Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

ایک جادوئی پودا جو بیک وقت آلو اور ٹماٹر دونوں پیدا کرے،نام بھی انتہائی دلچسپ




مانچسٹر (نیوز ڈیسک) اگر آپ آلو پکانا چاہ رہے ہیں تو ٹماٹروں کی ضرورت تو پڑے گی ہی اور اگر آپ کے گھر میں ایک ایسا آلو کا پودا ہو کہ جس پر ٹماٹر بھی لگتے ہوں تو اس سے بڑی سہولت اور کیا ہوگی۔ 
گزشتہ سال برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسے پودے پر تجربات شروع کئے جس کی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں جبکہ اس کی شاخوں پر سرخ سرخ ٹماٹر اگتے ہیں۔ اس پودے کو ”کیچپ این فرائیز“ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والے آلوﺅں سے فرنچ فرائی بنائیں گے جبکہ ٹماٹر کے ساتھ تازہ کیچپ بنائیں گے۔
یہ منفرد پودا ٹیریٹوریل سیڈ کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اس کی برطانیہ، امریکہ اور کئی دیگر ممالک میں سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ اسے عام طور پر ایک مخصوص گملے میں لگا کر خریدار کو بھیجا جاتا ہے اور اسے حاصل کرنے کے لئے کمپنی سے براہ راست رابطہ کرکے آرڈر بک کروانا پڑتا ہے۔ یہ پودا گملے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جبکہ گملے سے باہر زمین میں بھی یہ خوب پھلتا پھولتا ہے۔

کمپنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آلو اور ٹماٹر نباتات کی ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے یہ حیرت کی بات ہے کہ اس سے پہلے کسی کو آلو کے ساتھ ٹماٹر کی پیوند کاری کا خیال نہیں آیا۔ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر پودے کی پیوندکاری ہاتھ سے کی جاتی ہے اور یہ پودا 100 فیصد قدرتی ہے یعنی اسے کسی بھی جینیاتی عمل کے ذریعے تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر لگنے والے ٹماٹروں اور آلوﺅں کا ذائقہ بھی 100 فیصد قدرتی ہے۔ ایک ہی پودے سے ٹماٹر اور آلو حاصل کرنے کی یہ پہلی مثال قرار دی جارہی ہے۔


Views: 151

Reply to This

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

© 2022   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service