Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

آیئے..اور اپنی خصوصی دعائیں ارض پاک کے نام کیجئے..کہ یہ وقت دعا ہے

..اے میری سرزمین کے لوگو، یہ وقت دعا ہے 
..جہاں ہر سانس قرض، بینائی اک سزا ہے
,لٹ جاتے ہیں مسافر ، اپنے ہی قافلے کے ہاتھوں 
.رگ دشت میں  جیسے اک قیامت سی برپا ہے  
..لکھنے پے آؤں تو کئی آہوں کو لکھ ڈالوں
,مگر کیا ہے ایمان، کہ وقت یہ کہنے کا نہیں ہرگز
...وقت التجا ہے یہ ، بس  وقت  دعا ہے

اے رب ذوالجلال , آج کے دن میں تجھ سے عرض کرتی ہوں..مرے اس وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا.. فرقے،ذات پات، انچ نیچ ہر تعصب سے پاک کر کے بھائی چارہ قائم فرما. ہماری دلوں پر پڑے غفلتوں کے قفل کھول ڈال..ہمارے ضمیر کو قید مسلسل سے رہائی عطا فرما...ہماری بینائی کے وہ سارے کواڑ کھول ڈال جس سے ہم اس حق و سچ کو پہچاننیں کے قابل ہو سکیں، جس کے نام پر ہم نے اس وطن کو حاصل کیا...ہمیں ہماری وہ پہچان واپس لوٹا دے..جس سے دشمن بھی خوف کھاۓ..ہمارے جذبات میں وہی تلاطم پیدا فرما جس کی موجوں سے کافر لرز اٹھے..
اے مالک القدوس...ہمیں وہ انسانیت عطا کر کہ جس سے ہم انسانوں کی صف میں کھڑے ہو سکیں..ہمیں حقیقی مسلمان ہونے کا وہ شرف عطا فرما..کہ جس کا تعارف ہمیں شرمندگی و پیشمانی میں مبتلا نہ کرے...
اے غفور و رحیم، ہمارے گناہ معاف فرما...ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما...ہم پر ایسے لوگوں کو مسلط نہ فرما جو تیرے غضب کو صدا دیں...ہمارے حال پر رحم فرما اور ہم پر اسے لوگوں کی حکمرانی عطا فرما کہ جو عمر راضی الله عنہا کے اس قول کی یاد دلا دیں کہ جس میں یہ خوف کہ  دریاے فرات  کے قریب پیاس سے مرتے ہوے کتے کے بارے میں بھی وہ  جواب دہ ہونگے.  بے شک تو بہت مہربان ہے.
اے مختار کل، میں تجھ سے اس آزادی کا سوال کرتی ہوں...جو ہمارے ضمیر، ہماری سوچوں کو غیر کی غلامی  سے نجات دے.. جو ہمیں ہمارے نفس کی قید سے رہائی دے.. اے رب کائنات...میں تجھ سے ایسی ہی آزادی کا سوال کرتی ہوں.. ہاں ایسی آزادی جس کے بعد سرحدوں کی غلامی ہمیں قید نہ کر سکے
!..آمین ثم آمین 
آیئے..آپ بھی اپنی خصوصی دعائیں ارض پاک کے نام کیجئے..کہ یہ وقت دعا ہے
 

Views: 869

Reply to This

Replies to This Discussion

رب کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

رب کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویشِ ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

رب کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

احمد ندیم قاسمی​


Ameeeeennnnn

  آمین۔ سم آمین۔
اے ربِ کائنات۔ ہم مسلمانوں میں یک جہتی پیدا کر ہم بکھر چکے ہیں ۔
ہم سب میں بھائی چارہ پیدا کر۔ آمین سم آمین۔
۔
۔
بہت اچھی ڈسکشن ہے ڈئیر۔ 
 

Ameen..!!

OwsOme discussion

Ameen suma ameen
Very nice

koi duaa nhi watan k liay????


یارب مرے وطن کو اک ایسی بہار دے
جو سارے ایشیا کی فضا کو نکھار دے
میداں جو جل چکے ہیں، بجھا ان کی تشنگی
شاخیں جو لٹ چکی ہیں، انہیں برگ و باردے
یہ خطۂ زمین معنون ہے تیرے نام
دے اس کو اپنی رحمتیں اور بے شمار دے


کچھ نہیں مانگتے ہم لوگ بجز اِذن کلام
ہم تو انسان کا بے ساختہ پن مانگتے ہیں
فقط اِس جرم میں کہلائے گنہ گار کہ ہم
بہر ناموسِ وطن، جامہ تن مانگتے ہیں
لمحہ بھر کو تو لبھا جاتے ہیں نعرے، لیکن 
ہم تو اے اہلِ وطن، دردِ وطن مانگتے ہیں

RSS

Looking For Something? Search Below

Top Trends 

Latest Activity

M. Haris left a comment for Sana rajput
2 hours ago
M. Haris left a comment for Sana rajput
2 hours ago
M. Haris liked Sana rajput's profile
2 hours ago
M. Haris liked MUSFIRA's profile
2 hours ago
M. Haris liked MUSFIRA's profile
2 hours ago
MUSFIRA replied to Mr Siren Head's discussion Ning Chats
2 hours ago
MUSFIRA liked Mr Siren Head's discussion Ning Chats
2 hours ago
Hania Khalid Shariff is now a member of Virtual University of Pakistan
14 hours ago

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service