We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

سائنس نے ستارہ شناسوں کی لٹیا ڈبو دی،قسمت کے ستاروں کے بارے میں ہمارے تمام خیالات کو بالکل غلط ثابت کر دیا




لندن (نیوز ڈیسک) دنیا میں ایسے عقل کے دشمنوں کی کمی نہیں ہے جو ستاروں پریقین رکھتے ہیں اور ہر روز اپنے سٹار کے بارے میں بتائی گئی اول فول باتوں کو پڑھ اور سن کر اپنی قسمت کا اندازہ لگاتے ہیں۔ ستارہ شناس اور نجومی بھی اخبارات کے ذریعے اور ٹی وی چینلوں پر بیٹھ کر بتاتے رہتے ہیں کہ آج کیپری کورن کے حالات بہت اچھے رہیں گے اور پائسس کو کوئی خوشی ملے گی، لبرا کو نیا دوست ملے گا جبکہ لیو کی کسی سے لڑائی ہوسکتی ہے، وغیرہ وغیرہ۔ اگرچہ مذہبی تعلیمات بھی اس قسم کی جہالت اختیار کرنے سے منع کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے لوگوں کی بڑی تعداد ان فضول باتوں پر یقین رکھتی ہے، مگر اب ان گمراہ لوگوں کو جدید سائنس نے بھی آنکھیں کھولنے کا ایک شاندار موقع فراہم کردیا ہے۔

 معتبر برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ کے پروگرام

Stargazing Live

میں سائنسدانوں نے یہ چشم کشا انکشاف کیا ہے کہ 12 برجوں کا سارا نظام ہی جہالت پر مبنی ہے اور درحقیقت کسی بھی شخص کا سٹار وہ نہیں ہے جو وہ سمجھتا ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ

Precession

یا

Wobbling Effect

کی وجہ سے ستاروں اور سیارہ زمین کی باہم پوزیشن وقت کے ساتھ بدل رہی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بروج کے نظام کی تخلیق سے لے کر اب تک 2000سال کے دوران 12 برجوں کی جگہ یکسر بدل گئی ہے۔ اس فلکیاتی تبدیلی کا نتیجہ یہ ہے کہ 12 برجوں کا موجودہ نظام بالکل بے معنی ہے اور جب کوئی ستارہ شناس آپ کو قسمت کا حال بتارہا ہوتا ہے تو وہ محض اول فول اور جھوٹ بول رہا ہوتا ہے جس پر یقین کرنا جہالت کے سوا کچھ نہیں۔
 ماہرین فلکیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر خلا کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا بھی جائے تو اس کے حصے 12 نہیں بلکہ 13 بنتے ہیں اور یوں ایک تیرہواں سٹار

Ophiuchus

بھی بنتا ہے جسے قدیم آسٹرولوجرز نے محض اس وجہ سے اپنے ستارہ شناسی کے نظام میں شامل نہیں کیا کہ ان کا حساب کتاب سیدھا سادہ اور آسان رہے۔ 13 برجوں کے حساب سے 30 نومبر اور 18 دسمبر کے درمیان پیدا ہونے والوں کا سٹار

Ophiuchus

ہے۔ سٹارز پر یقین رکھنے والوں اور ان کے ذریعے قسمت کا حال جاننے والوں کو سائنسدانوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ وقت نکال کر اس بارے میں جدید فلکیات کی تحقیقات ضرور پڑھیں تاکہ اس جہالت اور گمراہی سے نجات پاسکیں۔



+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 216

Reply to This

Replies to This Discussion

stars pe yaqeen rakna sheirak k sewa aur k6 nh

hahahahaha oh! Fatwa Noor Jmali of Kaka... i am strongly believer... 

RSS

Looking For Something? Search Here

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.