Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

ہم لوگوں کو اپنا ذہن اور اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے


استنبول شہر کے ایک محلے فاتح میں ایک غریب مگر مخلص اور دردمند دل رکھنے والا شخص خیرالدین آفندی رہتا تھا.. خیرالدین آفندی کا جب بھی بازار سے گزر ہوتا اور اسے کوئی کھانے کی چیز اچھی لگتی یا کبھی پھل' گوشت یا پھر کسی مٹھائی وغیرہ کے کھانے کا دل کرتا تو وہ اپنے آپ کو کہتا.."صانکی یدم" یعنی یہ چیز تو میری کھائی ہوئی ہے یا اس کا مطلب یہ بھی بنتا ہے کہ فرض کیا یہ چیز میری کھائی ہوئی ہے.. اور اس کےساتھ ہی وہ اس چیز کو کھانے پر خرچ ہونے والے پیسوں کو علیحدہ کرتا اور گھر جا کر ایک صندوقچی میں ڈال دیتا..
مہینوں اور سالوں تک یہ شخص اپنے آپ کو دنیا کی لذت سے محروم رکھ کر پیسے اکٹھے کرتا رہا اور یہ تھوڑے تھوڑے پیسے اس صندوقچی کو بھرتے چلے گئے.. حتیٰ کہ بیس سال کے بعد وہ دن آن ہی پہنچا جب خیرالدین آفندی کے پاس اتنے پیسے جمع ہو چکے تھے کہ وہ ان سے اپنے محلے میں ایک مسجدتعمیر کر سکتا تھا.. محلے میں مسجد کی تعمیر ہونے پر جب اہل محلہ کو اس غریب مگر اپنے مقصد کیلئے اس قدر خلوص نیت کے ساتھ جدوجہد کرنے والے شخص کا قصہ معلوم ہوا تو انہوں نے اس مسجد کا نام ہی "صانکی یدم" رکھ دیا..
مشہور عراقی مفکر اسلامی اور مؤلف "اخان محمد علی" )1937-2010( نے اپنی شہرہ آفاق کتاب )روائع من التاریخ العثمانی( میں اس مسجد کے بارے میں تفصیل سے ذکر کیا ہے..
ہم لوگوں کو اپنا ذہن اور اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس کسی رفاہی کام میں دینے کیلئے زیادہ پیسے ہوتے نہیں اور تھوڑے دیتے ہوئے ہم ندامت اور خجالت محسوس کرتے ہیں.. نتیجہ کے طور پر ہم کچھ بھی نہیں کر پاتے.. گھروں میں نعمتوں کی بھرمار ہوتی ہے.. سبزیاں اور پھل فریج میں رکھے رکھے باسی اور خراب ہو رہے ہوتے ہیں مگر وافر سامان خریدتے ہوئے ہمارے منہ سے کبھی بھی یہ فقرہ نہیں نکلتا کہ "یہ چیزیں تو ہم نے کھائی ہوئی ہیں"......... تاکہ بچ جانے والے وہ پیسے ہم کسی مستحق کو ہی دیدیں ---

Views: 266

Reply to This

Replies to This Discussion

nice message

really nice sharing.Allah sb ko tofeeq dy ameeenn

Ameeeeeeeeeeeeen

RSS

Looking For Something? Search Below

Top Trends 

Latest Activity

Aijaz khan updated their profile
27 minutes ago
Aijaz khan joined + M.Tariq Malik's group
29 minutes ago
Profile IconRibqa, Muhammad Rizwan Ansari, Muhammad Imran and 3 more joined Virtual University of Pakistan
42 minutes ago
Huma noor liked + M.Tariq Malik's group ENG101 English Comprehension
50 minutes ago
Melissa Dorn replied to + M.Tariq Malik's discussion Reality of Modern Co-Education System of Pakistan
15 hours ago
Profile IconSamrina, Malaika Iqbal, Tahir Abbas and 2 more joined Virtual University of Pakistan
yesterday
memon added a discussion to the group MGT610 Business Ethics
yesterday
Profile IconStudent, Batool, Suha Khan and 3 more joined Virtual University of Pakistan
Friday

© 2022   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service