سب سے زیادہ بولا اور سننے جانے والا جملہ "مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا " ہر شخص دعاؤں کا طالب ..

سب سے زیادہ بولا اور سننے جانے والا جملہ "مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا "
ہر شخص دعاؤں کا طالب ...
کیا ایسے کوئی دعا میں یاد رہتا ہے ؟
آخر دعا ہے کیا جسکا ہر کوئی طالب ہے ؟
"دعا وہ الفاظ جو ہم بہت خلوص سے اپنے رب سے کسی کے لئے مانگتے ہیں . وہ چند الفاظ جو ہمیں دوسروں کے نزدیک لے جاتے ہیں . میلوں کے فاصلے پر بیٹھے ہوئے لوگ کیسے ہاتھوں کے پیالے میں چند لمحوں میں آ بیٹھتے ہیں جن کے لبوں پر مسکراہٹ کے پھول کھلانے کے لئے ہماری آنکھیں رم جھم کرتی برسات سے بھر جاتی ہیں .جن کو زندگی کے گرم و سرد موسم سے بچانے کے لئے ہمارے چند الفاظ سایہ دار بادل بن جاتے ہیں ۔
اب کیا ہر شخص ان الفاظ میں جگہ بنا سکتا ہے؟ ميرا خیال ہے کہ نہیں . کیونکہ ان چند الفاظ میں جگہ بنانے کے لئے کبھی کبھی انسان ساری زندگی صرف کر دیتا ہے مگر اپنی جگہ نہیں بنا پاتا اور کبھی یوں ہوتا ہے کہ آپ کا کوئی چھوٹا سا بےلوث فعل آپکو بہت سے لوگوں کی دعاؤں میں سمیٹ دیتا ہے .
ضروری نہیں کہ آپ جو بھی کسی دوسرے کے لئے کریں اس کا چرچا ہر ایک سے کرتے پھریں-دراصل ہم لوگ خودغرض اور صلے کے تمنائی لوگ ہیں . ہماری زندگی میں بےغرض اور بےلوث محبتیں اور دعائیں بہت کم ہیں . ہم اپنے ہر فعل کا صلہ بھی چاہتے ہیں اور دعا بھی .ہم لوگ معاف کرنا نہیں جانتے ,ہم اپنا حق مانگنا جانتے ہیں مگر ہمیں فرض نبھانا نہیں آتا.
پھر بھی ہم دعاؤں کے طالب ہیں .
دعاؤں میں رہنا چاہتے ہیں تو صلے کی چا ہ سے ہٹ کر کچھ کر کے دیکھیں آپ کے لئے دعاؤں کے اتنے دروازے کھل جائیں گے کہ زندگی کا ہر مشکل مرحلہ آسانی سے گزر جائے گا اور کہے بغیر بھی آپ سب کی دعاؤں کا حصّہ بن جائیں گے__

Views: 350

Reply to This

Replies to This Discussion

wawooo sisooo really really nice

دعاؤں میں رہنا چاہتے ہیں تو صلے کی چا ہ سے ہٹ کر کچھ کر کے دیکھیں آپ کے لئے دعاؤں کے اتنے دروازے کھل جائیں گے کہ زندگی کا ہر مشکل مرحلہ آسانی سے گزر جائے گا اور کہے بغیر بھی آپ سب کی دعاؤں کا حصّہ بن جائیں گے

nice

 Remember me in your prayers 

Badshah

really a nice sharing 

lajwab... 

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service