We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

•'•'•'• کوئی ایک تو دونوں کو سزا دینے یا انصاف کرنے کا سوچے گا •'•'•'•

اگر اپنی بہن کسی کو پسند کرتی ہو اور ملنے جاتی ہو تو اسے جان سے مار دینا چاہئے. کیونکہ وہ بدکردار ہے. اور لڑکا بے غیرت ہے.
جب کسی کی بہن اپنے ساتھ محبت کا کھیل کھیلے تو وہ دنیا کی سب سے اچھی اور پاکباز عورت لگتی ہے.
شادی سے پہلے کسی لڑکی سے محبت تھی. کیونکہ وہ بہت اچھی اور نیک لڑکی تھی.
شادی سے پہلے بیوی کو کوئی پسند کرتا تھا تو بیوی بد کردار.
طوائف بدکردار لیکن اس کے پاس روز جانے والا عزت دار.
کوئی لڑکی کسی لڑکے کی باتوں میں آکر گھر چھوڑ دے تو لڑکا یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیتا ہے کہ جب ماں باپ کی نہ ہوئی تو میری کیا ہوگی.
جب مرد اپنی بیوی کی باتوں میں آکر ماں کی بے عزتی کرتا ہے اور اسکو گھر سے نکال دیتا ہے تو وہ اچھا شوہر کہلاتا ہے.
کوئی لڑکی کسی لڑکے سے فون پر باتیں کرتی ہے اور وہ ریکارڈ کر کے دوستوں کو سناتا ہے تو لڑکی بری اور وہ سب عزت دار.
جہیز دو جہیز دو. مگر حق مہر ساڑھے بتیس روپے رکھو.
جہیز لعنت ہے مگر منہ پھاڑ کر لاکھوں کا حق مہر مانگ لو.
کوئی کافر کسی مسلمان عورت پر ظلم کرے تو وہ شیطان.
خود ہزاروں مسلمان لڑکیوں سے فلرٹ کریں زنا کر کے تیزاب سے جلا کر قتل کردیں تو وہ لڑکیاں بدکار..
خود کسی لڑکی کی تصویر پر آیٹم، ظالم، قیامت کے کمنٹس دیں گے. بازار میں نظر آجائے تو بھوکی نظروں سے دیکھیں گے
کل کو وہی کسی اور کی حوس کا نشانہ بن جائے تو ہر جگہ اس آدمی کو کوستے پھریں گے.

ہم تو مسلمان ہیں. اسلام تو زنا کی سزا دونوں کو دیتا ہے پھر کیوں ہمارے اسلامی معاشرے میں سزا ایک کو ملتی ہے اور دوسرا باعزت بری ہوجاتا ھے؟
میں مردوں کے خلاف نہیں ہوں. مجھے ناانصافی اور منافقت سے نفرت ہے.
تم میں سے کوئی اسوقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا ہے.
دنیا کی ساری دلیلیں جواز، وکالتیں تو ہم اپنی ذات کے لئے رکھتے ہیں. مگر ساری سزائیں دوسروں کے لئے منتخب کرتے ہیں.
ہم ایسے تو نہ تھے. تو پھر اب کیوں ہوگئے؟ مجھے معلوم ہے بہت کم لوگ اس پر مثبت انداز میں سوچیں گے. ھر بار کی طرح زیادہ تر میری ہی ذات کو نشانہ بنائیں گے. خیر کوئی تو سوچے گا. کوئی تو منافقت چھوڑے گا. کوئی ایک تو کوشش کرے گا اپنے آپ سے سچ بولنے کی؟

کوئی ایک تو دونوں کو سزا دینے یا انصاف کرنے کا سوچے گا

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 236

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

 آج مکاں پکے ہیں، تو لوگ کچے ہیں، ایمان کمزور ہیں، جھوٹ مکارییوں اور برائیوں کا دور ہیں، آج کے دور میں کوئی قابل اعتبار قابل اعتماد نہیں ہیں، آج کی عورت نے بھی جانے کیوں اپنے آپ کو اتنا ارزاں کرلیا ہے، آج کی لڑکی کل کی عورت ہے، عورت کو اللہ تعالی نے مرد کی پسلی سے ہی تخلق کیا ہے، عورت ہمیشہ نرم گوشہ رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مرد کے جھانسے میں آکر اپنے آپ کو تباہ و برباد کرلیتی ہیں۔ مرد سے زیادہ اللہ پاک نے عورت کو ہی خوبصورت پرکشش اور بے شمار درجوں سے نوازہ ہے،، عورت سب سے پہلے بیٹی پھر بہن پھر بیوی اور پھر ماں کے درجے پر فائز ہوجاتی ہے، یہی کائنات کی خوبصورتی ہے، عورت مرد کے خاطر اپنی ہستی مٹا دیتی ہیں، اور مرد ہی عورت کو دکھوں عذابوں میں دھکیل دیتا ہے، لڑکی کو چاہیے کہ وہ کسی لڑکے کے بہکاوے میں نہیں آئے، کوئی لڑکا مرد کتنا ہی محبت و پیار کے دعوے کریں، اگر دو فریق آپس میں پیار کرتے ہیں، تو انہیں فورا شادی کرلینا چاہیے، اور جو لڑکا لڑکی آپس میں پیار و محبت کے دعوے کرے اور شادی نہ کریں تو سمجھ لینا چاہیے کہ لڑکا لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بنانا چاہتا ہے،

hmmm sai kaha bilkul 

reality 

RSS

© 2020   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.