Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.


افطاری کا ثواب
=========
 علاقے کی سب سے بڑی محل نما کوٹھی ۔کے بڑے اور سب سے ٹھنڈے کمرے میں سیٹھ صاحب ویڈیو کال کرنے میں مصروف تھے ۔
یہ کال مسجد نبوی مدینہ میں کی جا رہی تھی ۔
جہاں آج سیٹھ صاحب نے اپنے والد,والدہ اور دوسرے قریبی مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے ۔ ۔
کاروبار میں برکت کے لیے ۔
صحت و سلامتی کے لیے ۔ 
مسجد نبوی میں پانچ سو افراد کی افطاری کروانا تھی ۔ ۔
وہ ویڈیو لنک کے ذریعے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے ۔ 
وہ خوش تھے ۔ ۔اس ثواب کا اندازہ کر کے جو اس افطاری سے انہیں ملنے والا تھا ۔ ۔
علاقے میں واہ واہ بونس میں تھی ۔
ابھی افطاری ہوئی ہی نہیں تھی ۔کہ ہر جگہ ان کی سخاوت کے چرچے تھے ۔
 ایک دو بندوں کی افطاری کرانی بھی مشکل ہوتی ہے اور سیٹھ صاحب نے مدینہ سے دور رہ کر مدینہ میں پانچ سو افراد کی افطاری کروائی ہے ۔ ۔
ماشاءاللہ جی ماشاءاللہ ۔ ۔۔ 
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 
 بڑی سی کوٹھی سے دو فرلانگ کے فاصلے پر ۔مٹی پتھر گارے اور لکڑی سے بنے بے ہنگم مکان کے اونچے نیچے صحن میں بیٹھی اماں جنتے افطاری کا سامان تیار کر رہی تھی ۔ 
 کجھور مہنگی تھی ۔ سو اس کی جگہ گڑ تھا ۔ جو سال کے سال ۔ ۔مظفرگڑھ سے آتا تھا اور اماں محفوظ کر لیا کرتی تھی ۔ 
اس کے علاوہ ۔تخم ملنگا ملے پانی میں لیموں کی جگہ نمک ذرا ذیادہ کر دیا تھا ۔ ۔
فاصل چاچا پاس ہی چھلنگا چارپائی میں بیٹھا ۔تقریبا دسویں بار پوچھ رہا تھا ۔
پانی ٹھنڈا ہوا کہ نہیں ۔ 
اماں نے ہاتھ پانی کی بالٹی میں ڈالا ۔ اور بولی ۔ 
 ہاں ٹھنڈا ہے ۔ ۔سارا دن چھاوں میں پڑا رہا ۔ ۔ٹھنڈی ریت پر ۔ اوپر بوری تھی گھڑے پر ۔ اب بھی ٹھنڈا نہ ہو گا ۔ ۔ ۔ ؟
تجھے لگتا ہے آج روزہ کچھ ذیادہ ہی لگ گیا ہے ۔
ہاں بھلی لوک ۔ آج تو پیاس سے دم نکلے جا رہا ہے آج برف نہیں آئی کہیں سے ۔ 
اماں جنتے کے بجائے ۔لڑکا دانش بولا ۔
ابا گیا تھا میں ۔ آنٹی رخسانہ کے گھر پر وہ کہتی ہیں کہ بجلی ہی نہیں برف کیا بنے ۔ ۔
ابا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 
دانش تھوڑا چپ کر کے پھر بولا ۔
ہاں پتر ۔
ابا آج وڈے چوہدری جی نے مکے مدینے میں افطاری کرائی ہے ۔ ۔ پانچ سو بندوں کی ۔ ۔
بوڑھا فاضل حیران سا ہوا ۔ 
مکے مدینے ۔ ۔ ۔ادھر کوئی نہیں تھا ۔ افطاری کرنے والا ۔ 
ابا وہاں ثواب ذیادہ ہوتا ہے نا ۔ وہ وڈا گھر ہے نا رب کا ۔ 
ہمیں بھی کبھی کرا دیتے تو ۔ ۔ثواب ہی ہونا تھا ۔ 
بوڑھے فاضل نے حسرت سے کہا ۔ ۔
برف ہی دے دیتے تو ۔
ہائے ہائے دانش کے ابا کچھ خوف خدا کر ۔
پر ابا ادھر ثواب کم ہوتا ہے نا ۔
پتا نہیں پتر ثواب تو دینے والا جانے ۔ ۔ ۔ مولوی صاحب تو کہتے ہیں قریب والے کا حق ذیادہ ہوتا ہے ۔ ۔
 منقول

Views: 508

Reply to This

Replies to This Discussion

Nice Message 

thanks :)

awesomeeeeeee

:)

Bs Smajhne ki bat he jo hm smajh nai skty

ji :)

Sadqa zakat khairat sab sy pahly apny eyal dar qrabat dar or alaq k logo ka haq hai ..hukme Nabvi SAWW sy manqool ..

Beshak !
nice to see u :)

Sara !!!! Meri FB ki posts yahan copy kr k daad samait rai. :P :P hahaha, Anyway carry on. I don't mind these things.

lazmi tu ni ap ki chori ki ho 

lakin acha msg ho tu main chori krnay sy guraiz ni krti hoti 

nice

th

RSS

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service