Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

بیٹھے بیٹھے کیسے کیسے روگ لگائے،دل نے ہمارے

بیٹھے بیٹھے کیسے کیسے روگ لگائے،دل نے ہمارے

تم نے کسی کا نام لیا اور آنکھوں میں اپنی آنسو آئے

 

جتنی زبانیں، اتنے قصے، اپنی اداسی کے کارن کے

لیکن لوگ ابھی تک یہ سادہ سی پہیلی بوجھ نہ پائے

 

عشق کیا ہے؟ کس سے کیا ہے؟    کب سے کیا ہے؟ کیسے کیا ہے؟

لوگوں کو اک بات ملی، اپنے کو تو لیکن رونا آئے

 

راہ میں یونہی چلتے چلتے ان کا دامن تھام لیا تھا

ہم ان سے کچھ مانگنا چاہیں ، ہم سے تو یہ سوچا بھی نہ جائے

 

نجمِ سحر کے چہرے سے" انشاء " اتنی  امیدیں بھی نہ لگاؤ

ایسا بھی ہم نے دیکھا ہے اکثر،  رات کٹے اور صبح نہ آئے

ابن انشاء

Views: 196

Reply to This

Replies to This Discussion

Oh! dil lagya tha dill lagi k lie. Koi sadqa kherat dyoo.

sadqy sy balain aur museebtain taltee hein, aur gunah muaaf hotey hein, dil lagany ka ilaaj nahi hota :P

last two line super

Yes, it is... :)

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service