We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ کسی بندے نے گناہ کیا پھر عرض کیا۔ اے میرے رب میں نے گناہ کیا تو میرے گناہ کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، میرے بندے نے گناہ کیا پس وہ جانتا ہے کوئی اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی فرماتا ہے اور گناہوں پر گرفت بھی کرتا ہے۔ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا۔
پھر جب تک اللہ کو منظور ہوا وہ بندہ ٹھہرا رہا۔ پھر دوبارہ گناہ کر بیٹھتا ہے تو عرض کرتا ہے اے میرے رب میں نے گناہ کیا تو میرے گناہ کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، میرے بندے نے گناہ کیا پس وہ جانتا ہے کوئی اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی فرماتا ہے اور گناہوں پر گرفت بھی کرتا ہے۔ میں نے اپنے بندے کو بخش دیا۔
پھر جب تک اللہ کو منظور ہوا وہ بندہ ٹھہرا رہا۔ پھر گناہ کر بیٹھتا ہے تو عرض کرتا ہے اے میرے رب میں نے گناہ کیا تو میرے گناہ کو معاف فرما دے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، میرے بندے نے گناہ کیا پس وہ جانتا ہے کوئی اس کا پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی فرماتا ہے اور گناہوں پر گرفت بھی کرتا ہے۔ تو جو چاہے کر، میں نے تجھے بخش دیا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث قدسی نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا، اے ابن آدم تو جب تک مجھے پکارتا رہے گا اور مجھ سے مغفرت کی امید رکھے گا میں تجھے معاف کرتا رہوں گا۔ خواہ تیرے گناہ آسمان کے کناروں تک ہی پہنچ جائیں تب بھی اگر تو مجھ سے مغفرت مانگے گا تو میں تجھے معاف کر دوں گا اور مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ اے ابن آدم اگر تو زمین کے برابر بھی گناہ کرنے کے بعد مجھ سے اس حالت میں ملے کہ تو نے شرک نہ کیا ہو تو میں تجھے اتنی ہی مغفرت عطا کروں گا۔
(صحیح بخاری کتاب التوحید و صحیح مسلم کتاب التوبہ۔ جامع ترمذی۔ کتاب الدعاء۔)
تو پھر کیا چیز ہمیں اس کے حضور توبہ کرنے سے روک رہی ہے


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 376

Reply to This

Replies to This Discussion

MashAllah , Allah bless you for such a
nice sharing

Jazak Allah  ™ MIT 

subhanAllah 

Jazak Allah 

جب گناہ کر نے کی طاقت ختم ہو جائے ، تو توبہ کا وقت بھی ختم ہو جاتا ہے۔ 

گناہ کرنے سے پہلے ، یا کرتے ہو ئے  یہ خیال آیا کہ مالک رحمن ہے ، معافی  مانگ لیں گے ، کیا شیطان والی چلاکی نہیں؟ 

بھول ہس ہونے والی غلطی پر تو معافی مانگ لیں،  پر جو مستی میں کی،  اُس کے بارے کیا خیال ہے۔۔۔۔

sUBHANALLAH

very Nice

Jazak Allah zoya noor

Jazak Allah  DILAWAR (M COM ) 

u r right sadan post main ye nai kaha gia ka jan bojh ka gunah karo or mafi mang lo 

 درست کہا ،  لیکن کیا کریں، ہم  عام لوگ ہیں، ماں باپ تو بچوں کو خود جھوٹ بولنا سیکھا تے ہیں،         فون آیا،  کہہ دو ، بابا  گھر پر نہیں ہیں۔ 

ہمسائے سے خالہ جی آئی کہ تھوڑا گھی چاہئے،  کہہ دو امی گھر پر نہیں ہیں یا سوئی ہوئی ہیں۔ 

خدا نے کہیں جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں دی ، نہ گناہ کرنے کا کوئی جواز دیا ہے۔ 

عام تاثر یہ ہے کہ عمر بھر موج کرو ،  پھر ایک حج  کر لو اور تسبیح پکڑ کر مسجد میں ٹھکانا بنو لو ، جنت میں محل آپ کا ہو۔۔۔۔۔ 

چندے والے مولوی صاحب کی کچھ خدمت کر دیں تو بہاریں ہی بہاریں ہیں

bas samjhny ki bat ha Sadan ka kia ghalat ha kia thek agar sab log ye samjh lain to kia he bat ha 

RSS

Looking For Something? Search Here

HELP SUPPORT

This is a member-supported website. Your contribution is greatly appreciated!

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.