+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution |
+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More |
◆■◆ جاپانی اتنے ترقی یافتہ کیوں؟ ◆■◆
ایک فکر انگیز تحریر __ ضرور پڑھیں
جاپان کی ترقی کے پیچھے ایک اہم راز مضمر ہے جو کہ جاپانیوں کے وہ رویے ہیں جن کی وجہ سے یہ لوگ آج پو ری دنیا میں قد ر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ آئیے ان کے رویوں کے متعلق کچھ دلچسپ معلومات دیتے ہیں۔
1۔جاپان کے اسکولوں میں روزانہ پندرہ منٹ تک تمام طلباء اور اساتذہ مل کر اسکول کی صفائی کرتے ہیں۔تا کہ ان کے نئی جنریشن کو صاف ستھرا رہنے کی عادت پڑے۔
2۔ جاپان میں صاف ستھرائی کے کام کے لیے یعنی جمعدار بننے کے لیے بھی ایک زبانی امتحان پاس کرنا پڑتا ہے۔
3۔جاپان کے پاس کسی قسم کے قدرتی وسائل یعنی سوئی گیس،نمک کی کان، پٹرول وغیرہ نہیں ہیں، وہاں ہر سال سینکڑوں زلزلے آتے ہیں پھر بھی جاپان دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی معاشی طاقت بن رہا ہے۔ یہ سب بھی ان کے مثبت ردعمل کی وجہ سے ہی ہے۔
4۔زیادہ تر جاپانی لوگ ٹرین،ریستوران اور ان ڈور جگہوں پر موبائل استعمال نہیں کرتے۔
5۔جاپان میں پہلی سے چھٹی جماعت تک ایک مضمون پڑھایا جاتا ہے جسے اخلاقیات کہا جاتا ہے اس مضمون کا مقصد ہوتا ہے کہ اپنے بچوں کو سکھایا جائے کہ لوگوں سے ڈیل کیسے کرنا ہے۔
6۔دنیا کے امیر ترین افراد میں سے جاپان میں بھی بہت سے لوگ رہتے ہیں لیکن جاپان میں زیادہ تر لوگ گھروں میں نوکر نہیں رکھتے کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ گھر اور بچے والدین کی ذمہ داری ہیں نوکروں کی نہیں۔
7۔جاپان میں پہلی جماعت سے تیسری جماعت تک امتحانات نہیں ہوتے کیوں کہ ان کے مطابق پہلی سے تیسری جماعت تک تعلیم کا مقصد بچوں کی مثبت کردار سازی ہے جس کے لیے کسی قسم کے فائنل امتحانات کی ضرورت نہیں۔
8۔جاپان کے کسی ایسے ریستوران میں چلے جائیں جہاں بوفے سسٹم ہو پھر بھی آپ نوٹس کریں گے لوگوں کی پلیٹ میں اتنا ہی کھانا ہے جتنا انھوں نے کھانا ہے وہ بوفے کے نظام کا فائدہ اٹھا کر پلیٹیں نہیں بھرتے اورکھانا ضائع نہیں کرتے۔
9۔وقت کی قدر جاپان سے سیکھیں پورے سال بھر کی ٹرین کی لیٹ ہونے کی شرح محض سات سیکنڈز ہے۔
10۔اسکول میں لنچ بریک کے بعد تمام بچوں کو اپنے اپنے برش کرنے کا حکم ہے اسی کے بعد انھیں کلاس میں آنے دیا جاتا ہے۔
11۔ جاپانیوں کا کام کے متعلق رویہ ہے کہ "اگر کوئی شخص کسی بھی قسم کا مشکل کام کرسکتا ہے تو میں بھی کر سکتا ہوں۔ اور اگر کوئی مشکل کام نہیں کرسکتا تو میں اس کو ضرور کروں گا۔
جب کہ ہمارا رویہ" عموماً " اس سے الٹا ہے۔اگر کوئی مشکل کام کرسکتا ہے تو اس کو کرنے دو۔ مجھے کیا لینا دینا اس مشکل کام سے ۔ اگر کوئی مشکل کام نہیں کرسکتا تو میں بھلا پھر یہ کام کیسے کرسکتا ہوں۔ (یہ ہمارا عمومی رویہ ہے ۔ ہر ایک کی بات نہیں کر رہا۔)
نوٹ: ۔ اگر ہمیں بھی ایک ترقی یافتہ قوم بننا ہے تو اپنے رویوں میں ہمیں بھی تبدیلی لانی ہوگی۔اور یہ آپ کو اپنی ذات سے شروع کرنا ہوگا۔دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنے اعمال اور رویوں کو بہتر بنانا ہوگا۔چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہی تبدیلی آتی ہے۔اخلاق کا دامن ہمیشہ تھامے رکھے۔ گالی گلوچ سے پرہیز کریں۔ وقت کی پابندی سیکھیں۔ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔ بزرگوں اور خواتین کا احترام کرٰیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو پڑھیں اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔ آپ خود بخود ترقی یافتہ اور مہذب ہوجائیں گے۔
محبتیں بانٹیں نفرتیں نہیں۔اور ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں۔
اے اللہ ہمیں نبیِ رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کی توفیق دے اور ہمارے اندر اتفاق و اتحاد پیدا فرما۔ آمین
Tags:
+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)
+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)
+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?) + Click Here To Join (Our facebook study Group)nice ...
thanks
© 2021 Created by + M.Tariq Malik.
Powered by
Promote Us | Report an Issue | Privacy Policy | Terms of Service
We have been working very hard since 2009 to facilitate in learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.
We are user-generated contents site. All product, videos, pictures & others contents on site don't seem to be beneath our Copyrights & belong to their respected owners & freely available on public domains. We believe in Our Policy & do according to them. If Any content is offensive in your Copyrights then please email at m.tariqmalik@gmail.com Page with copyright detail & We will happy to remove it immediately.
Management: Admins ::: Moderators
Awards Badges List | Moderators Group
All Members | Featured Members | Top Reputation Members | Angels Members | Intellectual Members | Criteria for Selection
Become a Team Member | Safety Guidelines for New | Site FAQ & Rules | Safety Matters | Online Safety | Rules For Blog Post