Latest Activity In Study Groups

Join Your Study Groups

VU Past Papers, MCQs and More

شوقین مزاجوں کے، رنگین طبیعت کے
وہ لوگ بلا لاؤ ، نمکین طبیعت کے

خیرات محبت کی ، پھر بھی نہ ملی ہم کو
ہم لاکھ نظر آئے ، مسکین طبیعت کے

دیکھی ہے بہت ہم نے ، یہ فلم تعلق کی
کچھ بول تکلف کے ، کچھ سین طبیعت کے

اِس عمر میں ملتے ہیں ، کب یار نشے جیسے
دارُو کی طرح تیکھے، کوکین طبیعت کے

اِک عمر تو ہم نے بھی ، بھرپُور گزاری ہے
دو چار مخالف تھے ، دو تین طبیعت کے

تم بھی تو میاں فاضل ، اپنی ہی طرح کے ہو
دیں دار زمانے کے ، بے دین طبیعت کے۔

Views: 28

Reply to This

© 2021   Created by + M.Tariq Malik.   Powered by

Promote Us  |  Report an Issue  |  Privacy Policy  |  Terms of Service