ابو اگر آپ نے بھی زندگی میں تھوڑی محنت کر لی ہوتی تو آج ہمارا بھی اپنا گھر ہوتا۔ منیر تیوری چڑھا کر بولا
بوڑھے بیمار باپ کی آنکھ کے کونے سے ایک آنسو نکل کر خاموشی سے چہرے پر تیرتا ہوا گریبان میں جا کرجذب ہو گیا۔ بیماری نے ویسے بھی قریب المرگ کیا ہوا تھا۔ موت کا وقت آ پہنچا تو باپ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ تدفین کے وقت ایک ادھیڑ عمر شخص متانت کے ساتھ چلتا ہوا منیر کے پاس آیا اور بولا:
بیٹا! کیا تم ڈاکٹر ہو؟ منیر نے اثبات میں سر ہلایا اور حیرانی سے پوچھا؛
آپ مجھے کیسے جانتے ہیں؟ میں تو آپ کو نہیں جانتا۔
وہ صاحب کہنے لگے بیٹے میں اور تمہارے والد ایک ہی جگہ کام کرتے تھے۔وہ چوبیس گھنٹوں میں سے سولہ گھنٹے کام کرتے تھے۔ تین نوکریاں ایک ایک وقت میں ، کیونکہ انہوں نے تمہیں ڈاکٹر بنانا تھا۔ اس نے اپنا گھر نہیں بنایا کہتا تھا بیٹا ڈاکٹر بن گیا تو گھر بھی بن جائے گا۔ اتنی لگن تھی اسکو اس لیے مجھے یقین تھا تم ڈاکٹر بن ہی گئے ہو گے۔
ڈاکٹر منیرپھوٹ پھوٹ کر رو دیا۔ اسے یاد آنے لگا جب ابو روز دیر سے گھر آتے تھے تو دفتر میں کام کی زیادتی کا بتایا کرتے تھے۔ انہی سختیوں نے انہیں وقت سے بہت پہلے بوڑھا کر دیا تھا۔ گھر میں غربت کے باوجود اسکی فیس کبھی لیٹ نہیں ہوئی تھی۔ کالج کی تمام ضروریات ، موٹر سائیکل وغیرہ کبھی کسی چیز کے لیے اسےمحرومی کا احساس نہیں ہوا۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ زمین پھٹے اور وہ اس میں سما جائے۔
یا اللہ میرے ابو کے درجات کو بلند کر! شرمساری اور پچھتاوے کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اس کے دل کی گہرائیوں سے دعا نکلی
Tags:
thanks
v.nice sharing
love u babajani
© 2021 Created by + M.Tariq Malik.
Powered by
Promote Us | Report an Issue | Privacy Policy | Terms of Service
We are user-generated contents site. All product, videos, pictures & others contents on site don't seem to be beneath our Copyrights & belong to their respected owners & freely available on public domains. We believe in Our Policy & do according to them. If Any content is offensive in your Copyrights then please email at m.tariqmalik@gmail.com with copyright detail & We will happy to remove it immediately.
Management: Admins ::: Moderators
Awards Badges List | Moderators Group
All Members | Featured Members | Top Reputation Members | Angels Members | Intellectual Members | Criteria for Selection
Become a Team Member | Safety Guidelines for New | Site FAQ & Rules | Safety Matters | Online Safety | Rules For Blog Post