ہاتھ آنکھوں پہ رکھ لینے سے خطرہ نہیں جاتا
دیوار سے بھونچال کو روکا نہیں جاتا
دعووں کے ترازو میں تو عظمت نہیں تُلتی
فیتے سے تو کردار کو ناپا نہیں جاتا
فرمان سے پیڑوں پہ کبھی پھل نہیں لگتے
تلوار سے موسم کوئی بدلا نہیں جاتا
چور اپنے گھروں میں تو نہیں نقب لگاتے
اپنی ہی کمائی کو تو لُوٹا نہیں جاتا
اوروں کے خیالات کی لیتے ہیں تلاشی
اور اپنے گریبانوں میں جھانکا نہیں جاتا
فولاد سے فولاد تو کٹ سکتا ہے لیکن
قانون کو قانون سےبدلا نہیں جاتا
ظلمت کو گھٹا کہنے سے بارش نہیں ہوتی
شعلوں کو ہواؤں سے تو ڈھانپا نہیں جاتا
طوفان میں ہو ناؤ تو کچھ صبر بھی آئے
ساحل پہ کھڑے ہو کے تو ڈوبا نہیں جاتا
دریا کے کنارے تو پہنچ جاتے ہیں پیاسے
پیاسوں کے گھروں تک کوئی دریا نہیں جاتا
اللہ جسے چاہے اُسے ملتی ہے مظفر
عزت کو دوکانوں سے خریدا نہیں جاتا
یہ ہماری اور ہم کے معاشرے کی عکاسی کرتے الفاظ ہیں کیا آپ اس سے متفق ہیں ؟؟اگر ایسا ہے تو اس پر قد غن کیسے لگائی جا سکتی ہے
اس کے لیے کس قسم کے عمل کی اقدام کی ضرورت ہے ؟؟
ہم اپنے معاشرے کے آیئنہ دار ہوتے ہیں اور معاشرہ ہمارا عکاس
آیئے اپنا اور اپنے معاشرے کا جائزہ لیتے ہیں ہم کدھر غلط ہیں اور کہاں سے ہم کو درستگی کی شروعات کرنا ہیں؟؟
Tags:
یہی تو وہ ٹوپی ڈرامہ ہے جس کے بارے ہم کہہ رہے کہ اب اس کا ڈراپ سین کر دیا جائے اور اس عذر لنگ کی بجائےاپنے گریبان میں جھانکتے ہوے عملی طور کچھ اقدام کیے جایئں۔
شبیر بھائی آپ کیا بار بار اپنی تختی دھو ڈالتے ہیں اب ہم کا کمنٹ جو کہ آپ کے کمنٹ کا جواب تھا سوال بنا نظر آ رہا ہے:p
tabdeeli apny ap sy and apny gher sy sharo kerni chaye
جب تک ھم اپنی زندگی کو نام نہاد دانشوروں کے عقاید کی بجاہے
اسلامی عقاید کے مطابق معاشرہ میں نھیں ڈالے گے
تب تک ھمارا ھال دھوبی کے کتے جیسا ھی رھے گا۔۔۔
SUGGESTED BOOK : قرآن پاک
© 2021 Created by + M.Tariq Malik.
Powered by
Promote Us | Report an Issue | Privacy Policy | Terms of Service
We are user-generated contents site. All product, videos, pictures & others contents on site don't seem to be beneath our Copyrights & belong to their respected owners & freely available on public domains. We believe in Our Policy & do according to them. If Any content is offensive in your Copyrights then please email at m.tariqmalik@gmail.com with copyright detail & We will happy to remove it immediately.
Management: Admins ::: Moderators
Awards Badges List | Moderators Group
All Members | Featured Members | Top Reputation Members | Angels Members | Intellectual Members | Criteria for Selection
Become a Team Member | Safety Guidelines for New | Site FAQ & Rules | Safety Matters | Online Safety | Rules For Blog Post