Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

ورچوئل یونی ورسٹی، سرکاری یونی ورسٹی یا نجی کاروباری ادارہ؟

ادھار محبت کی کینچی ہے کہ فارمولے کو ورچوئل یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے اتنی سنجیدگی سے لے لیا ہے کہ چند ہزار روپے فیس کے لئے طالب علم کا پورا سمسٹر داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ اس کے باوجود کہ ورچوئل یونی ورسٹی کے پاس ہر طالب علم کا سکیوریٹی ڈپازٹ موجود ہوتا ہے، ہر چند ہفتے بعد ایل ایم ایس اکاؤنٹ بند کردینا انتظامیہ کی کاروباری ذہنیت کی عکاس ہے۔ جو رویہ انہوں نے رواں رکھا ہوا ہے، یہ نجی جامعات میں بھی نہیں ہوتا۔ اگر کوئی نجی جامعہ کسی طالب علم کو امتحان میں شرکت سے صرف اس لئے روک دے کہ وہ فیس کی رقم وقت پر ادا نہیں کرسکا تو سارا پاکستان بشمول حکومتی مشنری اس یونی ورسٹی کی لتیں لینے کھڑی ہوجائے گی۔ دوسری جانب ورچوئل یونی ورسٹی کا معاملہ یہ ہے کہ بات بات پر جرمانہ، ایل ایم ایس اکاؤنٹ کی بندش، امتحانات میں شرکت سے محروم کردینا عام بات بن گئی ہے۔ یہ یونی ورسٹی کئی معاملات میں ناجائز فیسیں وصول کررہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ابھی حال ہی مجھے بھی ایک ایسے تجربے سے گزرنا پڑا جب یونی ورسٹی نے صرف انیس سو روپے جو صرف چھ دن کی تاخیر کا شکار ہوئے تھے، میرا اکاؤنٹ بند کردیا اور میں تین اسائنمنٹ، دو کوئز اور ایک جی ڈی بی جمع کروانے سے محروم ہوگیا۔ یہیں پر بس نہیں، میں ڈیٹ شیٹ بھی نہیں دیکھ سکتا۔ یعنی اگر میں نے فیس جمع نہ کروائی تو میں امتحان بھی نہیں سے سکتا۔ حالانکہ یونی ورسٹی کے پاس آٹھ ہزار روپے سے زائد رقم سکیوریٹی کی مد میں پہلے سے موجود ہے۔

بہرحال، میری رائے میں ورچوئل یونی ورسٹی انتظامیہ اپنے کنٹرول کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔ یہ کنٹرول دوسری پبلک یونی ورسٹیز اور نجی یونی ورسٹیز کا حاصل نہیں۔

Views: 1191

Reply to This

Replies to This Discussion

VU has large Number of Students and other Universities has small Number of Students. So, Where the Number of Student become less Dues increases. Therefore don't Compare other Universities with VU because also provide World Class Education but VU proviedes you only Way.

An Excellent Discussion for the exchange of Thought at the subject of Privatization.

 

Right

You are All right.

Uni management ko feees adaigi k  muaamlay me 'Gunjaaish' paida krni chahiye,,,,,,, 

I second that

ویسے بھی لیٹ فیس میں جرمانے کے نام پر سود لگا دیتے ہیں جبکہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں :’’اور اگر کوئی تنگی والا ہو تو اسے آسانی تک مہلت دینی چاہئے اور صدقہ کرو تو تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے، اگر تم میں علم ہو‘‘ ، (البقرۃ،۲۸۰)۔
My Blog: http://aamuhammadi.blogspot.com

nice

Jaza Kallah g

RSS

Looking For Something? Search Below

Top Trends 

Latest Activity

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service