We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ

آسیہ مسیحی توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تضادات کا مجموعہ اور بنیادی قانونی غلطیوں سے پُر ہے۔ فیصلے کے اردو ترجمے میں بھی عوام کو گمراہ کیا گیا ہے۔

ایک قانونی ماہر کی جانب سے فیصلے کا پوسٹ مارٹم

کیا فیصلہ میرٹ پر ہوا:
کچھ فیس بکی فلاسفرز یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آسیہ مسیح فیصلہ میرٹ پر ہوا۔۔۔۔۔ان میں کچھ تو دین پی ٹی آئی یا پالشی مذھب سے تعلق رکھتے ہیں(ان کا کچھ علاج نہیں) جبکہ کچھ وہ سادہ لوح مخلص لوگ بھی شامل ہیں جو اردو فیصلہ پڑھ کر اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور ہوے۔

بطور وکیل آپ کو بتاتا چلوں کہ ایک تھرڈ کلاس مجسٹريٹ اگر رشوت لے کر بھی آپ کے خلاف فیصلہ لکھے تو وہ بھی اتنا اچھا لکھتا ہے کہ فیصلہ پڑھ کر داد دیے بنا نہیں رہ سکتے۔۔۔ صرف ”پریکٹسنگ“ وکیل ہی ایسا فیصلہ سمجھ سکتا ہے۔۔۔۔۔!!!
لہذا عام عوام کی رائے اس فیصلہ کے حق میں ہو جانا کچھ بعید نہیں۔۔۔!!

(فیصلے کے میرٹ پر بات کرنے سے قبل یہ وضاحت کر دوں کہ پچھلے نو سال اس کیس کے بارے سنتا رہا لیکن میں اس کیس کے حقائق نہ جانتا تھا اس لیے آسیہ کو گستاخ کہنے سے ہمیشہ خاموشی اختیار کی۔۔۔۔۔آج یہ فیصلہ پڑھ کر یقین ہونے لگا ہے کہ معاملہ گستاخی کا ہی تھا۔)

فیصلہ:

اس فیصلہ میں بہت سی باتیں ایسی ہیں جن سے نہ چاہتے ہوے بھی کورٹ کی بد نیتی ظاہر ہوتی ہے..... چند اہم درجذیل ہیں:

1: پیرا نمبر 31 میں شہادت ڈسکس کرنے سے قبل آگے پیچھے کے سوالات تو لکھ لیے لیکن سب سے اہم سوال یعنی ”توہین رسالت ہوئی یا نہیں“ گول کر لیا گیا۔۔۔۔۔تا کہ اس پر موجود تاقابل تردید شہادت ڈسکس ہی نہ کرنی پڑے۔ کیا یہ بد دیانتی نہیں...!!؟

2: پیرا نمبر انیس میں دو گواہان یاسمین بی بی اور مختار احمد کا ذکر ہے۔۔ انگش میں لکھا ہے: 
“yasmin bibi and mukhtar ahmad were given up”
جبکہ اسی کا اردو ترجمہ لکھا ہے:

”استغاثہ کے گوہان یاسمین بی بی اور مختار احمد "منحرف" ہو گئے“

چونکہ نناوے فیصد عوام نے اردو فیصلہ پڑھنا تھا۔۔۔اور وٹس ایپ پر پھیلایا بھی اردو فیصلہ ہی گیا۔۔۔۔ اسی لیے اس میں given up کا مطلب ”منحرف“ لکھ دیا۔ جس سے پڑھنے والے کو گمراہ کرنا انتہائی آسان ہو گیا۔

ایسا نہیں کہ ترجمہ کرنے والے کو given up کا مطلب نہیں آتا تھا۔۔۔ بلکہ اسی فیصلہ میں آگے انہی گواہان کے لیے ”متروک“ لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

3: پیرا 40 انگلش میں سب انسپیکٹر کا بیان لکھتے ہیں کہ ملزمہ کو گرفتاری کے بعد مجسٹريٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔۔۔۔۔ جبکہ اردو میں لکھتے ہیں ملزمہ کو مجسٹريٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا۔

4: پیرا نمبر 30 میں لکھتے ہیں کہ گواہان نے اپنے ابتدائی بیانات (161 ض ف)سے deviate کیا۔ اس کی مثال میں اکثر وہ باتیں لکھی ہیں جو ابتدائی بیان میں تو نہ تھیں لیکن جرح (cross examination) میں کہی گئیں۔

میں حیران ہوں کہ یہ بات کرتے ہوے اتنی بڑی غلطی(چول) کیسے کی گئی۔۔۔۔؟!!!

جس وکیل نے کچہری میں چار دن لگائے ہوں وہ جانتا ہے کہ deviation یا improvement وہ کہلاتی ہے جو ابتدائی بیان میں تو نہ ہو لیکن (examination in chief) میں آ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ کہ (cross examination) میں۔

کروس اگزامینیشن میں تو ہمیشہ وہ جوابات ہوتے ہیں جو ڈیفینس وکیل کے سوال سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ان میں تقریبا ہر قسم کا سوال اور جواب آ سکتا ہے۔

5: قانون کے مطابق جرم ثابت کرنا پراسیکیوشن کا کام ہے۔لیکن اگر ملزم کچھ پلی لیتا ہے تو اسے ثابت کرنا مکمل طور پر ملزم پر ہے۔
ملزمہ کے مطابق اس الزام لگانے کی وجہ(motive) پانی پلانے پر ہونے والے جھگڑے کو قرار دیا گیا۔ پہلی بات یہ کہ پریکٹسنگ وکلاء سمجھ سکتے ہیں کہ اگر یہ ثابت بھی ہو جاتا تو بھی یہ کتنا کمزور اور مضحکہ خیز defence تھا۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ ثابت کرنے کے لیے ملزمہ نے حلف لینے سے سے بھی انکار کیا اور کوئی دوسرا گواہ بھی پیش نہ کیا۔

جبکہ کورٹ نے زبردستی دو ایسے گواہان کے بیانات پر اسے پورے واقعے کو جھگڑا قرار دے دیا جو دونوں واقعے کے عینی شاہد نہ تھے۔۔۔!!!!! اور ان کے بھی پورے بیان لکھنے کی زحمت نہ کی۔۔۔۔۔۔!!!

6: جرگہ ہوا یا نہیں اس پر دس صفحات لکھ دیے۔۔۔خاتون کا اپنے دفاع میں دیا گیا بیان غیر ضروری طور پر تین مرتبہ لکھ دیا۔۔۔لیکن خاتون کا ہی یہ بیان ”کہ اس نے جرگہ کے سامنے اَنڈر پریشر کنفیشن کی“ نہیں لکھا۔۔۔کیوں؟

(ایک ایسا خاندان جو دہائیوں سے مسلمانوں کے ساتھ رہتا رہا۔۔۔۔۔صرف پانی کے جھگڑے پر توہین رسالت کا ملزم ٹھرے اور پورے گاوں سے ایک بھی گواہ اپنے حق میں نہ پائےــ!!!؟)

ــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــ

اس کے علاوہ بہت سی باتیں ہیں لیکن تحریر کو مختصر رکھنے کے لیے آخری اور اہم پوائنٹ:

کسی بھی کریمینل کیس میں ملزم کے بری ہونے کے کےلیے ”میٹیریل کنٹراڈکشنز“ کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ججز نے بھی ”میٹیریل کنٹراڈکشن“ کا لفظ بار بار استعمال کیا ہے۔

لیکن جو بات انتہائی اہم ہے وہ اس لفظ کا ”قانونی“ مفہوم ہے۔۔۔۔۔ قانون کے مطابق ”میٹیریل کنٹراڈکشن“ وہ ہے جو براہ راست ملزم پر لگائے گئے الزام\جرم(offence) سے متعلقہ ہو۔۔۔۔۔نا کہ اس جرم کے بعد کے حالات و واقعات میں پائی جانے والے تضادات....!!

اس میں سب سے اہم عینی شاہدین کی اس جرم کے سرزد ہونے کے بارے گواہی ہوتی ہے۔ جس پر فیصلہ خاموش ہے۔

چونکہ ججز کے اٹھائے گئے سوالات میں سب سے اہم سوال ”توہین رسالت ہوئی یا نہیں؟“ رکھا ہی نہیں گیا۔ لہذا تمام فیصلہ جرم ہونے کے بعد کے حالات و واقعات کے گرد گھومتا ہے۔۔۔۔۔!! اور انہیں کو غلط ثابت کرتے ہوے توہین رسالت کو بھی رد کر دیا گیا۔

لطیفہ: 
آسیہ کا مطلب گنہگار ہے۔ جسٹس کھوسہ
(ویسے کھوسہ صاحب نے پتہ نہیں کسے دکھانے کے لیے چیف صاحب کی لکھی باتیں دوبارہ دوبارہ لکھ کر صفحات ضائع کے ہیں)

نوٹ: 
اگر درج بالا بدنیتی پر مبنی باتیں نہ ہوتیں اور میرٹ پر بری کیا جاتا(جو کہ شاید ناممکن تھا) تو مجھے کچھ اعتراض نہ ہوتا۔ لیکن اب مجھے ان لوگوں کی باتیں حقیقت لگنے لگی ہیں جن کے مطابق عالمی اداروں اور قوتوں کو خوش کرنے کے لیے یہ فیصلہ انتہائی عجلت میں کیا گیا۔
افسوس کہ مدینہ کی ریاست اور تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے ناموس رسالت کی بھی پرواہ نہ کی....!!

بشکریہ: ضیا کاظمی ایڈوکیٹ

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 136

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

adalton min fasily saboton py hoty hin, agr kui saboot hota tu tab saza mumkin thee. 10 sall say case chalta rha , phly gawa thy wo be asta asta ghyeb ho gye...

aur agar mujrima khud he confess kar rahi ho to? janab asia maloona ne 2 times confess kar rakha hai, aik mujarma jab khud maan rahi hai tab kia kaha ga aap

aur baqi rahi baat delay hona ki to janab, aap maazi otha ker dakh lay, aisa mamlat me aisa he kia jata hai, sab taqte jama ho jati hain....aaj bhi aap dakh la, kis kis ne dabao na dala ho....

ab ye tu Baba Rehmta hi janta hy q delay ho rhy cases...

BTW, ap k khyal min es case py dabaoo ks ka ho skta hy? 

My Dear! phly case session court and high court min tha unoo ny saza e mout ka fasila kia without any proof tu kya supreme court investigate nai kary gi k kesy mumkin ho gai mout. q k rules and regulations k mutabiq judiciary chalti hy proof py.

RSS

Latest Activity

+ ! ! dAd's anGeL ❤️ liked + ! ! dAd's anGeL ❤️'s discussion -_-
1 hour ago
+ ! ! ! ! ! ! maho+++ replied to + IUUOƆƎUT +'s discussion یہ تو حسن و عشق کے ہیں مرحلے
3 hours ago
+ ! ! ! ! ! ! maho+++ posted a discussion
3 hours ago
+ ! ! ! ! ! ! Sm!Le updated their profile
4 hours ago
+ Տɑíɾɑ Ƙհɑղ + replied to Asad's discussion ربا سچیا تُوں تے آکھیا سی
4 hours ago
+ ! ! ! ! ! ! maho+++ replied to + IUUOƆƎUT +'s discussion یہ تو حسن و عشق کے ہیں مرحلے
4 hours ago
+ IUUOƆƎUT + replied to + IUUOƆƎUT +'s discussion یہ تو حسن و عشق کے ہیں مرحلے
4 hours ago
+ ! ! S░!░N҉░G҉░E҉░R​⭐️ replied to + IUUOƆƎUT +'s discussion یہ تو حسن و عشق کے ہیں مرحلے
4 hours ago
+ ! ! S░!░N҉░G҉░E҉░R​⭐️ liked + IUUOƆƎUT +'s discussion یہ تو حسن و عشق کے ہیں مرحلے
4 hours ago
+ M.Tariq Malik replied to + M.Tariq Malik's discussion MTH603 All Current Mid Term Papers Fall 2019 (14 to 26 December 2019) & All Solved Past Papers, Solved MCQs & Helping Material in the group MTH603 Numerical Analysis
4 hours ago
+ M.Tariq Malik replied to + M.Tariq Malik's discussion MTH603 All Current Mid Term Papers Fall 2019 (14 to 26 December 2019) & All Solved Past Papers, Solved MCQs & Helping Material in the group MTH603 Numerical Analysis
4 hours ago
+ M.Tariq Malik replied to + M.Tariq Malik's discussion MTH603 All Current Mid Term Papers Fall 2019 (14 to 26 December 2019) & All Solved Past Papers, Solved MCQs & Helping Material in the group MTH603 Numerical Analysis
4 hours ago

Today Top Members 

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.