسی بھی نہتے آدمی کو مکمل اطمنان سے لوٹ لیجیے.
اگر آپ تھانے کو اپنا حصہ پاپندی سے پہنچاتے ہیں .یا کسی سیاسی لیڈر کا آشیرواد آپ کو حاصل ہے .تو گرفتار ہونے کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا .
لیکن اگر بدقسمتی سے لوگ آپ کو پکڑ بھی لیتے ہیں .تو فکرمند ہونے کی چندا ضرورت نہیں.
بے فکر رہیے. آپ بہت جلد عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیے جائیںگے..
یہاں کاروباری مواقع اور سہولیات دنیا بھر سے زیادہ زیادہ ہیں .
یہاں سب سے بہترین کاروبار جو آپ کو بہت جلد ''ککھ پتی '' سے لکھہ پتی بلکہ کروڑ پتی بنا سکتا ہے .وہ ہے .پرائیویٹ میڈکل پریکٹس .
یا پھرکوئی پرائیویٹ تعلیمی ادارہ .
میڈکل پریکٹس کے لیے آپ کو کسی ڈگری کی ہر گز کوئی ضرورت نہیں . 
عوام کی سہولت کے لیے یہاں کی سرکار غیر علانیہ طور پر آپ کو بغیر کسی ڈگری کے بھی میڈکل پریکٹس کی جازت دیتی ہے .
یہاں کی سرکاری نوکری دنیا کی سب سے بیسٹ جاب ہے .آپ بغیر کچھ کیے گھر بیٹھے بھی پوری تنخواہ پاسکتے ہیں .
اسکے باوجود آپ کا یہ کہنا کے پاکستان نے ہمیں کیا دیا ہے .انتہائی قابل افسوس و قابل مذمت بات ہے .
ایک سچا پاکستانی ہونے کے ناتے پوری طرح بے شرم اور ڈھیٹ ہونے کے باوجود. نجانے مجھے کیوں ایسا لگتا ہے .
کہ یہ سب کچھ پاکستان نے ہمیں نہیں دیا. بلکہ ہم نے پاکستان کو دیا ہے .
اور اس کے باوجود ہم کہتے ہوۓ نہیں شرماتے کے پاکستان نے ہمیں کیا دیا ہے .

تحریر: سکندر حیات بابا

Views: 362

Reply to This

Replies to This Discussion

pakistan Me rehte howe Muje sabr karny ka tareqa aya ke WO seekhya b Wapda ne load sheeding kar ke and Pakistan Jesa Koi b 2sra Mulk nai 

hahahaha right saying imran

hehehe wapda walon na to waqia he sabar karna sikha dia ha 

very nice discussion

thnks siso 

thnks 

Pakistan ne ap ko kia diya 

Is ka jawab Bahir k mulk ma milta hai .

-50 or50

ap agar out of country rahty hain to ap bata dain 

nice article ```

thnks

RSS

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service