We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

Looking for Something at Site? Search Below

وہ ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ھوا لیکن وہ خود خدا کو بھی نہیں مانتا تھا..

وہ ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ھوا لیکن وہ خود خدا کو بھی نہیں مانتا تھا.. بچپن سے پڑھائی میں لائق , عام امریکی نوجونوں کے برعکس سنجیدہ علمی انسان.. محض 27 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کرکے یونیورسٹی میں پڑھانے لگا..
اس کا نام جیفری لینگ تھا..
پھر کیا ھوا کہ چالیس برس کی عمر کے بعد ایک بار بار آنے والے خواب سے متعلق عجیب وغریب واقعات کے بعد اور بہت جستجو , تحقیق اور برسوں مطالعے کے بعد اسلام لے آئے.. اسلام لا چکے تو نمازوں کی فکر ھوئی.. سب نمازیں وقت پہ ھوتیں مگر فجر کا معاملہ ٹیڑھا تھا.. 40 برس سے سات بجے اٹھنے کی عادت تھی , پانچ بجے کیسے جاگتے..؟
اپنی کتاب میں لکھتے ھیں..
"میں نے الارم والی گھڑیاں لیں.. ایک گھڑی سب سے پہلے وقت پر الارم لگا کر سرھانے کے میز پر رکھی ھوتی.. دوسری پانچ منٹ بعد کے الارم پر سیٹ کرکے چند قدم دور ڈریسنگ ٹیبل پہ رکھی ھوتی.. تیسری واش روم کے دروازے کی دھلیز پر..
پہلا الارم سوئے سوئے ھاتھ مارنے سے بند ھو جاتا.. دوسرے کو بستر سے نکل کر بند کرکے واپس آکر لیٹ جاتے.. تیسرے الارم پہ واش روم کے دروازے تک چل کر جانے سے نیند اڑ جاتی اور اکثر وقت پہ وضو بھی ھو جاتا اور نماز بھی.."
میں نے یہ کتاب بار بار پڑھی.. ھر بار مجھے خود پر اپنی نادانی پر رونا آیا.. اسلام کی جس نعمت کو ڈاکٹر جیفری لینگ نے اتنے سالوں کی جدو جہد کے بعد حاصل کیا , وہ ھماری جھولی میں اللہ تعالی نے پہلے سانس سے پہلے ھی ڈال دی تھی کہ ھمارے والدین الحمد للہ مسلمان ھیں.. فجر کی نماز کی جس نعمت کو پانے کے لیے ڈاکٹر جیفری کو اتنی محنت کرنا پڑی ھمارے لیے وہ نعمت روز بانہیں پھیلائے دھلیز پہ آتی ھے..
ڈاکٹر جیفری کو جگانے والا کوئی نہ تھا.. 
ھمارے والدین باری باری محبت سے ھمیں جگانے آتے ھیں..
ڈاکٹر جیفری کے علاقے میں کوئی مسجد نہ تھی کہ اذان کی آواز سے آنکھ کھلتی.. 
ھمارے گھر کے پاس بہت ساری مسجدیں ھیں جن کے موذن باری باری پکارتے ھیں..
الصلوہ خیر من النوم.. 
الصلوہ خیر من النوم..
نماز نیند سے بہتر ھے.. 
نماز نیند سے بہتر ھے..
مگر عجیب بات ھے کہ ھمارے لیے فجر کی نماز بہت مشکل ھے !!


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 163

Reply to This

Replies to This Discussion

Allah hmy 5 waqat ki namaz ada krny ki toufeeq atta farmaye

Aameen

Nice sharing

thanks a lot + ProudyMayo(MS)

Ibadat k lia lagan ho insaan may tu hi wo sahi mahno may ibadat ka haq ada kr sakta hy hm is lia itny qahil hyn k hmm muslim peda howy ye samjty hyn k hmy sb knowledge hy. Knowledge zaror hy but hm us knowledge ki asal sy waqaf ni hoty. Or insaan is knowledge ki asal, apni takhleeq k maqsad sy tb tk waqif ni ho sakta jb tk wo kud jostjo na kry. Jo insaan apni jostjo sy ye sb knowledge samjta hy wohi hr cheez k sahi maqsad ko jan sakta hy

RSS

HELP SUPPORT

This is a member-supported website. Your contribution is greatly appreciated!

Today Top Members 

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.