We are here with you hands in hands to facilitate your learning & don't appreciate the idea of copying or replicating solutions. Read More>>

Looking For Something at vustudents.ning.com? Click Here to Search

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

روس بیک وقت حیران کن اور دلچسپ ملک ہے

روس بیک وقت حیران کن اور دلچسپ ملک ہے

یہ دنیا کے 11 فیصد رقبے پر محیط ہے، اسکے 11 ٹائم زون ہیں، ملک کے اندر 9 گھنٹے کی فلائٹس بھی چلتی ہیں، سرحد 11 ملکوں سے ملتی ہے، یہ جنوب میں جاپان، چین، شمالی کوریا اور منگولیا سے ملتا ہے۔

درمیان میں سینٹرل ایشیا کے ملکوں قزاقستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، آذر بائیجان، جارجیا اور آرمینیا، یورپ کی سائیڈ سے یوکرائن، رومانیہ، بلغاریہ، بیلاروس، لتھونیا، لٹویا اور اسٹونیا، قطب شمالی کی طرف سے فن لینڈ اور ناروے اور یہ دنیا کے آخری سرے سے الاسکا کے ذریعے امریکا سے بھی جڑا ہوا ہے۔

روس کی تین سرحدیں انتہائی دل چسپ ہیں، یہ سینٹ پیٹرز برگ سے فن لینڈ سے ملتا ہے، پیٹر برگ سے ٹرین یا فیری کے ذریعے فن لینڈ جانا ایک رومانوی تجربہ ہے، ناروے کے علاقے سورورینجر (Sor-Varanger)اور روس کے شہر پیچنگ سکی (Pechangsky)کے درمیان دس منٹ کا فاصلہ ہے، لوگ یہ فاصلہ پیدل عبور نہیں کر سکتے چناں چہ یہ روسی علاقے سے سائیکلیں لیتے ہیں، سائیکل پر ناروے میں داخل ہوتے ہیں اور پھر سائیکل سرحد پر پھینک کر آگے روانہ ہو جاتے ہیں، سورورینجرشہر دنیا میں بے کار سائیکلوں کا قبرستان بن چکا ہے، شہر میں سائیکلوں کے ڈھیر کی وجہ معیار ہے۔

روسی سائیکلیں یورپین معیار کے مطابق نہیں ہوتیں چناں چہ نارویجین اتھارٹی روسی سائیکل آگے لے جانے کی اجازت نہیں دیتی لہٰذا یہ انھیں سرحد پر پھینک جاتے ہیں، امریکی ریاست الاسکا اور روس کے درمیان بھی پانی کا چھوٹا سا چینل ہے، چینل کی دونوں سائیڈز سے فیری بھی چلتی ہے اور چھوٹے جہاز بھی، یہ بیس منٹ کا فاصلہ ہے لیکن دونوں کے درمیان چوبیس گھنٹے کا فرق ہے، آپ جوں ہی روس سے امریکا میں داخل ہوتے ہیں آپ چوبیس گھنٹے آگے چلے جاتے ہیں، روس کی یہ تینوں سرحدیں میری وش لسٹ میں شامل ہیں۔

دنیا میں جنگلات کا سب سے بڑا ذخیرہ بھی روس میں ہے، دنیا کے 25 فیصد درخت روس میں ہیں چناں چہ یہ پوری دنیا کو آکسیجن فراہم کرتا ہے، دنیا کا 34 فیصد میٹھا پانی بھی روس میں ہے، جھیل بیکال دنیا میں میٹھے پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے، دنیا کا سب سے بڑا دریا والگا بھی روس میں بہتا ہے۔

دنیا کے سب سے زیادہ دریا بھی روس میں ہیں، اس ملک میں 36دریابہتے ہیں، دنیا کاسردترین مقام اومیاکان بھی روس میں ہے، اومیا کان کا درجہ حرارت منفی 55ڈگری سینٹی گریڈتک گر جاتا ہے، 1983 میں اس کا درجہ حرارت منفی 89.2ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا، دوسرا سرد ترین مقام ویرخویانسک بھی روس میں ہے، ویرخویانسک کا درجہ حرارت منفی 45ڈگری تک گر جاتا ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ٹاؤنز میں زندگی چلتی رہتی ہے، ان دیہات تک صرف سردیوں میں پہنچا جا سکتا ہے، کیوں؟ کیوں کہ سردی میں دریا جم جاتے ہیں اور ان جمے ہوئے دریاؤں پر ٹرک، بسیں اور گاڑیاں دوڑنے لگتی ہیں۔

دنیا کا گہرا ترین میٹرو اسٹیشن بھی روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہے، اس کی گہرائی 86 میٹر ہے، ماسکو کی زیر زمین ٹرین بھی زمین سے 82 میٹر گہرائی تک جاتی ہے، یہ اوسطاً 40 میٹر گہری ہے اور اس کے اسٹیشن دیکھنے کے قابل ہیں، یہ شاہی محلات اور آرٹ کا نمونہ دکھائی دیتے ہیں، ہمارے گروپ نے میٹرو کا وزٹ بھی کیا اور ہم اس کے فرش، دیواریں اور چھتیں دیکھ کر حیران رہ گئے، ماسکو کے زیر زمین ریلوے سے روزانہ 60 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں۔

روسی لوگ بہت خوب صورت اور اسمارٹ ہیں، قد لمبے اور جسم ستواں، موٹاپا نہ ہونے کے برابر، یہ لوگ مسکراتے نہیں ہیں، آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو گی روس میں بچوں کو اسکول میں نہ مسکرانے کی ٹریننگ دی جاتی ہے لہٰذا آپ کو اگر روس میں کوئی شخص قہقہہ لگاتا ہوا نظر آئے تو آپ جان لیں یہ روسی نہیں یہ غیر ملکی ہے، یہ لوگ انگریزی جانتے ہیں اور نہ بولتے ہیں، ماسکو شہر میں فی کس آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی رہتے ہیں لیکن آپ کو اس کے باوجود ملک کے کسی حصے میں دولت کا وحشیانہ رقص نظر نہیں آتا، یہ بلا کے توہم پرست بھی ہیں، یہ نئے گھر میں پہلے بلی کو بھجواتے ہیں اور پھر خود داخل ہوتے ہیں، بلی اگر گھر میں داخل نہ ہو تو یہ گھر گرا دیتے ہیں یا پھر بیچ دیتے ہیں۔

یہ دولت مند ہونے کے لیے اپنے بائیں ہاتھ سے کتے کا پاؤں رگڑتے ہیں اور پیٹر دی گریٹ کے مجسمے کے نیچے سکے پھینکتے ہیں، روس میں دلہا اور دلہن چرچ میں شادی کے بعد شادی کے لباس میں شہر کا چکر لگاتے ہیں، ہمیں ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ دونوں شہروں میں درجنوں نئے نویلے جوڑے نظر آئے اور ہمارے گروپ کے لوگوں نے ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں، یہ لوگ آہستہ بولتے ہیں، مہمان نواز ہیں، ٹیبل مینرز کے ایکسپرٹ ہیں، واڈکا شراب اور اسٹرانگ کافی پیتے ہیں چناں چہ آپ کو ہر دس پندرہ قدم بعد شراب کی دکان اور اسٹار بکس کافی مل جاتی ہے۔

تاہم یہ پبلک مقامات پر شراب نوشی کرتے ہیں اور نہ غل غپاڑہ، ہمیں سات دن میں کوئی شخص شراب کی بوتل اٹھا کر گلیوں میں جھومتا نظر نہیں آیا، روسیوں کے پینے پلانے کی عادت صرف شراب خانوں اور گھروں تک محدود ہوتی ہے، یہ بوتل اٹھا کر سڑکوں پر نہیں آتے، خاندانی اور شریف لوگ ہیں لہٰذا آپ کو مرد اور عورتوں کے آپس میں لپٹنے اور بوس و کنار کے مناظر نہیں ملتے، عورتیں اس قدر سلم اور اسمارٹ ہیں کہ یہ چھ انچ کی ہیل پہن کر آدھا شہر پھر آتی ہیں، عورتیں زیادہ اور مرد کم ہیں چناں چہ آپ کو ہر طرف عورتیں ہی عورتیں دکھائی دیتی ہیں، ماسکو شہر میں صرف 80 دن جب کہ سینٹ پیٹرز برگ میں 56 دن سورج نکلتا ہے، پورے ملک میں سال کے باقی دن دھند، بادل اور بارش رہتی ہے۔

یہ لوگ اولاد کو ترسے ہوئے ہیں، حکومت دو بچے پیدا کرنے والے خاندان کو دس ہزار ڈالر کے برابر رقم انعام دیتی ہے، تین بچوں کے خاندان کو "بگ فیملی" سمجھا جاتا ہے اور حکومت بگ فیملی کو وی آئی پی خاندان ڈکلیئر کر دیتی ہے۔

بگ فیملی کو ٹرانسپورٹ کی فری سروس، پارکنگ فیس کی معافی، تھیٹر کے مفت پاس اور سال میں دس پندرہ دنوں کے لیے چھٹیوں کی مفت سہولت دی جاتی ہے، والدین کسی بھی روسی ریاست میں کسی بھی تفریحی مقام پر مفت چھٹیاں گزار سکتے ہیں اور روس میں سائبیرین ٹرین کے نام سے ایک حیران کن ٹرین بھی چلتی ہے، یہ دنیا کا لمبا ترین ریلوے سفر ہے، یہ ٹرین آٹھ ٹائم زونز کو کراس کرتی ہے اور 87 شہروں اور والگا دریا سمیت 16 دریاؤں کے اوپر سے گزرتی ہے، یہ بھی ایک حیران کن سفر ہے، آپ ٹرین میں بیٹھ کر سائبیریا کے برف ستانوں سے گزرتے ہیں اور فطرت کو اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہیں.

ماسکو میں کریملن اور ریڈ اسکوائر یہ دونوں ہماری منزل تھے، روس میں سرخ رنگ خوب صورتی کی علامت ہے، یہ لوگ جس چیز سے محبت کرتے ہیں یہ اس کو سرخ رنگ کر دیتے ہیں، ریڈ اسکوائر کو خوب صورتی کی وجہ سے ریڈ اسکوائر کہا جاتا ہے تاہم یہ بھی درست ہے اسکوائر کی زیادہ تر عمارتیں سرخ ہیں، لینن کا مقبرہ بھی ریڈ اسکوائر میں ہے، لینن کا انتقال 21 جنوری 1924 کو ہوا تھا، حکومت نے انتقال کے بعد اس کی لاش حنوط کر کے شیشے کے تابوت میں رکھ دی، روزانہ سیکڑوں لوگ آتے ہیں اور قطار میں لگ کر بابائے انقلاب کی زیارت کرتے ہیں۔

ماسکو وہ شہر ہے جس کے بارے میں ہٹلر نے کہا تھا" جس نے ماسکو فتح کر لیاگویا اس نے پوری دنیا فتح کر لی، وہ فاتح اعظم بن گیا" لیکن آپ کمال دیکھیے روسیوں نے آج تک کسی شخص کو فاتح اعظم نہیں بننے دیا.

+ How to Follow the New Added Discussions at Your Mail Address?

+ How to Join Subject Study Groups & Get Helping Material?

+ How to become Top Reputation, Angels, Intellectual, Featured Members & Moderators?

+ VU Students Reserves The Right to Delete Your Profile, If?


See Your Saved Posts Timeline

Views: 24

.

+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)

Reply to This

Replies to This Discussion

wahhhh 

itni achi information  hi

Awsome 

ab koi Rousiii BANDA labna pregaa :P 

RSS

Latest Activity

Profile Icon+ "αяsαℓ " Ќąƶµяɨ •" and Purple Work joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
Azhar Sagar liked Azhar Sagar's discussion quiz main kese 10/10 mark la saktay hain cheating ka asan tareeqa
1 hour ago
Azhar Sagar liked Azhar Sagar's discussion Subscribe my youtube channel for assignment solution and final year project help
1 hour ago
M IDREES replied to + M.Tariq Malik's discussion CS403 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion Due Date: 13-11-2019 in the group CS403 Database Management Systems
1 hour ago
Azhar Sagar posted discussions
1 hour ago
M IDREES replied to + M.Tariq Malik's discussion CS403 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion Due Date: 13-11-2019 in the group CS403 Database Management Systems
1 hour ago
M IDREES replied to + M.Tariq Malik's discussion CS403 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion Due Date: 13-11-2019 in the group CS403 Database Management Systems
1 hour ago
M IDREES joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
M IDREES replied to + M.Tariq Malik's discussion CS502 Fundamentals of Algorithms Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group CS502 Fundamentals of Algorithms
1 hour ago
Profile IconM IDREES, Abdul Ghaffar and Umair ali joined + M.Tariq Malik's group
1 hour ago
+ AiM replied to 彡Tweety彡 ❤️'s discussion .... Mera Pakistan... :x:p
1 hour ago
Siddiq khan kakar joined + M.Tariq Malik's group
2 hours ago
+ M.Tariq Malik replied to +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion CS202 - Fundamentals of Front End Development Assignments No. 1 Due Date Nov 14, 2019 in the group CS202 Fundamentals of Front End Development
2 hours ago
+ M.Tariq Malik replied to +¢αяєℓєѕѕ gιяℓ's discussion CS202 - Fundamentals of Front End Development Assignments No. 1 Due Date Nov 14, 2019 in the group CS202 Fundamentals of Front End Development
2 hours ago
+ M.Tariq Malik replied to + M.Tariq Malik's discussion MGT211 GDB Fall 2019 Solution & Discussion in the group MGT211 Introduction To Business
2 hours ago
Mian Ali added a discussion to the group MCM520 Contemporary Mass Media
2 hours ago
Mian Ali joined + M.Tariq Malik's group
2 hours ago
+ M.Tariq Malik replied to + M.Tariq Malik's discussion EDU302 Human Development and Learning Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion in the group EDU302 Human Development and Learning
2 hours ago
Mian Ali joined + M.Tariq Malik's group
2 hours ago
+ M.Tariq Malik replied to + M.Tariq Malik's discussion CS508 Assignment No 01 Fall 2019 Solution & Discussion Due Date: 12-11-2019 in the group CS508 Modern Programming Languages
2 hours ago

© 2019   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service