We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

قدرتی آفات کو صرف انبیاء کے زمانے میں ھی عذاب کے طور پر استعمال کیا گیا ھے (اور انبیاء کو پیشگی اطلاع کی گئی ہے) ورنہ یہ عموماً قدرتی عوامل کی حامل ھوتی ھیں اور بلا تفریق مذھب و ملت ھوتی ھیں ،،، مگر عجیب بات یہ ھے کہ اس کے بعد ترقی یافتہ قوموں میں تو اس پر بحثیں شروع ھو جاتی ھیں کہ کلورو فلورو گیسز کے اخراج پہ قابو پا کر اوزون کی سطح کو بچایا جائے ورنہ گرمی کی حدت برف کو پگھلا دے گی جس کے متعدد اور ھمہ جہتی نقصانات ھوں گے ،برف کی عدم موجودگی کی وجہ سے زمین کو ٹھنڈا رکھنے کا قدرتی نظام مفلوج ھو جائے گا اور زمین اندر سے زبردست گرم ھو کر اپنے کرسٹ کے قرب تک آ پہنچے گی ،اس کے ابال سے زمین کی پلیٹیں آپس میں ٹکرائیں گی تو زلزلے آئیں گے ، برف پگھلے کی تو پانی زیادہ ھو جائے گا نتیجے میں بارشیں بھی زیادہ ھونگی اور سیلاب تباھی مچا دے گا وغیرہ وغیرہ،،


ھمارے یہاں مذھبی طبقہ جو خدا کو دلیل سے منوانے کی بجائے ڈنڈے سے منوانے کا عادی ھے وہ فوراً اپنے اپنے ہتھیار لے کر نکل آتا ھے ،، یہ فلاں گناہ کی وجہ سے ھوا ھے  (جس میں ان لوگوں کی لسٹ میں سر فہرست فحاشی و عریانی ہے )، حالانکہ خدا خود فرماتا ھے کہ میں گناھوں پہ پکڑنے لگوں تو اس زمین پر چلنے والا نہ چھوڑوں مگر میں نے گناھوں کی سزا کے لئے ایک دن مقرر کر رکھا ھے جب وہ دن آئے گا تو معاملہ چکا دیا جائے گا کیونکہ اللہ وہ سب کچھ بذاتِ خود دیکھتا رھا ھے ،یار ھمارے گناہ کی وجہ سے دوسرے کیوں ھلاک ھو رھے ھیں یہ تو ھر ملک اور ھر مذھب والوں کے ساتھ ھو رھا ھے ،،

جب عورتیں خوشبو لگائیں ،، جب عورتیں ننگی ھوں ،، اور بدکاری کریں گی تو زلزے آئیں گے،،، سبحان اللہ ثمہ سبحان اللہ ،،، وھاں حرم میں تو سارے ھی حاجی تھے اور عورتیں بھی پردے اور باقی احرام میں تھیں وھاں کس جرم میں وہ ھوا چلی کہ کرینیں گرا دیں اور سیکڑوں مرد عورتیں بچے ،، مار دیئے کیا وھی گنہگار تھے ؟ یا ان کو بخشنے کے نام پر بلوا کر اکٹھا کر کے اللہ نے نعوذ باللہ عبدالرشید دوستم کی طرح دھوکے سے مار دیا ان کو ؟؟


اچھا یہ بدکاری صرف عورت کرے تو ھوتی ھے ،مرد مرد سے کرے یہانتک کہ مسجد و مدرسے میں کرے یا عورت سے کرے ،،،اس کو تو بدکاری نہیں کہتے ناں؟ اور نہ اس سے زلزلے آتے ھیں ؟ بلکہ اس کو تو چھپانے کا حکم ھے ناں ،، تا کہ زلزلے کو پتہ نہ چل جائے ،، حالانکہ دیکھا یہ گیا ھے کہ کپڑا اڑ کر جھاڑی سے لپٹ جائے تو مزدور دہاڑی چھوڑ دیتا ھے مگر اس جھاڑی کی ٹوہ میں بیٹھا رھتا ھے ،، ماں کی عمر کی عورت نے برقع کیا ھو مگر جب تک دیکھ نہ لے ایک اسٹیشن آگے نکل جاتا ھے ،ویگن سے نہیں اترتا ، پھر جا کر مسئلہ کرتا ھے کہ اے ایمان والووووووووووووووو عورت کو برقعے کے رنگ کا انتخاب اپنی عمر کے لحاظ سے کرنا چاھیئے ورنہ مردوں کے ایمان کوامریکن سنڈی کی طرح کا خطرہ لاحق ھو جاتا ھے 


گویا یہود کی طرح یہی نفسیات ھے کہ عورت ھی گناہ کی پٹاری ھے حالانکہ تالی دونوں ھاتھ سے بجتی ھے ، بازارِ حسن ھو یا کوٹھیون میں شریفوں کے مجرے ،، گاھکوں کے

.بغیر کوئی دکان نہیں چلتی ،،

.

.

.

وقال الانسان مالھا
اور انسان (حیران) ہو کر کہے اسے (زمین) کیا ہو گیا ہے

قاری حنیف صاحب

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 1123

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

بہت عمدہ ۔

الی دونوں ھاتھ سے بجتی ھے ، بازارِ حسن ھو یا کوٹھیون میں شریفوں کے مجرے ،، گاھکوں کے 

.بغیر کوئی دکان نہیں چلتی ،،

 

اوے تیری خیر۔۔۔۔

ایک منٹ کے زلزلے نے ثابت کردیا کہ اصل مالک کون ہے..! ایک منٹ کا زلزلہ ہی کافی تھا.... کاش کہ ہم اب بھی سمجھ سکیں..!
زمین کی ایک معمولی سی جنبش انسان کو اسکی اوقات یاد دلا دیتی ہے .!

انسان کو گنا ہ کی سزا اس دنیا میں بھی ملتی ھے ۔صرف ٓاخرت ھی حسا ب کتاب کا دن ںھیں ھے۔ 

اور یہ بات بھی غلط نھین کہ بے حیای فحاشی کی وجہ سے بھی قدرتی ٓافات ٓاتی ھین۔

وجہ کوی بھی ھو ھر انسان کو اپنا محاسبہ کرتے رھنا چا ھیے۔

انسان کو اپنا ذاتی محاسبہ کرنا چاہیے دوسروں کا نہیں ۔۔۔۔ متاثرین کا دکھ بانٹیں انکو ان ڈائریکٹلی عذاب الہی کے کوسنے مت دیں۔

Awesome post (y)

بیشک کسی بھی آفت کی کویئ ایک وجہ نہیں ہو سکتی بہت سے عوامل کار فرما ہوتے ہیں۔

لیکن یہ بھی دیکھیں کہ زلزلے  میں غریب ہی آفت زدہ ہوتا ہے امراؑ تو ٰہاں بھی محفوظ ہیں تو کیا غربا ہی گھناہ کی پٹاری سر پر لیے بیٹھے ہیں اور امرا سب حاجی قاضی لگے ہویے ہیں؟

گناہ کی سزا ہر کسی  کو یہاں نہیں ملتی کچھ لوگوں کی رسی دراز بھی ہوتی ہے۔ ہم کو متاثریں کے محاسبے کی بجایے ان کی دلجویئ کرنی چاہیے۔ نیز زلزلہ غریب پر گرتا ہے لیکں امیر اپنی تجوری بھرنے کے لیے امداد کے لیے بین الاقومی دنیا کے سامنے رالیں ٹپکاتا پھرتا ہے۔

ایسی بھی بات نہیں
دو ہزار پانچ کے زلزلے میں بڑے بڑے امیروں کو لائن میں لگ کے راشن لیتے دیکھا گیا ہے

اصل بات یہ ہے کہ اللہ کی نیت کو طے کرنا ہمارا کام ہی نہیں ہے
ہم اسکی مجلس شوری نہ بنیں بلکہ اسکے بندے بن کے دیکھائیں

یہ نھٰٰی کہ فتوی دے دیا جاے ۔ وہ  ٓا پ کی با ت ٹھیک ھے کہ ایسے موقع پر دلجوی بیتر ھے۔ امراء برایوں میں زیادہ شامل ہوتے ھیں۔ اور جھاں تک بات کہ صرف غرباء پر ھی ٓافت ٓاتی ایسا نھی ،جب خدا میٹانے پے اتا تو بڑی بڑی قومٰں مٹ جاتی

مقرب کو سزا دی جاتی ہے۔ 

مقرب سے آپ کی مراد؟

RSS

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.