Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

\\\///کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعد آپ کے سمارٹ فون کی رفتار انتہائی سست کیوں ہو جاتی ہے؟اصل وجہ سامنے آ گئی \\\///






نیویارک (نیوز ڈیسک) اکثر موبائل فون صارفین کو یہ شکایت کرتے سنا گیا ہے کہ ان کا فون کچھ عرصے بعد سست ہونا شروع ہوجاتا ہے اور پھر کچھ مزید عرصے بعد تو ناقابل برداشت حد تک سست ہوجاتا ہے، اور بعض تو اس مصیبت سے جان چھڑوانے کے لئے نیا فون بھی خرید لیتے ہیں۔

کیا یہ محض اتفاق ہے کہ آپ کا سمارٹ فون کچھ مدت کے بعد سست ہونا شروع ہوجاتا ہے؟ ٹیکنالوجی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ اتفاق نہیں ہے بلکہ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کی چالاکی ہے جو صارفین کو نئے فون خریدنے پرمجبور کردیتی ہے۔ جریدے ”ہفنگٹن پوسٹ“ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ایپل کمپنی کی مثال بیان کی گئی ہے جو ہر سال موسم خزاں میں اپنے آپریٹنگ سسٹم

ios

کا نیا ورژن متعارف کرواتی ہے اور عموماً دیکھا گیا ہے کہ اس کے بعد نئے آئی فون خریدنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیاں اپنے فون اور آپریٹنگ سسٹم اس طرح سے ڈیزائن کرتی ہیں کہ کچھ مدت کے بعد یہ سست ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور پھر صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ نئی اپ ڈیٹس سے مزئین نئے آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا جائے اور پھر یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم موبائل فون کے نئے ماڈل پر بہترین کام کرے گا۔ یوں صارفین نئے آپریٹنگ سسٹم اور نئے موبائل فون کے چکر میں ہمیشہ پھنسے رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی صارفین کو ہر سال دو سال بعد نئے فون خریدنے پر مجبور کرنے کے لئے ایسے ہی ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔


Views: 109

Reply to This

© 2022   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service