Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


درد دل کے واسطے

 
"دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو“ خواجہ میر درد نے یہ بات بڑی سہولت سے شعری قالب میں ڈھال کر انسان کوصبر و تحمل کا درس دیا تھا۔ گویا اس کے تجربات و مشاہدات اور ریاضتوں کا مآحصل یہی سنہری بات تھی۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ ازل سے ابد تک پھیلے انسانی زندگی کے احوال و آثار اسی حقیقت میںپنہاں ہیں۔ جس نے اس راز کو پا لیا‘ وہ شانت ہوگیا۔ جسے اس کا شعور نہ ملا ‘وہ بے چین ،اور جو جاننے اورنہ جاننے کے درمیان رہا’ وہ مضطرب۔ زندگی کی کہانی میں آنسو زیادہ اور قہقہے کم ہیں، اور ہوں کیوں نہ کہ پانی تو بنائے حیات ہے۔بہتا رہے تو نعمت ‘ رُک جائے تو زحمت۔

علامہ اقبال بھی اپنے کلام میں اسی چیز کی طرف ہمیں متوجہ کررہے ہیں کہ
 
فرشتوں سے بہتر ہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

حقیقت میں انسان کسے کہتے ہیں؟



Views: 259

Reply to This

Replies to This Discussion


انبیاء   اور آئمہ معصومین کے آنے کا مقصد انسان کو ٹیکنالوجی کی معراج پر نہیں بلکہ آئیڈیالوجی کی معراج پرپُہنچانا ہے ۔ اس لئے کہ ٹیکنالوجی کی استعداد خدا وند نے ہر انسان کے اندر رکھ دی ہے اور انسان کو اس راستے پر ڈال دیا ہے ۔ جس کے ذریعے انسان ذرّوں سے حرکت شروع کرتے ہوئے کہکشانوں تک جا پہنچتا ہے ۔ لیکن وہ راستہ جس پر چلتے ہوئے وہ گمراہ ہوجاتا ہے او راپنا راستہ گم کر دیتا ہے وہ ان استعدادوں کے ذریعے اس راستے پرواپس نہیں آسکتا ،وہ انسان کے لئے انسانیت کا راستہ ہے ۔ انسان کے لئے انسان بننے کا راستہ ہے ۔ یہ جو آج ہمیں نظر آرہے ہیں یہ ڈاکٹر ہیں ، انجینئر ہیں، سائنٹسٹ ہیں، یہ علماء ہیں لیکن کیا یہ انسان بھی ہیں ؟

فارسی زبان میں ایک مقولہ ہے کہ
 
'' ملّا شدن چہ آسان آدم شدن چہ مشکل ''

ملّا بننا بہت آسان ہے اور انسان بننا بہت مشکل ہے ۔ امام خمینی یہاں پر انسان کی شناخت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس مقولے کو اس طرح کہنا چاہئے ۔کہ '' ملّا شدن چہ مشکل آدم شدن چہ محال '' یعنی ملّا بننا مشکل ہے اور انسان بننا محال ہے ۔

حقیقت میں انسان کسے کہتے ہیں؟

فرشتوں سے بہتر ہے انسان بننا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
good says...!!!

KAMAAL HA. AGAR BAT KI SAMAJ NA AE TO "GOODY SAYS" KEH DO.

BROTHER HAQIQAT ME INSAAN US KO KEHTE HA JIS KA MARTABA FARISHTOO SE ZIYADA HA.

 

AP BROTHER KISI DIN "PM" ME DISCUSS KAR LENA, I WILL TRY TO REPRESENT SOME SECRETS WITH YOU, EDAR MANASIB NAHI HA.

superb

it is really a vast topic to discuss it n there is a great differnce between human being n being human

انسان بننے اور انسان ہونے میں فرق؟؟

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service