Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ کو حمص کا گورنر مقرر کیا تو آپ رضی اللہ عنہ دوڑے ہوئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ آپ کو خدا کا واسطہ ہے مجھے اس سے محفوظ رکھیں.. حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے غصے سے کہا کہ تم خود اس سے بچنا چاہتے ہو.. ﷲ کی قسم تمہیں یہ ضرور قبول کرنا پڑے گا.. جب حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ گورنر بن کر حمص جانے لگے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی تنخواہ مقرر کرنے سے متعلق رائے لی جس پر آپ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس کی کیا ضرورت ہے بیت المال سے ملنے والے وظیفے سے میرا گزارا ہوجاتا ہے بلکہ بچ بھی جاتا ہے..
کچھ عرصے بعد حمص سے دیندار لوگوں کا ایک گروہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ اپنے علاقے کے انتہائی غریب لوگوں کے نام لکھ کر دو تاکہ ان کی بیت المال سے امداد کی جائے.. ان لوگوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو نام کی فہرست تیار کرکے دی تو آپ نے ایک نام پر دریافت کیا کہ یہ سعید نام کس کا ہے.. ان لوگوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارے گورنر ہیں..
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب حیرت سے پوچھا کیا واقعی تمہارے گورنر اتنے غریب ہیں تو ان لوگوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم! کئی کئی دن گزر جاتے ہیں مگر ان کے گھر میں چولہا نہیں جلتا..
یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور بہت روئے.. اس کے بعد انھوں نے ان لوگوں کو ایک ہزار سونے کے سکے نکال کر دیے کہ جاؤ یہ سکے گورنر کو دے دو..
یہ سکے لے کر جب لوگ گورنر حضرت سعید بن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے تو انھوں نے سکوں پر نظر پڑتے ہی "اناﷲ واناالیہ راجعون" پڑھا اور رونے لگے.. آپ کی شریک حیات نے آکر پوچھا کہ ماجرا کیا ہے تو انھوں نے کہا کہ میرے گھر میں میری آخرت کو تباہ کرنے کے لیے دنیا داخل ہوگئی ہے..
اس کے بعد آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کے ذریعے وہ تمام سکے غریبوں میں تقسیم کرا دیے..
بحوالہ "صحابہ کی تابناک زندگیاں"

Views: 200

Reply to This

Replies to This Discussion

MA SHA ALLAH very nice post,,,
aj kal k hukmran esa bn'na to bhhhtt dooor balky in ki taleemaat ka mazaq uraty nazar aaty hain,,,

MA SHA ALLAH

Jazak Allah Dani bhai 

Jazak Allah bhai 

Allah hm sab ko hidayet ata farmaeyn Ameen!!

MA SHA ALLAH

Jazak Allah Muskan siso

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service