Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

کل رات کی بات ہے کہ بھائی اور کزن کے ساتھ پانڈا مارکیٹ(جدہ) جانا پڑ گیا۔۔مجھے ایک کیک خریدنا تھا۔کیک خرید کر میں چیک آوٹ کرنے کے لیے کاونٹر پر لائن میں لگ گیا۔۔کاونٹر پر ایک صحت مند سعودی لڑکا ڈیوٹی دے رہا تھا۔۔لڑکے نے کالے رنگ کی گھڑی پہن رکھی تھی کہ بہت زیادہ دیدہ زیب تھی۔۔اس گھڑی نے پہلی نظر میں ہی میری توجہ حاصل کر لی۔۔۔مجھ سے آگے تین لوگ تھے۔۔۔وہ تندہی سے ایک کسٹمر کا سامان اسکین کر کے ان کا بل بنا رہا تھا۔۔اچانک اس کا منیجر آیا اور اس نے اس سعودی لڑکے کو کسی بات پر ڈانٹا۔۔منیجر تو چلا گیا لیکن لڑکے کا موڈ خراب ہو گیا۔۔۔اس کے ماتھے پر بل پڑھے اور موڈ بگڑ گیا۔۔۔وہ خاموشی سے اپنا کام کرتا رہا لیکن اس کے چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے اس کا موڈ اچھا نہیں۔۔جیسے ہی میری باری آئی اس نے کیک اسکین کیا مجھے قیمت بتائی میں نے قیمت ادا کی کیک اٹھاتے ہوئے میں اس سے میں اس لڑکے سے مخاطب ہوا
"بہت بہت زبردست ماشاء اللہ ۔۔۔پہلی نظر میں ہی اس نے مجھے متاثر کیا۔۔"
"کس کی بات کر رہے ہو؟" اس نے بے دلی سے پوچھا
"تمہاری گھڑی کی۔۔۔بہت پیاری گھڑی ہے۔،۔۔"
میری بات کا سننا تھا کہ اس لڑکے کا موڈ ایک دم بدل گیا۔۔اس کے چہرے پر ایک زندہ دل مسکراہٹ آئی اس نے نہایت خوشگوار لہجے میں میرا شکریہ ادا کیا۔۔
میں مسکراکر وہاں سے چل دیا

میرا گیا بھی کچھ نہیں اور اس لڑکے کا موڈ بھی بہترین ہو گیا۔۔میں نے گیٹ سے نکلنے سے پہلے ایک بار مڑ کر دیکھا وہ اپنے کولیگ کو خوشی خوشی اپنی گھڑی دکھا کر میری جانب اشارہ کر رہا تھا۔۔
آپ کے معاشرے میں آپ کے اردگرد روز مرہ سینکڑوں مثالیں ایسی ہوتی ہیں جہاں آپ کو اپنے ہی والدین اپنے بہن بھائی ،دوست احباب یا کولیگ کچھ پریشان یا غصے میں دکھائی دیں ایسے میں ان کی دل جوئی کریں۔۔۔ان کی حقیقی خوبیاں کا تذکرہ کریں۔۔۔بیوی یا ماں اداس یا غصے ہے تو اسے اس کی کوکنگ یاد دلا کر بتائیں کہ فلاں دن ان کا کھانا اچھا لگا لہذا دل کر رہا ہے کل بھی اس جیسی کوکنگ کی جائے۔۔باپ کے لباس کی تعریف کر دیں۔کولیگ کے کام اور مستعدی ایکٹو ہونے کی تعریف کردیں۔۔یقین کریں آپ کا ایسا (سچ) کہنے سے اگر کسی کا سارا دن اچھا ہو جاتا ہے تو آپ کا کیا جاتا ہے؟؟

تحریر ۔۔۔۔ وقار عظیم

Views: 240

Reply to This

Replies to This Discussion

اعلیٰ بات

ایسی سوچ اپنا لی جائے تو یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں انسان کی زندگی کو متوازن کر دیں اسی لیے مسکراہٹ   سنت ہے ایک طرح سے صدقہ جاریہ ہے آپ کسی کو خوش دلی سے سلام کریں گے تو اگلا بھی اچھے ظن کا اظہار کرے گا

شکریہ

بالکل ۔۔۔ اتنی سی حوصلہ افزائی سے اگر کسی کا سیروں خون بڑھ جاتا تو آپکا کیا جاتا ہے جبکہ اسکے برعکس اگر بات اچھی ، نصیحت والی بھی ہو اور سمجھانے والے کا انداز ہتک آمیز تو الٹا اثر ۔۔۔

great

Litte drops of water, little grains of sand...little deeds of kindness, little words of love

یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں دوسروں کو دینے سے آپکی اپنی زندگی خوشیوں سے بھر جاتی ہے۔

sooooo beautiful post , keep shaling

JazakAllah ,

me ko to kisi ki koi chez achi na bhi lagy tb bhi bolti hon k bht ashi hy :P weshy bhi me ka kia jata hy samny wala bnda anvi khush ho jata :)

thantu for shariing

:)

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service