Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

*** پاکستانی کسانوں کیلئے خوشخبری ، ہونہار طالبہ کی زراعت کیلئے حیرت انگیز ایجاد ***



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی طالبہ نے کسانوں کی مشکل آسان کردی ہے اور موبائل فون کی مدد سے کھیتوں میں پانی لگانے ، زمین کی نمی وغیرہ سے متعلق جانچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا اور ضرورت کے مطابق ازخود ہی موبائل پر الرٹ جاری ہوجائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں ایگری انجینئرنگ کی طالبہ صدف موبائل سے کھیتوں میں پانی لگانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالاجس کی مدد سے پتہ چلے گاکہ فصل کو کب اور کتنا پانی چاہیے اور اس ضمن میں کھیتوں پر لگا سینسر اینڈرائڈ موبائل پرازخود ہی الرٹ جاری کرے گا اور کسان بھائی موبائل فون سے آٹو میٹک موٹر کو پانی لگانے کا آرڈر بھی کرسکتے ہیں۔
صدف نے بتایاکہ کھیتوں میں سوائل موشن سینسر ضرورت کے مطابق الرٹ جاری کرے گا اوراِسی موبائل فون ایپلی کیشن کی مدد سے فوری طورپر ٹربائن کو بھی چلایاجاسکتاہے پورے کھیت کو پانی دے گا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدف کے پراجیکٹ کو ناروے میں بھی پذیرائی ملی اور ملائیشین اخبار نے بھی ٹاپ تین آئیڈیاز میں شامل کرلیاتاہم پاکستان میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا سامناہے کیونکہ موبائل فون ایپ اور ٹربائنوں کے ساتھ آٹومیٹک سوئچ وغیرہ بنانے جیسے مراحل ابھی باقی ہیں 

Views: 125

Reply to This

Replies to This Discussion

wau zabardast 

RSS

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

© 2022   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service