We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

اُس نے بیٹھے بیٹھے اچانک کہا' اصل میں معراج دو تھیں !!!

میں چونکا ! اور اس کی طرف گھُور کر دیکھا

وہ مُسکرایا اور کہا، پہلے میری بات پوری سُن لو !!

میں نے کہا' تم نے پھر کوئی نئی تھیوری پیش کرنی ہوگی۔۔

وہ ہنسنے لگا۔۔ کہا' یار تم لوگ بس میری مخالفت ہی کرتے رہتے ہو۔۔ کم از کم سوچا تو کرو میری بات میں کچھ نہ کچھ تو سچائی ہو سکتی ہے ۔۔

میں نے کہا' اچھا اب کہو بھی کیا کہنا چاہتے ہو !!

وہ تھوڑا سا آگے ہوا اور فلسفیانہ انداز میں بولا۔۔ ہم لوگ واقعہ معراج کا صرف ایک رُخ دیکھتے ہیں۔۔ جو کہ خالصتاً روحانی ہے۔۔ اللہ پاک نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو روح و جسم سمیت آسمانوں پر بلایا، سیر کرائی، اپنی قدرت کے کرشمے دکھائے، انہیں سدرۃ المنتہیٰ سے بھی آگے بُلایا۔۔ ایسی جگہ جہاں خالق اور محبوبِ خالق کے سوا کوئی نہ تھا۔۔ راز و نیاز ہوئے۔۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 5 عدد نمازوں کا تحفہ لے کر واپس آگئے۔۔ یہ تو تھا واقعہ معراج کا خُلاصہ جسے ہم بچپن سے پڑھتے سُنتے آئے ہیں۔۔ میں نے کہا' یہاں تک تو کوئی اعتراض نہیں مجھے۔۔ اس نے کہا' یہ تو تھی پہلی معراج ۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسری معراج اس واقعہ معراج کے بعد ہوئی۔۔۔ اور وہ انسانیت کی معراج تھی۔۔۔۔۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل کر کے دنیا میں واپس تشریف لائے۔۔ اللہ اللہ۔۔۔ کیا شرف ہے۔۔ کیا عظمت ہے۔۔ کیا خصوصیت ہے۔۔ ذرا سوچو تو !! بندہ لکھنا چاہے تو الفاظ ساتھ چھوڑ دیں۔۔ لکھنا تو دور، بندہ سوچے کی کوشش بھی کرے تو ذہن جواب دے جاتا ہے۔۔ مگر ایسا درجہ پا لینے کے بعد واپس آ کر رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرماتے ہیں؟؟ "میں تو تمہارے جیسا ہی انسان ہوں"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے جیسے؟؟ انسان؟؟؟ یہاں لوگ کچھ نہ کر کے بھی دو دو لائن کے نام بنا لیتے ہیں۔۔ اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے کے بعد بھی کہتے ہیں کہ "میں ایک انسان ہوں تمہارے جیسا"۔۔ !! معراج ہے یہ عاجزی کی۔۔ یہ اصل معراج ہے جس میں انسان اپنے آپ کو پہچانتا ہے۔۔ کسی قسم کے تفاخر کا شائبہ بھی نہیں۔۔ لوگ 9 سالہ عالم کا کورس کرکے فرشتوں اور انسانوں کے درمیان والی کسی جگہ جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔۔ یہاں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ پاک سے ملاقات کرکے بھی کہتے ہیں کہ "میں تو انسان ہوں" یہ بھی تو واقعہ معراج کا ہی سبق ہے۔۔ کہ انسان بہرحال انسان ہی ہے۔۔ اور انسان ہی رہے گا۔۔۔۔ وہ رُکا۔۔۔ پھر کہنے لگا۔۔ اسی لئے میں کہتا ہوں کہ معراج دراصل دو تھیں۔۔ ایک روحانی۔۔ جس میں رسولؐ پاک کے درجات کو فرشتوں کی پہنچ سے بھی اوپر لے جایا گیا۔۔ اور دوسری انسانیت کی معراج۔۔ جب اتنی بلندی پر پہنچ کر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عاجزی کی حد کر دی۔۔ وہ عاجزی جو اللہ پاک کو بے حد پسند ہے !!!

وہ خاموش ہو گیا۔۔۔ اور میں چپ چاپ بیٹھا اُسکا منہ تکتا رہا۔۔!! 

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 240

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

Best Sharing.

Thanks, Ya Assad

thnxxx for this super sharing  keep it up 

very nice 

MASHALLAh, 

Marvelous sharing Bhai,  

Thanks All

JazakAllah Khair for Your so precious sharing 

keep it up 

RSS

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.