Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

We non-commercial site working hard since 2009 to facilitate learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

ایک دوست نے کسی پوسٹ کے ریفرنس سے کچھ سوالات پوچھے ہیں سو یہاں اپنی ریسرچ کی حد تک جوابات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ سچی بات تو یہ ہے کے مجھے ایسے اختلافی ٹاپک پہ عام عوام میں بات کرنا مناسب نہیں لگتا۔ لیکن یہاں کچھ باتیں کلئر کرنا ضروری ہے۔یہ باتیں کسی کو  پسند آئیں یا نا آئیں میں ان اختلافات کو ایک حد سے زیادہ تفصیل سے ڈسکس نہیں کروں گا۔

 

شب بارات کے منانے کے بدعتی، جائز اور نا جائز کا فیصلہ کسی پوسٹ کو کاپی پیسٹ کر دینے سے نہی ہو جایا کرتا۔  اور کسی علمی شخصیت کی زاتی رائے کو سکالرز ماسٹر پیس قرار دینے سے بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ اسے تھوڑا گہرائی سے سمجھنا پڑے گا۔ جس حد تک مجھے سمچھ آئی ہے گائیڈ کرنے کی حد تک آپ سے شئیر کر رہا ہوں۔ میرے سمیت ہر کوئی اپنا زمہ دار ہے۔ ہم میں جو بھی کمی ہے اللہ پاک اپنے رسول اللہ {ص} کے صدقے ہماری ہدایت فرمائے۔۔۔۔آمین۔  

 

کیا شب بارات منانا بدعت ہے؟ اس سوال کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ شب برات کے بارے میں ہر فرقہ کا اپنا اپنا عقیدہ ہے۔ جن حضرت نےشب برات کے خلاف تقریر لکھی تھی وہ دراصل ایک خاص فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو اس دن کو اپنے مسلک کی منتق، عقل اور فہم کے مطابق بدعت قرار دیتے ہیں۔ دوسرے فرقوں کے مطابق شب برات منانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ بلکہ اگر اس فرقہ کے علاوہ تمام مسمان فرقوں کے جمہور علماء کے رجہان کو اکٹھا کیا جائے تو اس دن کسی خصوصی عبادت کا اہتمام کرنا ہر گز ناجائز نہیں ہے۔ بلکہ اس رات کو عبادات کی خصوصی رات ہونے کا درجہ حاصل ہے۔

  ہاں یہ بات بھی درست ہے کہ توبہ کے لئےکسی خصوصی وقت کا انتظار کرنا انتہائی نا مناسب ہے اور نہ ہی یہ کہنا درست ہے کہ اگر کوئی اس دن خصوصی عبادات کا اہتمام نہیں کرتا تو اس کو کوئی سزاء دی جائے گی یا اسکو وہابی کہا جائے۔ویسے تو توبہ کو کسی خاص دن یا لمحہ کے چکر میں ٹالنا تو ہماری اپنی ذات کے لئے ہی خطرناک ہو سکتا ہے۔ لیکن اس طرح کی تقاریر جھاڑ کر اُمّت میں فروعی اختلافات کو ہوا دینا اور فاصلے پیداء کرنا بھی میری نظر میں کسی بدعت سے زیادہ بد ترین گناہ ہے۔

 

فرقہ واریت اُمّت کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں اس ٹاپک کو صرف ایک حد تک ڈسکس کرنا چاہتا ہوں۔ ورنہ اگر گہرائی میں جاوں تو میں ہر فرقے میں شب بارات کے بارے میں جو بھی عقیدہ ہے اسے یہاں بیان کر سکتا ہوں۔لیکن اس دنیا میں اگر مسلمان ہر گلی کوچے میں تزلیل کا شکار ہو رہا ہے تو اس کی اہم ترین وجہ یہ ہے کہ ایسے کئی کی بورڈ وارئیر اور سو کالڈ سکالرز بدعت کے نام پہ امّت مسلمہ میں فساد برپا کر ڈالتے ہیں اور ان کو اس بد ترین گناہ کا احساس تک نہیں ہوتا۔ افسوس ہوتا ہے کہ ایسے اکثر علماء یہ معرفت نہیں رکھتے کہ بدعت زیادہ بڑا گناہ ہے یا مسلمانوں میں فرقہ واریت کو ہوا دینا ذیادہ بڑا گناہ ہے؟  اگر آپ اپنے آپ کو سارے مسمانوں کا عقیدہ درست کرنے کا ٹھیکیدار سمجھ ہی بیٹھے ہیں تو کم از کم کسی حد میں رہ کر اپنی بات کیا کریں۔

 

 رسول اللہ صل اللہ علیہ و آل وسلم کی حدیث کامفہوم ہے کہ "مجھے یہ ڈر نہیں کہ تم شرک میں پڑ جاو گے، بلکہ مجھے یہ ڈر ہے کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو گے۔" شرک کے نام پہ تو میں نے صرف ایک فرقہ کومسلمانوں کی گردنیں مارتے سنا ہے۔ لیکن اختلاف رائے کی بنیاد پہ تو یہ ساری دنیا ہی ایک دوسرے کو قتل کر دے گی۔ ْقرآن پاک کے مطابق فساد قتل سے بڑا گناہ ہے۔یہ بات لکھ لیں کہ اس طرح کے اختلافی فن پارے عوام کے سامنے لانا فساد کا باعث بنے گا۔ بدعت کا فیصلہ تو اللہ کو کرنا ہے کوئی انسان تو بدعت کی "حد" تک جاری نہیں کر سکتا لیکن فساد تو پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔ کچھ مُلّا اور سکالرز شرک اور بدعت کے معاملات کی مس انٹر پریٹیشن کرتے ہیں اور جانے انجانے میں اُمّت کے درمیان فساد کا بیج بو دیتے ہیں۔

 

میں کئی سال سے اس ٹاپک پہ ملّاوں کی بھیلائی کچھ غلط فہمیاں دور کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ ایک انتہائی سینسیٹیو معاملا ہے، یہاں میرے آرٹیکل کو  پڑھنے والے ایسے بہت سےمُلّا مزاج لوگ موجود ہیں جو فورا میرے اوپر بدعتی، مشرک اور کافر کا فتویٰ جھاڑ ڈالیں گے اور اپنی طرف سے بولیں گے کی میں بدعت اور شرک کو دین کا حصّہ ہی نہیں مانتا{استغفراللہ}۔ بلا شبہ شرک اور بدعت ایمان کا اہم ترین حصّہ ہیں۔ لیکن اگر کوئی دوسرا مسلمان اپنے دینی فہم کی وجہ سے آپ کے فرقے کی بنائی ہوئی شرک اور بدعت کی تعریف سے اختلاف کرے تو اسلام آپ کو ہر گز یہ حق نہیں دیتا کہ آپ اس بات پہ دوسرے مسلمانوں کے عقیدہ کے خلاف کچھ بھی لکھتے رہیں۔

 

 رسول اللہ کے فرمان کو یاد رکھیں کے آپ ک ہاتھ اور زبان سے کسی کی دل آزاری نا ہو۔ جب آپ اپنے فرقے کے علماء کی سمجھ کے مطابق دوسرے فرقہ کے شب بارات منانے کو بدعت قرار دیں گے تو آپ ایسے پبلک فورم پر اُمّت میں اختلافی باتوں کو ہوا دینے کے ساتھ ساتھ دوسرے مسالک کی دل آزاری بھی کر رھے ہیں۔ کیا آپ میں یہ ہمت ہے کہ اپنی پوسٹ کے نیچے یہ لکھ دیں کہ آپکی پوسٹ اسلام کے فلاں فرقہ سے تعلق رکھتی ہے؟ جیسا کے آپ حضرات کی مسجدوں کے باہر بھی بڑے فخر کے ساتھ آپ کا فرقہ لکھا ہوتا ہے۔ لیکن صد افسوس ہے کہ ایسی پوسٹ شیئر کرنے والے اسی فیصد لوگوں کو لائکس اور کمنٹس کے شوق میں یہ پتا ہی نہیں ہوتا کہ اس پوسٹ میں کس سکول آف تھاٹ کا عقیدہ بیان کیا جا رہا ہے۔  

 

اسلام کی بات کرتے ہوئے آج مجھے فرقوں کی بنیاد پہ بات کرنے کا انتہائی افسوس ہے۔ لیکن اگر بد نصیبی سے مسلمان فرقہ فرقہ ہو ہی گئے ہیں تو کم از کم یہ کوشش تو کی جا سکتی ہے کہ وہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا بند کریں اور جتنا بھی ممکن ہو مل کر رہیں۔  اس طرح کی باتوں کو علمی بحث کے طور پہ علماء اور خواص، خصوصی محفلوں اور باالخصوص اپنی "رعیّت"  میں ڈسکس کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن عام عوام کے سامنے یہ باتیں رکھ دینا اور وہ بھی یہ بتائے بغیر کے یہ کس مسلک کا پوائنٹ آف ویو ہے۔ یہ دینی بد دیانتی ہے۔ ایسا کرنا امّت میں اختلاف پیداء کرنے کے برابر ہے۔

 

شب برات منانے والوں کو بھی یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اس رات میں عبادت کا احتمام بیشک کریں، یہ درست ہے کہ یہ رات متوتر احادیث کی وجہ سے فضائل والی رات مانی جاتی ہے لیکن فضائل کو فضائل ہی سمجھا کریں اس کو "حکم" کے درجے میں مت ڈال دیا کریں۔ یہ ایک مستحب عبادت کی رات ہے اس کے درجات کو شب قدر کے درجات سے جوڑنے کی کوشش نہ کیا کریں۔ درجات کا فیصلہ اللہ کو ہی کرنا ہے۔ طارق جمیل صاحب نے کیا پیاری بات کی ہے کہ یہ راتیں اللہ کے خصوصی پیکیج والی راتیں ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں۔

 

جہاں تک مستحب عبادات کو ایک جماعت یا گروہ کی صورت میں اداء کرنے کا معاملا ہے{جیسا کے صلات تسبیج وغیرہ} تو ہر فرقہ کے علماء میں اس سلسلہ میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ ما سوائے ایک فرقہ کہ جو کہ شرک اور بدعت پہ اپنی منتق، عقل و فہم پہ ضرورت سے ذیادہ قیاس کرتے ہیں۔ رسول اللہ {ص} نے اختلاف اُمّت کو دین کے لئے رحمت قرار دیا ہے لیکن اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ میری نظر میں ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ رحمت العٰالمین ہر گز یہ نہیں جاہتے تھے کہ مستحب عبادات جیسے فروعی اختلاف پہ امّت ایک دوسرے سے سے دست و گریبان ہو جائے۔

 واللہ اعلم۔۔۔

 

واللہ اعلم ۔۔۔کا فقرہ ایسے بہت سے مُلّا اور سو کالڈ سکالرز کے لئے ہی ہے۔۔۔ شائد کے ان کو یہ سمجھانے کے لئے کہ علم اور معرفت کے معاملات میں صرف اپنی عقل کے گھوڑے ہی مت دوڑاتے رہا کرو بلکہ کچھ اللہ پہ بھی چھوڑ دیا کرو۔

Views: 451

Reply to This

Replies to This Discussion

<a href="https://vudaily.blogspot.com/">vudaily</a>

<a href="https://chrahman.blogspot.com/">chrahman</a>

yea.. 

i think agr apko ekhtlaf ho b kisi sy to ap bs us k liye dua kr do or apny liye b k Allah sb ko hidayat de. aisy aik doosry ko kafir keh dena etc is sb sy sirf fasad peda hota ha talkhyan brhti hn 

Allah hm sb ko hidayat de or us rasty py chlny men asanyan peda frmaye jo rasta Allah ki trf jata ha  aameen :( 

You're right brother!

hmein kisi b trah firqa wariyat ko promote nhi karna chahiye. Islam, Quran, Sunnah aur Ahadees to hm sb k liye yaksaan aur same hain. phr yeh ikhtalafat q hain???

Quran hmein gour-o-fikar ki talqeen karta hay, hmein guide karny k liye hr dor mein ulama karam mojod rhy hain mgr Allah ny hmein khud b sochny k liye zehan diya hay....

Allah hm pr rehm farmaye aur hmein sochny aur smjhny ki toufeeq ata farmaye. Ameen!

I do agree...!! 

If u have wrote this by urself its superb! 

Thanx a lot for appreciation.

Janab mere articles JK Rowling level k to nahi :P

but ajtak mene ning pe koi copy paste article share nahi kia. Agar share keron bhi to reference deta hon.  :)

Mashallah....!! 

You r very talented 

Keep it up!! 

Assalam O Alaikum
Molninggg :P
Sholi Be shil me late ho gai wo ning pta ni kio inna slow hota hy open hi ni ho laha :x
asha Be shil wo na me confused thi k firqo sy nikal k hum agr musalman ban k sochy to kia yeh sahi hy k jis chez ka zikar Quraan or Hadith main na ho hum usy follow krty rahy usy koi khaas value dety rahy jesy yeh shab e barat baki b aisy bht si chezy hoti hy jisy log aisy follow krty ho jesy wo deen ka hissa ho :x

Wa'alaikum Assalam,

Waise to apke is comment k complete jawab oper discussion me mojud hai, carefully read it again. Anyway, since k ye apka concern raha hai to isko re-narrate ker deta hon. 

1. For your kind info, ye post ulema e jamhoor k view ko paish kerti hai so agar dekha jaye to yahan kisi firqay ki nahi Muslims ki true representation ho rahi hai. 

2. Shab e barat quran o hadees k munafi nahi hai, balkay is shab ki hurmat k bare me kafi mutawatir ahadeeds mojud hain. Ahadees k zaeef or ahsan k follow kerna aik itni lambi behas hai k aik firqay ne to ahadees ko selectively follow kerne ko hi deen bana liya hai, kia ye biddat nahi hai? Laikin un k liye ye jayez hai. :P

3. Jo cheez quran o hadees me na ho, is issue pe har firqa apna alehda point of view rakhta hai. Apni aqal of shaoor k sath research karen or kisi usool pe chalian. Jab apko is se behtar koi bat mile to apna asool review ker lain. Apne deeni view pe khabti na ho jayen or dosron ko bura bhala kehna shuru na ker dain.

Aisi cheezain follow kerna k jaise wo deen ka hissa hon?

Ye sawal intehai detail me behas talab hai, laikin ye discussion ulema or un k students me honi chahiye, NING pe nahi! Is sawal ko har firqa k mutabiq separately analyse kerna parta hai. Har firqa k ulema e haq MUSTEHEB ibadat ko musteheb hi mantay hain, or btw musteheb ibadat deen ka hissa hi hoti hai farq sirf ye hai k ye wajib nahi hoti. Han us ibadat k baja lane k tareeqa pe ikhtalaf hai. Mustehab ibadaat ko wajib sabit kerne ki koshish kerna biddat ki definition me ho sakta hai. Laikin mene aisa kisi ko kerte nahi dekha. Har firqa me intehai thori tadad me aise jahil paye jate hain.  

Mujhe is bat pe intehai afsos hai k ye koi deen khatre me dalne wali bat nahi hoti, ulta in cheezon pe bila waja ka behas mubahisa in ko fisaad ki taraf le jata hai. Me challenge kerta hon, k ye biddat biddat or biddati biddati k naray lagane wale log kabi ye sabit ker dain k jo bhi aisi practices ker raha hota hai, kia wo apni deeni kitabon me musteheb amaal ko wajib keh raha hota hai? (BTW Masaliq me sometimes aisa farq paya jata hai k aik ibadat agar aik firqa k liye mustehab ki value rakhti hai to dosre k liye wajib k qareeb ki hasiyat rakhti hai).

Laikin kuch kam ilm log aise bhi hain jo biddat k isse pe aisa propaganda kerte hain jo aam ilm k muslim ko pareshan ker deta hai. Ye log anjane me tafarqa dal rahay hote hain or in ko khabar b nahi hoti k kisi aik deeni hukam ki tableegh k chakkar me ye log aik dosre hukam k khilaf chalay jatay hain. 

Apne ilm k mutabiq jo janta or samajta hon, wo samjhane k kosish ker raha hon, Agar mene ning pe kabi b koi aisi bat ki ho jo deeni taleemat k munafi ho, Allah Pak meri or hum sab ki maghfirat farmaye and apni mehrbani se hamari hadayat ka waseela farmaye......Ameen.

JazakAllah Khair BE sir 

چھوٹے چھوٹے دینی اختلافات کو ہوا دینے والے فسادیوں سے  متعلق آج میں نے قرآن کی یہ آیت پڑھی۔

بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے ہیں، حالانکہ در حقیقت وہ مومن نہیں ہیں (٨) وہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں، مگر دراصل وہ خود اپنے آپ ہی کو دھوکے میں ڈال رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے (٩) ان کے دلوں میں ایک بیماری ہے جسے اللہ نے اور زیادہ بڑھا دیا، اور جو جھوٹ وہ بولتے ہیں، اس کی پاداش میں ان کے لیے درد ناک سزا ہے (١٠) جب کبھی ان سے کہا گیا کہ زمین پر فساد برپا نہ کرو تو انہوں نے یہی کہا کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں (١١) خبردار! حقیقت میں یہی لوگ مفسد ہیں مگر انہیں شعور نہیں ہے (١٢) 

Surah Baqra, Ayah 8 to 11

Allah sabko hidayat dy ameeen 

:)

اللہ پر معمالات چھوڑے جاتے تو یہ تفرقہ واریت پیدا ہی کیوں ہوتی۔ایسے بہت سے دن رات ایسے جن کے فضائل بیان کیے گئے نوافل ادا کرنے سے ایسا کونسا گناہ ہو جاتا ہے  کہ یہ سوکالڈ سکالرز اور ان کے پیرو کار بدعتی کا ٹیگ لگا دیتے ہیں اور دنیا میں اللہ کی بجائے اپنی عدالت قائم کر لیتے ہیں

دین کے ایسے ٹھکیداروں کی وجہ سے ہی   فرقہ واریت  کو ہوا ملتی ہے

بیشک اسیے  عمل جو شریعت کے مخالف ہوں ان سے انخراف کیا جائے لیکن عبادت کو  بدعت قرار دینا دین اور عقل دونوں سے باہر ہے

RSS

Looking For Something? Search Below

Latest Activity

VIP Member Badge & Others

How to Get This Badge at Your Profile DP

------------------------------------

Management: Admins ::: Moderators

Other Awards Badges List Moderators Group

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service