کوئی ایک سال پہلے کی بات ہے کہ میری آفس کولیگ سے، رسول پاکصل اللہ علیہ و آل وسلم کے علم کے لئے استعمال ہونے والے لفظ "اُمّی" پہ کچھ ڈسکشن شروع ہو گئی، جو کچھ اس طرح تھی۔
بریڈ: مجھے ایسے علماء سے سخت اختلاف ہے کہ جہاں کہیں رسول پاک صل اللہ علیہ و آلہِ وسلم کے نام نامی کے ساتھ جب "اُمّی" کا لفظ استعمال کیا جائے تو وہ اس کا مطلب "اَن پڑھ" {نعوذ باللہ} کہ معانی میں بیان کرتے ہیں۔
کولیگ: تو اب تمہاری بات مانی جائے یا علماء کی؟ ظاہر ہے علماء کی ساری زندگی دین پہ محنت ہوتی ہے، وہ غلط کیسے کہ سکتے ہیں؟
بریڈ: بے شک علماء کی محنت پہ کوئی شک نہیں کیا جا سکتا لیکن کیا وہ غلطی سے پاک اور معصوم ہوتے ہیں؟اور کیا سارے علماء برابر علم والے ہوتے ہیں؟
کولیگ: کیا یہ سچ نہیں کے رسول پاک صل اللہ علیہ و آلہِ وسلم کو کبھی کسی عام انسان نے تعلیم نہیں دی؟
بریڈ: جی بالکل درست فرمایا، وہ بنا کسی استاد{ماسوائے اللہ} کے عالم ہیں۔ لیکن فرض کریں کہ اگر کسی شخص کا کوئی استاد نہ ہو لیکن وہ اپنے کام میں مہارت رکھتا ہو تو کیا آپ ایسے انسان کو "اَن پڑھ" کہ سکیں گی؟ کیا آپکی ماں نے ماں ہونے کی ٹریننگ لی تھی؟
کولیگ: ٹھیک کہ رہے ہو کہ میری ماں نے مامتا کی ٹریننگ نہیں لی لیکن وہ پڑھی لکھی تو نہیں ہیں تو اگر میری ماں کو اگر کوئی اَن پڑھ کہ دے تو اس میں برا منانے والی تو کوئی بات نہیں ہے نا؟
بریڈ: میرے علم کے مطابق نبی اور آل نبی صل اللہ علیہ و آلہِ وسلم کی مودّت کے بغیر کسی کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔ مودّت کا درجہ محبت سے بے انتہا ذیادہ ہے، یہ تو عشق کی درجہ سے بھی بلند ہے۔ اگر آپ غلطی سے کسی عام لیکن انتہائی سمجھدار انسان کو اس کے سامنے "اَن بڑھ" کہ ڈالیں تو اسکو بُرا نہیں لگے گا؟
کولیگ: دیکھو اگر انسان میں کوئی کمی یا خامی ہو تو با توں میں اسکا ذکر تو آ ہی جاتا ہے ، ایسی بات کو تو برداشت ہی کرنا پڑتا ہے نا؟ رسول اللہ ک صل اللہ علیہ و آلہِ وسلم کو لوگوں نے کیا کچھ نہیں بولا، لیکن انہوں نے صبر کیا۔
بریڈ: اسلام سے پہلےجو لوگ صاحب علم و معرفت نہ تھے سو وہ اپنی کم علمی اور کم سمجھ میں کچھ بھی بول سکتے تھے۔ میں یہ ہر گز نہیں کہ رہا کہ بعض علماء نے جان بوجھ کے "اُمُّی" کا مطلب اردو میں "اَن پڑھ" کے لفظ سے ٹرانزلیٹ کیا ہے، لیکن میری نظر میں ہمارےکلچر میں"اَن پڑھ" کا لفظ کسی خامی کی نشان دہی کرتا ہے اس لئے میں ایسے لفظ اور ترجمہ کو رسول پاک سے منصوب کرنا انتہائی نا مناسب سمجھتا ہوں۔
کولیگ: میری نظر میں تو کسی انسان میں کوئی معمولی کمی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔، جب علماء نے بھی ایسے ہی بیان کیا ہے تو بات ہی ختم ہو گئی۔ تم ایویں فلاسفر بن رہے ہو۔{ہلکے سے قہقے کے ساتھ}
بریڈ: اگرمیرے سمیت اکثر لوگوں کو دین کی حقیقی فلاسفی سمجھ آ جاتی تو آج دنیا کو اسلام کے نام سے خوف ذدہ نہ کیاجا رہا ہوتا۔ اچھا چھوڑیں اس بات کو، آپ کی بیٹی کیسی ہے؟ اُسکی سپیچ کیسی رہی؟
کولیگ: وہ بالکل ٹھیک ہے اور ما شاء اللہ اسکی سپیچ بہت اچھی رہی،پرائز بھی ملا ہے، بہت خوش تھی، تمھارا بھی بہت شکریہ۔
بریڈ: بہت مبارک ہو، اللہ اُسکے اچھے نصیب کرے اور خاص طور پہ بیٹی کو زندگی میں ایک "ان پڑھ" شریک حیات عطاء فرمائے۔
کولیگ: {انتہائی غصّہ میں}کتنی گھٹیا بات کی ہے نا تم نے، تمھیں شرم آنی چاہیے۔ تم اپنے بہن بھائی کی اولادوں کے لئے ایسی دعائیں کیا کرو، ہمیں معاف ہی رکھو۔ {ناراض ہو کر چلی گئی}
یہ واقعہ یہاں مکمل ہوا، فیصلہ آپ لوگ خود کر لیں۔بس رسول پاک صل اللہ علیہ و آلہِ وسلم کی یہ مندرجہ ذیل حدیث یاد رکھیں۔
------------------------------------------------------
فرمانِ رسول پاک صل اللہ علیہ و آلہِ وسلم {مفہوم}
---------------------------------------------------
تم میں سے کو شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اسکو اسے کے گھر والوں سے ذیادہ محبوب نہ ہو جاوں۔
آخر میں رسول پاک کی ولادت با سعادت کہ سلسلہ میں مسلمانوں سے ایک خاص گزارش۔
میلاد نبی صل اللہ علیہ و آل وسلم کے اس موقع پہ امّتی حضرات سے خصوصی گزارش ہے کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آل وسلم اپنی ساری زندگی "اُمتّی اُمتّی" کہتے اور اپنی امّت کی محبت اور بخشش کے لئےدوعائیں کرتے رہے اور روتے رہے۔ اور ہم لوگ اپنے ساتھی مسلمانوں کو "بدّعتی بدّعتی" کہتے نہیں تھکتے۔ ایسی باتیں امت مسلمہ میں فساد کا باعث ہیں۔ جو حضرات صاحب عقل و شعور ہیں انکو میں کھلی دعوت دیتا ہوں کے قرآن و احادیث سے استفادہ کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کے "فساد" زیادہ بڑا گناہ ہے یا بدّعت؟ اب یہ آپ کے نصیب کے آپکو کیا سمجھ آتی ہے۔ یہ بات یاد رھے کہ اگر کسی ایک فرقہ کے علماء کی نظر میں کوئی عمل بدعت ہے تو ضروری نہیں کہ دوسرے فرقہ کے علماء کی نظر میں بھی وہ بات بدعت ہی ہو۔ اب اگر کوئی ایک فرقہ دوسرے فرقہ پہ اپنی سوچ کو مسلت کرنے کی کوشش کرے گا تو یہاں سے ہی فساد کا آغاز ہو گا۔ بہتر ہے کے ہر مسلق کا احترام کرنا سیکھیں، اختلاف کرتے وقت یہ مت بھولیں کے دوسرا بندہ آپ کی "رعیّت" میں شامل ہے یا نہیں۔ پبلک فورمز پہ ایسے بحث مباحثے صرف فساد کو ہوا دیتے ہیں۔ "اور فساد قتل سے بڑا گناہ ہے۔" {القرآن}
کیا اس پر فتن دور میں آپ بارگاہ الٰہی اور بارگاہ رسول میں ایسا قیمتی تحفہ دے سکتے ہیں کہ آپ اس مبارک ولادت پہ سارے ایک ہو جائیں اور صرف مسمان اور امتی کہلائیں۔آج فیصلہ کر لیں اور ہر فرقہ سے اپنی وابستگی ختم کر لیں؟ سب سے محبت کریں اور فروعی معملات پہ اختلاف کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں۔
اگر اس پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔ اگر غلطی پہ ہوں تو رہنمائی فرمائیں۔ ہو سکے تو طالب علم کو اپنی دعاوں میں یا رکھئیے گا۔ جذاک اللہ۔
میری طرف سے امت مسلمہ کو رسول اللہ صل اللہ علیہ و آل وسلم کی ولادت با سعادت مبارک ہو۔ اللہ پاک نبی پاک و آل نبی کے صدقے امت مسلمہ کی ہدایت فرمائے اور ہمیں خصوصی طور پہ فساد جیسے قبیح گناہ سے بچائے۔۔۔۔آمین
Tags:
Nice sharing bro..
Ameeen
JazakAllahu Khairan Kaseera Mine BE Shil
^_^
کیا اس پر فتن دور میں آپ بارگاہ الٰہی اور بارگاہ رسول میں ایسا قیمتی تحفہ دے سکتے ہیں کہ آپ اس مبارک ولادت پہ سارے ایک ہو جائیں اور صرف مسمان اور امتی کہلائیں۔آج فیصلہ کر لیں اور ہر فرقہ سے اپنی وابستگی ختم کر لیں؟ سب سے محبت کریں اور فروعی معملات پہ اختلاف کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں۔
JAzakAllah nice sharning bro
well said
Ki Muhammd sy wafa tu ny tu ham tairy hin.....
BE Shil pakka wala ajaye na wapas :(
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ!
اگر میری ماں کو اگر کوئی اَن پڑھ کہ دے تو اس میں برا منانے والی تو کوئی بات نہیں ہے نا؟
Jis maa ny ap ko peda kiaa dunia mainn is muqam py khara kiaa k ap achai buraii ka frq kr skoo.. Us ko koi b ba kerdar insan unprh nai bol sktaa:)
© 2021 Created by + M.Tariq Malik.
Powered by
Promote Us | Report an Issue | Privacy Policy | Terms of Service
We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.
We are user-generated contents & non-commercial site. All product, videos, pictures & others contents on site don't seem to be beneath our Copyrights & belong to their respected owners & freely available on public domains. All Contents on site are for personal & non-commercial use.We believe in Our Policy & do according to them. If Any content is offensive in your Copyrights then please email at m.tariqmalik@gmail.com with copyright detail & We will happy to remove it immediately.
Management: Admins ::: Moderators
Awards Badges List | Moderators Group
All Members | Featured Members | Top Reputation Members | Angels Members | Intellectual Members | Criteria for Selection
Become a Team Member | Safety Guidelines for New | Site FAQ & Rules | Safety Matters | Online Safety | Rules For Blog Post