Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

اک گذارش اپنے بچوں کو پیار سے بھی شیطان مت کہا کریں

کل فیس بک پر تانک جھانک کرتے اک سوال نما جملے پر نظر پڑی. "انسان اور شیطان میں کیا فرق ہے". تو میں بھی اس پر سوچنے لگی. ویسے تو اس ضمن میں دھیان بہت اطراف میں جاتا ہے لیکن چند اک بنیادی باتیں کرتے ہیں. جب عالم ارواح میں رب نے سب کو جمع کر کے پوچھا تھا الست بربکم تو سب نے کہا تھا آپ ہی رب ہیں. پھر جو زمین پر آ کر بھول گئے بھٹک گئے منکر ہو گئے تو گویا وہ مانند شیطان ہیں. اب شیطان نے رب کو تو مان لیا تھا لیکن رب کا حکم نہ مانا لیکن رب کی حکم عدولی تو آدم علیہ السلام سے بھی ہو گئی تھی. لیکن فرق یہ ہوا کہ آدم علیہ السلام نے توبہ کا راستہ اپنایا اور شیطان نے رب کو ہی چیلنج کر دیا. سو رب کی حکم عدولی کرکے احساس گناہ سے توبہ کرنے والا انسان ہے اور گناہ پر ڈٹ جانے والا حتی کہ گناہ کے لیے مہلت مانگنے والا اور دوسروں کو گناہ کی طرف راغب کرنے والا شیطان ہے. پھر آپ اگر دیکھیں تو شیطان متکبر تھا. اپنے رب کو ہی کہہ رہا تھا کہ میں آگ سے بنا ہوں سو افضل ہوں کیونکر مٹی سے بنے انسان کو سجدہ کرو. گویا تکبر کرنا اور دوسرے کو حقیر سمجھنا بھی شیطانی رویہ ہے. مجھے رب نے پیسا دیا ہے میں کیوں اس غریب کی مدد کروں. میں خوبصورت ہوں میرے لائق کوئی ہو تو آۓ. یہ سب شیطانی سوچ اور رویے کیا رب اس سب سے بے خبر ہے؟ قطعا" نہیں وہ سب جانتا ہے یہ دولت اور حسن اسکا عطا کردہ ہے. اور پھر رب کے حکم کے سامنے لاجک نہ ڈھونڈنا. کہ دل تو یہ کہتا ہے.. یہ لاجک تو شیطان نے دی تھی رب نے کہا سجدہ کرو تو شیطان کے ذہن میں آگ مٹی کو سجدہ کرے کوئی لاجک بنتی نہیں. رب کا حکم بس مان لو. اور آخر میں اک گذارش اپنے بچوں کو پیار سے بھی شیطان مت کہا کریں.

Views: 361

Reply to This

Replies to This Discussion

nice sharing
Thanks :-)

nice sharing..

shetaan ki jagah word "shareer" ya "shararti" use kia jana chahye..

"Clever" or "Very clever"

بہت چالاک ہو۔

============================

Say this.

Bilkul sahi

Durust bat hai, deen me aik dosre ko achay name se pukarne ka hukam hai.

Ji byshak :-)

جی بلکل بچو ں کو پیار سے بھی شیطان نھیں کہنا چا ھیے۔کیو ں بچےجب اپنے ٓاپ کو برا تسلیم کر لیں تو وہ برای میں ٓٓاگے بڑ ھتے جا تے ھیں۔

اچھی با ت شیر کرنے کا شکریہ

Bilkul sahi kaha ap sab NY.
Psychological effect bhi hota hy. Bachy ko khy gy k tum shaitan ho kam sy kam WO sochy ga zaror k akhir ye shaitan hy kon.
So ye sab choti choti baaty hain jin ka khyal rakhna chahye hmy . :-)

nice sisoo 

Thanks chanda :-)

very well je

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service