We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

میں کافی دنوں سے نیا موبائل لینے کا سوچ رہا تھا۔

میں کافی دنوں سے نیا موبائل لینے کا سوچ رہا تھا۔

اس مقصد کیلئے پچھلے کئی دنوں سے ریسرچ میں مصروف رھا۔ بہت عرق ریزی کے بعد جو موبائل شارٹ لسٹ کئے ان میں سام سنگ کا نوٹ 4، ایل جی کا جی 3، سام سنگ کا اے 7، ایچ ٹی سی کا ایم 8 اور ہوآوے کا میٹ 7 شامل تھے۔

نوٹ 4، ھے تو سب سے اچھی ڈیوائس لیکن کافی مہنگی ھے۔ کسی نہ کسی طرح خرید بھی لوں لیکن سائز بہت بڑا ہے اور ایک ہاتھ سے استعمال کرنا کافی مشکل ھے۔

اے 7 بہت خوبصورت موبائل ھے جو فیچرز میں تقریباً نوٹ 4 کا مقابلہ کررہا ھے۔ سیلفی کیمرہ شاید نوٹ سے بھی اچھا ہو۔ ایلومینیم باڈی کا بنا ہوا یہ سام سنگ کا سب سے سلم موبائل ھے۔ لیکن ایک مسئلہ ھے اور وہ یہ کہ اس کی بیٹری فکسڈ ھے جسے آپ تبدیل نہیں کرسکتے۔ بیٹری کی پرفارمنس بھی اتنی اچھی نہیں۔ سپیکر بھی زیادہ لاؤڈ نہیں۔ سکرین البتہ بہت اچھی ھے۔

ایچ ٹی سی ایم 8 بہت ایلیگینٹ ڈیوائس ھے جو کہ اینڈرائیڈ میں شاید سب سے زیادہ خوبصورت موبائل ہو۔ فل ایلومینیم باڈی میں بنا ہوا یہ موبائل لیکن سائز میں 5 انچ ھے جو کہ ویڈیو سٹریمنگ کیلئے شاید تھوڑا چھوٹا ھے۔ فرنٹ کیمرہ بھی اتنا اچھا نہیں۔

ایل جی کا جی 3 یقینناً فیچرز اور قیمت کے لحاظ سے ایک ونر موبائل ھے۔ جتنے بھی میں نے دیکھے ہیں ان میں سب سے خوبصورت مجھے یہی لگا۔ فیچرز کے حوالے سے بھی اس میں کوئی کمی نہیں۔ لیکن اس میں دو خامیاں ہیں۔ ایک تو اس کی بیٹری لائف اور دوسی سکرین زیادہ برائٹ نہیں۔

ہوآوے میٹ 7 سب سے سستا اور بڑا موبائل ھے جس کی بیٹری، پراسیسر اور 6 انچ کی سکرین اسے باقیوں سے ممتاز کرتے ہیں۔ لیکن اس کی اوورآل پرفارمنس درمیانے درجے کی ھے۔ کیمرے بھی اتنے خاص نہیں۔

آج 3 ہفتے ہونے کو آئے ہیں اور ابھی تک میں کچھ فیصلہ نہیں کرسکا۔ آئی فون، سونی اور نوکیا مجھے پسند نہیں اور اینڈرائیڈ میں بس یہی اچھی آپشنز ہیں۔ تین ہفتے کی ریسرچ کے بعد مایوسی اور بوریت میں اضافہ ہوتا جارہا تھا کہ اچانک آج موبائل کی مارکیٹ سے نکلتے وقت ایک شخص پر نظر پڑی جو بے چارہ ظاہری حالت سے کوئی مزدور لگتا تھا۔ اس نے ابھی ابھی ایک چائنہ کا پانچ، چھ ہزار کا موبائل خریدا تھا اور اس کا نیا کور چڑھا رہا تھا۔ یہ کرتے وقت وہ بار بار اس موبائل کو اپنے کپڑوں سے صاف بھی کرتا۔ پھر اس نے اپنے گھر کسی کو کال ملائی اور خوشی سے بھرپور آواز میں بتایا کہ اس نے نیا موبائل خرید لیا ھے جو وہ شام کو گھر آکر انہیں دکھائے گا۔

اسے دیکھ کر میں سوچ میں پڑگیا کہ حقیقی خوشی کا تعلق نہ تو روپے پیسے اور لگژری آئیٹمز میں ھے اور نہ بڑی بڑی خواہشوں کے پیچھے بھاگنے میں۔ حقیقی خوشی چھوٹی چھوٹی خواہشوں کی تکمیل میں حاصل ہوتی ھے اور اسی لئے ہمیں چاہیئے کہ اپنی زندگی کو جتنا سادہ رکھ سکیں، اتنا ہی بہتر ہوگا۔
جتنی سادگی، اتنا سکون۔ اب میں نے اپنا موبائل تبدیل کرنے کا ارادہ ملتوی کردیا ھے!!! بقلم خود اُویس احمد

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 101

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

accha faisla kia ha lakin android mble rakne k jo chass h wo kssi or phone ko rakhne m nh specialy iphone 

RSS

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.