We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Files Upload Here.

مفت مشورہ از رفعت

بہت عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ہم اپنا دماغ ذرا کم کم ہی استعمال کیا کرتے تھے۔ اور اس پر بہت فخر سے ارشاد بھی فرماتے تھے کہ
"چیز جتنی استعمال ہو ختم ہوتی جاتی ہے اور ہم اپنا دماغ ختم نہیں کرنا چاہتے۔"
۔
لیکن پھر بھی ہم شاید سب کو عقل مند لگتے تھے (شکل سے )تبھی تو جس کو دیکھو منہ اٹھائے ہم سے مشورہ مانگنے چلا آتا تھا، اور ہم بھی ایسے کھلے دل کے کہ کبھی نا کہنے کو دل ہی نہ کرتا تھا۔۔

بڑی سوچ بچار کے بعد مشورہ دیا جاتا اور اس کو ثابت بھی کیا جاتا، کہ اگلا بندہ اپنے آپ کو انتہا درجے کا بے وقوف سمجھتے ہوئے سر ہلاتا جاتا اور اس بے وقوفی کا عملی مظاہرہ اس وقت ہوتا جب اس پر عمل بھی کر لیتا۔۔۔۔ اب اگر نتیجہ ٹھیک نہ نکلے تو اس میں ہمارا کیا قصور۔

جب ہمارے پاس شکایت نامہ آتا بمع دو چار القابات کے تو ہم معصوم شکل بنا کر کہتے
"ہم نے تو مشورہ دیا تھا کہا تو نہیں تھا کہ اس پر عمل بھی کریں "
ایک بار رات کے وقت گھر میں مہمان آگئے ۔۔۔ اب ایک ہی بوتل تھی کوک کی اس وقت، کچن میں دو لوگ سر جوڑ کر بیٹھے تھے کہ اب کیا کریں،جیسے ریاضی کا کوئی سوال حل کر رہے ہوں۔ اور عقل مند اتنے کہ گلاسوں میں ڈال بھی چکے تھے ۔۔
شوہر۔۔" اب کیا کریں، دکانیں بھی بند ہیں۔"
بیوی ۔۔۔۔۔۔۔ "میں نے کہا بھی تھا کہ شربت بناتی ہوں، لیکن میری سنتا کون ہے۔"
اتنے میں مابدولت کچن میں آئے اور ہم نے بڑی ہمدردی سے پوچھا کیا ہوا۔۔۔ گلاسوں کو دیکھتے ہی بات سمجھ گئے (عقل مند جو ہوئے)
ہم نے بڑی متانت اور سنجیدگی سے کہا کیوں پریشان ہو رہے ہیں تھوڑا تھوڑا پانی ملا دیجئیے۔ مہمان تو بے زبان ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
اب دونوں میاں بیوی ہم کو ایسی تشکرانہ نظروں سے دیکھ رہے تھے جیسے ہم نے ان کو پرائز بونڈ نکلنے کی خوشخبری سنائی ہو۔۔۔ ہم نے بھی ایک احسان جتاتی ہوئی مسکراہٹ ان کی طرف اچھالی اور باہر نکل آئے ۔۔۔
اب جناب مہمانوں کے سامنے کوک رکھی گئی۔ پی تو وہ گئے لیکن ہمارا اندازہ تھورا سا غلط ہو گیا کہ "مہمان بے زبان ہوتے ہیں۔ "
پہلا سپ لیتے ہی فرمانے لگے آج کل تو کوک بھی دو نمبر آتی ہے "
ہم نے اس کمرے سے باہر نکلنے میں ہی عافیت سمجھی کیونکہ چار خونخوار نگاہیں ہمیں بری طرح گھور رہی تھیں۔۔
مہمانوں کے جانے کے بعد معاملہ گھر کے بڑوں تک پہنچ گیا۔ ہماری طلبی ہوئی۔ ہم معصوم سی شکل بنائے کھڑے تھے۔ ڈانٹ کر پوچھا گیا کہ یہ حرکت کس کی تھی۔ ہم نے معصومیت سے ان دونوں کی طرف اشارہ کر دیا۔۔۔ بھئی ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تھا۔
ان دونوں نے جھٹ سے بول دیا کہ مشورہ تو آپ کا ہی تھا۔ اور ہم دل میں سوچ رہے تھے کہ لوگ کیسے احسان فراموش ہوتے ہیں۔ اتنی بڑی مصیبت سے نکالا اور ہم پر ہی الزام
ہم نے جواب دیا
"مشورہ ہی دیا تھا آپ نہ مانتے ،ماننے کا تو نہیں کہا تھا "
اور جھٹ وہاں سے غائب ہو گئے کہ اس کے بعد کچھ مزید القاب سنے پڑتے۔
اب آپ ہی بتائیے اس میں ہمارا کیا قصور
ایسے ہی ایک بار ہمارے گھر کا پنکھا خراب ہو گیا۔۔ اباجی نے اس کی موٹر کھولی اور مکینکی دکھانے لگے۔ ہم بھی شروع سے تھوڑے مکینکانہ ذہن والے ہیں تو ہم بھی کھڑے ہو گئے ان کے سر پر۔ ساتھ ہمارے ایک بھائی صاحب ابا جی کی مدد کر رہے تھے۔
اب اباجی ایک تار کو پکڑ کر دوسری کے ساتھ جوڑ رہے تھے ہم سے رہا نہ گیا
ہم ۔۔۔۔۔۔ "اباجی یہ تار اس کے ساتھ نہیں نیلی والی کے ساتھ جوڑیں ۔۔۔"
اباجی۔۔۔۔۔۔۔ "ہیں تمہیں کیسے پتا کہ یہ تار اس سے جوڑنی ہے ۔۔"
ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(ذرا سا مسکراتے ہوئے)"ہم نے دیکھا ہے یہ وہیں سے اتری ہے ۔۔"
اباجی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمم
بھائی صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خالو جان نہیں یہ تار یہاں نہیں جڑے گی ۔ شارٹ ہو جائے گا۔
اباجی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(خفا ہوتے ہوئے)ارے وہ کہہ رہی ہے تو ٹھیک ہی کہہ رہی ہو گی۔
بھائی صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کو کیا پتا
ہم۔۔۔۔۔۔۔اباجی ہمیں پتا ہے ہم نے دیکھا ہے۔(ساتھ ہی نیچا منہ کر کے چل دئیے )
اباجی۔۔۔۔۔۔۔۔ادھر آؤ۔
اور اباجی نے بھائی صاحب کے نا نا کرتے ہوئے تار نیلی تار سے جوڑ دی ۔۔۔
دھھھھھھھھھممممممممممممم
ایک زور دار دھماکہ ہوا اور سارے گھر کی لائٹس بند۔
لائٹ آنے کے بعد اباجی کی تقریر شروع ہو چکی تھی۔ سب سننے کے بعد ہم نے نہایت معصومانہ عرض کی
ہم نے تو مشورہ دیا تھا کہا تو نہیں تھا کہ عمل کریں،آپ نہ مانتے ہماری بات ۔۔۔۔

اب آپ خود ہی بتائیں کہ ہمارے مشورے برے ہوتے ہیں یا لوگ ہی اپنی عقل کا استعمال نہیں کرتے
اگر تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔
جب جی چاہے مشورہ مانگ کر دیکھیے




+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 154

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

Hammad Tun Tun,,, Oppr sy proon or Neechy sy. 

jidar sy marzi paro jasa u ka dill chahiye 

RSS

Latest Activity

Ayesha Sadiqa joined + M.Tariq Malik's group
24 minutes ago
Mani Siddiqui BS VIII posted a status
1 hour ago
Nayab commented on UMER UMER's photo
1 hour ago
+ ! ! ! ! ! ! ! ! STUDENTs +++ updated their profile
1 hour ago
Nomi Malik left a comment for + ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂
1 hour ago
UMER UMER posted photos
1 hour ago
Muhammad Azam joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
Nayab replied to + M.Tariq Malik's discussion CS605 Software Engineering-II Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group CS605 Software Engineering-II
1 hour ago
Nayab replied to + M.Tariq Malik's discussion CS605 Software Engineering-II Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group CS605 Software Engineering-II
1 hour ago
Nayab joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
Mani Siddiqui BS VIII commented on Mani Siddiqui BS VIII's status
1 hour ago
Adeel Sheraz joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
+ ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂ posted a status
"What's on youhttps://youtu.be/pwcSdmn6Wekr mind? Latest Happenings, and How Was Your Day?"
1 hour ago
+ ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂ replied to + ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂'s discussion Assignment #1 MCM511 Theories of Communication fall 2019 in the group MCM511 Theories of Communication
2 hours ago
fatima replied to + M.Tariq Malik's discussion MTH601 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group MTH601 Operations Research
2 hours ago
fatima joined + M.Tariq Malik's group
2 hours ago
+ ! ! ! ! Mehαr Mαh꧂ left a comment for Nomi Malik
2 hours ago
Mani Siddiqui BS VIII posted a status
"لوگوں کے دلوں میں اچھی یادیں چھوڑیں کیونکہ انسان نہیں رہتا بس یادیں رہ جاتی ہیں"
2 hours ago
Profile IconMazahir, Muhammad Jamshaid Hussain Bhatti, Muhammad Umair Khan and 11 more joined Virtual University of Pakistan
2 hours ago
Mani Siddiqui BS VIII posted a status
"مرد اس کالے کپڑے کی مانند ہے .جس پے لگا خون بھی کسی کو دکھتا نہیں. اور عورت اس سفید کپڑے کی مانند ہے.جس پے پانی کے لگے نشان بھی سب کو دکھتے"
3 hours ago

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service