Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

دودھ سے بھری کیتلی اس کی بیٹی کے ہاتھوں سے اچانک چھوٹ کر نیچے گری --- سارے کا سارا دودھ زمین پر پھیل گیا--- 
وہ خاموشی سے ایک طرف بیٹھا یہ منظر دیکھ رہا تھا-- ایک لمحے کیلیئے اس کے ذہن میں شکوہ پیدا ہوا--- 
"اے مالک اس طرح کے چھوٹے بڑے نقصان ہم غریبوں کا مقدّر ہی کیوں ہوتے ہیں؟؟"
اگرچہ ایک ہی لمحے میں پورے دن کی کمائی کے برابر نقصان ہو چکا تھا-- تاہم وہ زبان سے کچھ نہ بولا۔۔۔

اچانک اس نے عجیب منظر دیکھا--

ایک بلی کہیں سے نمودار ہوئی اور اس نے زمین پر پھیلا دودھ چاٹنا شروع کر دیا--- جب وہ جانے کیلیئے مڑی ---

تو ایک دم لڑکھڑائی اور زمین پر گر کر لوٹ پوٹ ہو نے لگی--- 
وہ بھاگ کر پہنچا لیکن اس کے پہنچنے سے پہلے ہی بلی کی موت ہو گئی---

اسے صدمہ ہوا---

یقیناً انجانے میں دودھ میں کوئی مہلک چیز شامل ہو گئی تھی- اچانک اسے خیال آیا کہ اگر یہ دودھ زمین پر نہ گرتا تو کیا ہوتا؟؟
فورًا رب کی بڑائی کا اسے احساس ہوا--
"یا رب ! تیرے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے-
ہم کتنے نادان ہیں کہ چھوٹے سے چھوٹے نقصان پر تقدیر کا گلہ کرنے لگتے ہیں۔۔۔"

Views: 140

Reply to This

Replies to This Discussion

Phr khata(Ghalti) ka be tu element rak dia gya hy with Peshmani(nadamt)

yesshhh ghltii phr nadamat phr ghlti .....but  baar baar nhi 

 Bilkul asa hi haii plk jhpkny m gillaa shikwaaa !

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service