We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More


Dear Students! Share your Assignments / GDBs / Quizzes files as you receive in your LMS, So it can be discussed/solved timely. Add Discussion

How to Add New Discussion in Study Group ? Step By Step Guide Click Here.

بہت سے علماء کی نظرمیں کوئی بھی دن منانا کوئی جرم نہیں ہوتا بشرطِ کے یہ عمل کسی دینی تعلیمات سےنہ ٹکراتا ہو۔ ہاں جس دن کی یاد منائی جارہی ہے اسکے طریقہ اور لوازمات پہ بحث کی جا سکتی ہے۔

 

مثال کے طور پہ ہمارے ہاں کچھ فرقے میلاد النبی صل اللہ علیہ و آل وسلم منانے کو بدعت اور ناجائیز قراردیتے ہیں، جبکہ وہ اپنے مسلک کے مطابق بیشک اسے بدعت مانتے ہوں لیکن دوسرے مسا لک میں یہ دن منانا نہ صرف جائیز ہے بلکہ عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ بہرحال ایسی باتوں پہ جھگڑنا اورسخت اختلاف کرنا بد ترین عمل ہے جو کہ ملکی سا لمیت کے لئے زہر قاتل ہے۔


اسی طرح سے ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ پاکستان میں اقبال ڈے بھی منایا جاتا تھا لیکن جس طرح پاکستان بننے سے پہلے ہمارے مولوی حضرات قائد اعظم کو کافر اعظم کہتے تھے اسی طرح علامہ اقبال جیسے ولی اللہ کی نفرت بھی شروع سے موجود تھی اور آخر کار ان کا نام مٹانے کی کوشش میں ان کی تاریخِ پیدائش والے دن عام طعطیل کو ختم کر دیا گیا۔ جبکہ اس ہستی کی شاعری دین سے نہیں ٹکراتی، بلکہ دین کی تبلیغ کا زرئعہ ہے۔ آج تک ان کی شاعری پہ ریسرچ ہو رہی ہے۔ لیکن صوفی بزرگ ہونے کی وجہ سے مخالف گروہ کو ان کا نام ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا۔  اگر ایسے ہی چلتا رہا تو اگلے پچاس سال بعد ان کا نام کتابوں میں برائے نام ہی رہ جائے گا۔

 

انسان کی نفسیات کا حصہ ہے کہ وہ شخصیات سے ضرور متاثر ہوتا ہے۔ اسی لئے کسی شخصیت کا دن منانے  کا مقصد اس ہستی کی تعلمات کو زندہ کرنا ہوتا ہے۔ لیکن ہر کوئی سیاسی تاریخ کا شوقین نہیں ہوتا۔ یہ بات با لکل درست ہےکہ ہمیں علم ہونا چاہیئے کہ تئیس مارچ کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی۔ اور اس دن کی یاد منانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ نہ ہی اس میں کوئی حرج ہےکہ سکول، کالج، یونیورسٹی ، ٹی وی اورسوشل میڈیا پہ اس دن کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہونے چائیں۔


 لیکن کیا کوئی یہ سمجھا سکتا ہے کہ اس دن ہم کڑوڑوں روپے خرچ کر کے پریڈ کا پروگرام کیوں منعقد کرتے ہیں؟ اس کا مقصد کیا ہے آخر؟ کیا یہ پریڈ یہود و نصارٰہ و ہنود کو طاقت یا نفرت دکھانے کا ایک طریقہ ہے؟ کیا ہم ان قوموں کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کے یہ دیکھو ہمارے پاس بھی تمھاری طرح کے میزائل اور لڑاکا طیارے ہیں۔ دیکھو ہمارے پاس بھی تمھاری طرح کی فوج ہے؟ بات تو آپکو عجیب لگے گی کیونکہ ہم لوگ جب کلچر کے طور پہ جن اعمال کے عادی ہو جائیں تو پھر کلچر کو بھی دین کی طرح فالو کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ 

یہ بات دوبارہ یاد کروا دوں کے یہاں اس دن کو منانے کے خلاف ہرگز بات نہیں ہو رہی۔ بلکہ صرف اس کے طریقہ کار پہ آپ کی توجہ درکار ہے۔ اپنی اگلی جنریشن کو محب وطن بنانا بیشک ہماری اہم ذمہ داریوں میں سے ہے۔ لیکن کیا ہم بچوں کی خصوصی تعلیم، سوشل میڈیا اور قومی سطح پہ سکول کالج یونیورسٹی اور مختلف ادراروں اور سیمینار کے زرئیعہ  اپنے بچوں کو محب وطن ہونے کی تعلیم نہیں دے سکتے؟ پوری دنیا اپنے ایسے ریسورسز کو سوچ سمجھ کے استعمال کرتی ہے جو ان کے پاس کم مقدار میں ہوتے ہیں۔ جانے ہمارے کتنے ہی ناپید زرائیع مثال کے طور پہ پیٹرول، گیس، ڈیزل، مشینری، وغیرہ، ایسی مشقوں میں خرچ ہو جاتے ہیں۔   

ایک طرف حکومت روتی پٹتی رہتی ہے کہ حکومت چلانے کے پیسے نہیں ہیں کیونکہ عوام ٹیکس نہیں دیتی۔ دوسری طرف ہر آنے والی حکومت بھیک کا پیالہ لے کر اگروقتی طور پہ آئی ایم ایف کے پاس نہ بھی جائے تو کم از کم  دوسرے ملکوں سے بھیک مل جانے کی کامیابی پہ فخر کرتی ہے۔ ہماری عدالتیں کرپٹ سیاست دانوں اور بزنسمینز سے پلی بارگین کے نام سے لوٹی ہوئی دولت کا دس یا بیس فیصد پیسہ قستوں پہ واپس مانگ کر کامیابی کے گانے گاتی ہیں۔ لیکن کسی کی طرف سے ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کیا جاتا جو بڑی بچت کا وسیلہ ہو جو ہمارے مستقبل کو پہتر کر سکے۔

میرے بہت سے جزباتی بھایئوں کے لئےپریڈ کے خلاف بات کرنا تو ملک کی سلامتی کے لئے خطرے والی بات ہو گی۔  سمجھ نہیں آتی کے کیا کوئی قوم کسی دوسری قوم کے میزائل کو ٹی وی پہ دیکھ کر  تھر تھر کانپنے لگتی ہے؟ کیا جو ہم دنیا کو دکھا  رھے ہوتے ہیں وہ کسی اور کے پاس موجود نہیں؟ جن حضرات کو یہ باتیں بری لگیں وہ ناراض ہونے کے بجائے میری رہنمائی فرمائیں۔ پلیز مجھے کوئی تو ایسا خاص ترین فائدہ بتائیں جو پریڈ کے پروگرام پہ خرچہ کرنے سے ہمیں حاصل ہوتا ہے۔

 

جب کوئی ڈاکٹر بن جاتا ہے تو کیا کوئی اس سے یہ پوچھتا ہے کہ چلو یار تمھارے میٹرک پاس کرنے کی خوشی میں پارٹی کرتے ہیں؟ اگر یہ بات عجیب ہے تو کیا پاکستان بن جانے کے بعد تئیس  مارچ پہ کڑوڑوں روپیہ خرچ کرنا عجیب بات نہیں ہے؟ ظاہر ہے کہ عقل مند قومیں آزادی کی خوشی ہی منائیں گیں نا؟ ناں کہ آزادی کی قرارداد کا دن منائیں گیں۔

  مہربانی فرما کے بات سمجھنے کی کوشش کریں کہ اس دن کو ملک کی تاریخ کے اہم حصہ کے طور پہ تعلیم اور ابلاغ عامہ کے زرئع ضرور منائیں۔  لیکن غیریب ملک کی غریب عوام کے حق کا کڑوڑوں روپیہ خرچ مت کریں۔ ہاں جب ہماری اکانومی امریکہ اور چائنا والی ہو جائے تو ایسا کرنے پہ سوچا جا سکتا ہے۔ دینی طور پہ تو ایسا کرنا ہر حال میں نا مناسب ہے۔

 

ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے، دکھ صرف اس بات پہ ہوتا ہے کہ قومی بچت کی سکیموں اور وزیر اعظم ہاوس کی بھینسیں  بیچ دینے سے بچت نہیں ہوا کرتی۔ ڈیم چندوں سے نہیں بنا کرتے۔ بلکہ ایسی پالیسیوں پہ عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو بڑے بڑے خرچوں کو کنٹرول کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ رسول پاک صل اللہ علیہ و آل وسلم کی حدیث کا مفہوم ہے کہ روز محشر سب سے زیادہ طویل حساب ایسے اشخاص کا ہو گا جو بہت دولت مند ہوں گے۔  ایسے افراد جو غریب عوام کا کڑوڑوں روپیہ ایسے مواقع پہ خرچ کر ڈالتے ہیں،کیا اللہ ایسے امیروں کو بلا حساب جنت میں جانے دے گا؟

ہمارے ملک میں غریب عوام کی تعداد بہت ذیادہ ہے ، ان لوگوں کے زندہ ہونے سے ہی پاکستان ہے نا؟ اگر عوام کسی قابل ہوں گے تو ہی ملک ترقی کرے گا نا؟ اگر کوئی غربت سے مر جاتا ہے تو کیا اسکی روح کو پاکستانی ہونے پہ فخر ہوگا؟

پاکستان زندہ باد

اہم گزارش:

مہربانی فرما کے  تئیس مارچ کی طرح میلاد النبی کے دن بھی خرچہ بچانے کا مشورہ نہ دیں۔ کیونکہ میلاد النبی  بہت سے لوگوں کے لئے دینی  معملہ ہے۔ دینی مودت اور محبت کے اظہاراور ایک سیاسی دن کی یاد کو آپس میں مکس مت کریں۔

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 139

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

.

Nice sharing!! Keep it up

Really nice point, this is just road show. Rather then we should put efforts to bring some positive impact on these days.

 hinnn sachiiiiiiiiii

But sach ye hai k hmy wohii krnaa chahiye jo hamary Nabi PBUH

Ny apni zindagi m kiya... Don't nt follow others 

RSS

© 2020   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.