We have been working very hard since 2009 to facilitate in your learning Read More. We can't keep up without your support. Donate Now.

www.bit.ly/vucodes

+ Link For Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution

www.bit.ly/papersvu

+ Link For Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More

رستے میں غیر مِل گئے یا رات ہو گئی
اُن کےلئےکوئی نہ کوئی بات ہو گئی

اُن کی طرف سے ترکِ مُلاقات ہو گئی
ہم جِس سے ڈر رہے تھے وہی بات ہو گئی

آنسُو تھمّےتوآنکھوں میں یہ بات ہو گئی
میخانے جیسے کُھل گئے برسات ہو گئی

آئینہ دیکھنے میں نئی بات ہو گئی
اُن سے ہی آج اُن کی مُلاقات ہو گئی

ملے اُن سے روزِحشرمُلاقات ہو گئی
اِتنی سی بات کِتنی بڑی بات ہو گئی

آئے ہیں وہ مریضِ مُحبت کو دیکھ کر
آنسو بتا رہے ہیں کوئی بات ہو گئی

کم ظرفیِ حیات سے تنگ آ گیا تھا میں
اچھا ہوا قضا سے مُلاقات ہو گئی

دن میں بھٹک رہے ہیں جو منزل کی راہ سے
یہ لوگ کیا کریں گے اگر رات ہو گئی

اچھا ہوا کہ تُم مِرے رونے پہ ہنس دئیے
کہنے کو عُمر بھرکےلئے بات ہو گئی

اب دُشمنوں کی کرتے ہومجھ سے شکائتیں
جب دُشمنوں کی مجھ سے ملاقات ہو گئی

تھا اورکون پُوچھنے والا مریض کا
تُم آ گئے تو پُرسشِ حالات ہو گئی

اے بُلبلِ بہارِ چمن اپنی خیر مانگ
صیّاد و باغباں میں ملاقات ہو گئی

جب زُلف یاد آ گئی یُوں اَشگ بہہ گئے
جیسے اندھیری رات میں برسات ہو گئی

گلشن کا ہوش اہلِ جنوں کو بھلا کہاں
صحرا میں پڑرہے توبسر رات ہو گئی

درپردہ بزمِ غیر میں دونوں کی گُفتگو
اُٹھی اِدھر نِگاہ اُدھر بات ہو گئی

کب تک قمرؔ ہو شام کے وعدے کا اِنتظار
سُورج چُھپا، چراغ جلے، رات ہو گئی​


+ http://bit.ly/vucodes (Link for Assignments, GDBs & Online Quizzes Solution)

+ http://bit.ly/papersvu (Link for Past Papers, Solved MCQs, Short Notes & More)

+ Click Here to Search (Looking For something at vustudents.ning.com?)

+ Click Here To Join (Our facebook study Group)


Views: 41

Reply to This

Replies to This Discussion

ahannnnnn..... v beautiful nd nice 

thanks

Niceeee! 

thanks

RSS

Looking For Something? Search Here

Today Top Members 

HELP SUPPORT

This is a member-supported website. Your contribution is greatly appreciated!

© 2020   Created by +M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service

.