سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے کہ مجھے جس نام سے پکارو وہی میرا نام ہے ۔ جہاں تک اللہ اس کا ذاتی نام ہے تو یہ بات کس نے بتائی خود اللہ میاں نے یا یہ بات ہمارے بڑوں نے بتائی ہے یا ہم نے خود فرض کرلی ہے ؟
ہمارے ایک محترم کہنے لگے کہ یہ قرآن میں مذکور ہے کہ اللہ کا ذاتی نام اللہ ہے ۔ ہم نے کہا کوئی دلیل ۔ کہنے لگے دلیل یہ ہے کہ قرآن کی آیات میں اللہ خود اپنا نام اللہ ذکر کر رہا ہے ۔ ان اللہ مع الصابرین ایک مثال ہے ۔ ہم نے کہا بات تو آپ کی درست ہے کہ اللہ نے اپنے آپ کو قرآن میں اللہ کے نام سے پکارا ہے ۔ لیکن اس کی یہ وجہ نہیں ہے کہ اس کا ذاتی نام اللہ ہے ۔ بلکہ اللہ نے یہ نام اس لیئے پسند کرلیا کہ یہ مشرکین مکّہ کا دیا ہوا نام تھا ۔ وہ خانۂ کعبہ کے رب کو اللہ کہتے تھے اور اللہ تعالٰی نے ان کا یہ نام اپنے لیئے پسند کرلیا کہ یہ ان مشرکین کو جن کے لئے اپنے آخری نبی کو بھیجا تھا کو بھی پسند تھا ۔ بلکہ ایک موقع پر تو مشرکین نے جب رحمٰن کے نام پر اعتراض کیا تو اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ اللہ کہہ لو یا رحمٰن یہ سب میرے نام ہیں اور میرے سب نام اچھے ہیں ۔ خیر ایک اور دلیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب قرآن بھی نازل نہیں ہوا تھا، جب اسلام بھی نہیں آیا تھا، جب رسول اللہ ﷺ بھی اس دنیا میں تشریف نہیں لائے تھے ۔ اس وقت ان کے والد کے والد نے اپنے بیٹے کا نام عبدللہ رکھا تھا یعنی اللہ کا بندہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اللہ مشرکین مکّہ کا دیا ہوا نام تھا اللہ تعالیٰ کو اور وہ خانہ کعبہ کے رب کو اور ناموں کے ساتھ اس نام سے سب سے زیادہ پکارا کرتے تھے اور اللہ تعالٰی نے یہ نام اپنے لئے پسند کرلیا ۔
زیادہ گمان حقیقت نہیں بن جاتے ۔ حقیقت تو حقیقت ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ کو جس نام سے پکارو وہ اچھا اور خوبصورت نام ہے ۔ اگر ہم خدا کہتے ہیں تو یہ بہت ہی اعلٰی اور خوبصورت نام ہے ۔ پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو صرف زبانوں کے تعصّب میں اللہ کے اس خوبصورت نام کو برا گردانتے ہیں ۔ انہیں سوچنا چاہیئے کہ کسی قوم کی دشمنی انہیں کہیں نہیں لے جائیگی بلکہ شاید سیدھی راہ سے ہٹا دے ۔
وما یذکر الّا اولوالباب
اختر عمر
Tags:
Replies are closed for this discussion.
بھایی بسمہ اللہ قرآن میں
کلمہ میں اللہ
درود پاک میں اللہ کتنے دلایل آپ کو چاھیے
بالکل عربی زبان جو ہوئی اسی طرح ہی کہنا تھا ۔۔۔۔۔دلیل دیں یہ اللہ کا ذاتی نام ہے
ذاتی نام نھیں تو کلمہ شریف یہ نام نہ ھوتا
آپ کی بحث لا حاصل ھے
آپ کی منطق کے مطابق تو آپ کا نام بھی آپ کا زاتی نھیں
اللہ کے نا م سے عقیدت ہو گیؑ ،شاید اس لیے کویؑ اور نام اس طرح سے پکارا نھیں جاتا ۔
سب نا م اللہ کے ھیں۔ انسان اپنی ضرورت کے حساب سے پکارتا ھے۔
اللہ کو اللہ کہہ کے پکارنے پر تو کوئی اعتراض کرنا بنتا ہی نہیں ۔۔۔۔۔ لیکن یہ جو پاپولر تصور ہے کہ یہ اس ذات کا پرسنل نیم ہے ۔۔۔۔۔ اسکی کوئی حقیقت نہیں ۔۔۔۔۔۔
Seek Ayatulqursi para No.3 Allah name ki sefaat...aor Insan adam A.S se arahe......hum ye nahe kehtey ka ek he name hain....But Allah ke bahut sare estimately 100 names hamain batain gaye hain jes name se sedaq dil se pukarain hamre ly khair o rahmat hain.
© 2021 Created by + M.Tariq Malik.
Powered by
Promote Us | Report an Issue | Privacy Policy | Terms of Service
We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.
We are user-generated contents & non-commercial site. All product, videos, pictures & others contents on site don't seem to be beneath our Copyrights & belong to their respected owners & freely available on public domains. All Contents on site are for personal & non-commercial use.We believe in Our Policy & do according to them. If Any content is offensive in your Copyrights then please email at m.tariqmalik@gmail.com with copyright detail & We will happy to remove it immediately.
Management: Admins ::: Moderators
Awards Badges List | Moderators Group
All Members | Featured Members | Top Reputation Members | Angels Members | Intellectual Members | Criteria for Selection
Become a Team Member | Safety Guidelines for New | Site FAQ & Rules | Safety Matters | Online Safety | Rules For Blog Post