Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

کیا ہمارے پاس کوئی پیمانہ ہے جو ہمیں بتا سکے کہ ہماری دعا رد کر دی گئی ہے یا ضائع چلی گئی ہے؟ یا پھر ہم نے دعا کی قبولیت اس شے کو سمجھ رکھا ہے کہ ہم اپنی جائز ناجائز خواہشات کو تمام جہانوں کے بادشاہ پر مسلط کر دیں اور پھر اس کو پورا ہوتا ہوا دیکھ لیں؟ بغیر اس کا انجام جانے ہوئے۔۔۔بغیر کسی حکمت کو سمجھے ہوئے۔۔۔بغیر درست وقت کا ادراک کیئے ہوئے؟ رب دیکھے ہی نہ کہ بندہ جو مانگ رہا ہے وہ اچھا ہے اس کے حق میں یا بُرا ہے۔بس ہم نے جو دعا مسلط کر دی ہے اس پر بس وہ اسے جوں کا توں آنًا فانًا پورا کر دے؟
اگر اسی کا نام قبولیت رکھ لیا ہے تو اس سے بڑھ کر اللہ کی توہین اور کیا ہوگی؟
جبکہ دعا تو ایک التجا کا ،ایک درخواست کا نام ہے جو ایک حقیر اور محتاج بندہ اپنے مالک کے آگے کرتا ہے۔ایک بندہ جو اپنا آنے والا کل نہیں جانتا اور وہ مالک جو عالم الغیب ،مختار کل اور بندے کو بندے سے زیادہ جاننے والا اور اس سے کہیں زیادہ اس کا بھلا چاہنے والا اور کہیں زیادہ محبت کرنے والا ہے۔ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی بہت ضرورت ہے۔دعا کریں، کوشش کرتے رہیں، تغافل نہ برتیں۔ جلد بازی نہ کریں اور انجام عالم الغیب کے سپرد کر دیں۔ فرمان باری تعالی ہے:
وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۖ وَعَسَىٰ أَن تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
اور ممکن ہے تم کسی چیز کو ناگوار سمجھو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے مضر ہو اور الله ہی جانتا ہے اور تم (کچھ بھی )نہیں جانتے۔
(البقرہ/۱۲۴)
پھر فرمان رسول صل اللہ علیہ وسلم ملاحظہ ہو:
بندے کی دعا تین باتوں سے خالی نہیں ہوتی:
(۱)یا اس کا گناہ بخشا جاتا ہے۔
(۲)یا دنیا میں اسے فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
(۳)یا اس کیلئے آخرت میں بھلائی جمع کی جاتی ہے کہ جب بندہ اپنی اُن دعاؤں کا ثواب دیکھے گا جو دنیا میں مُسْتَجاب(قبول)نہ ہوئی تھیں تمنّا کرے گا:
کاش!دنیامیں میری کوئی دعا قبول نہ ہوتی اور سب یہیں کے واسطے جمع رہتیں ۔
(ترمذی،کتاب الدعوات،باب فی جامع الدعوات۔۔۔ الخ،۵/۲۹۲،حدیث:۳۴۹)

Views: 280

Reply to This

Replies to This Discussion

nice sharing 

Jazak Allah bhai 

(البقرہ/۱۲۴)???

It is ayat no. 216 of surah Baqara. No doubt that ALLAH knows and we don't know.

But this Ayat about Jihaad


بس ہم نے جو دعا مسلط کر دی ہے اس پر بس وہ اسے جوں کا توں آنًا فانًا پورا کر دے؟
اگر اسی کا نام قبولیت رکھ لیا ہے تو اس سے بڑھ کر اللہ کی توہین اور کیا ہوگی؟

plz is tarha k words sy avoid kia krin....can we ??? ALLAH bey niaaz hy.

RSS

© 2022   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service