We have been working very hard since 2009 to facilitate in learning Read More. We can't keep up without your support. Donate.

عشق

عشق ہے بندِ قبا اور قبا بھی  ہے یہ

عشق ظالم بھی ہے، تصویرِ وفا بھی  ہے یہ

عشق ہے رقص میں اور ساتھ کھڑا بھی  ہے یہ

عشق بیمار بھی ہے اور دوا بھی  ہے یہ

عشق ہے میرا لحن میری ندا  بھی ہے یہ

عشق ہے میری فنا اور بقا بھی ہے یہ

عشق آئینہ ہے پھر آپ خدا بھی ہے یہ

عشق شکوہ بھی ہے اور حمد و ثنا بھی ہے یہ

عشق بے باک بھی ہے میری ردا بھی ہے یہ

عشق آتش بھی ہُوا آپ جلا بھی ہے یہ

عشق مروہ بھی ہوا اور صفا بھی ہے یہ

عشق ہے موت مری اور بقا بھی ہے یہ

عشق محفل بھی ہے اور خود سے جدا بھی ہے یہ

عشق کربل ہے کبھی اور کٹا بھی ہے یہ

عشق تاروں میں رہا اور گرا بھی ہے یہ

عشق صحرا کا جنوں میری صدا بھی ہے یہ

عشق ہے آہ مری اور دعا بھی ہے یہ

عشق ہے سولی کبھی اور حرا بھی ہے یہ

عشق ہے شاہ کبھی اور گدا بھی ہے یہ

عشق ہے میری سزا اور جزا بھی ہے یہ

عشق ہے میری جبیں اور انا بھی ہے یہ

عشق رہزن بھی ہوا آپ لٹا بھی ہے یہ

_بھٹی

Views: 39

Reply to This

Replies to This Discussion

ahan great

hmmm

nicee

RSS

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service